نتائج تلاش

  1. نبیل

    مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

    ماشاءاللہ برادرم محمد وارث۔ اللہ کرے کہ محفل کے ساتھ آپ کی وابستگی یونہی قائم رہے۔ آپ کے علمی اور ادبی ذوق سے محفل فورم اور ارکان محفل فورم کو جو فائدہ ملا وہ اپنی جگہ ہے، لیکن بطور منتظم آپ نے فورم کے معاملات کو جس طرح سنبھالا اور مشکل حالات میں جس طرح آپ نے ہمارا ساتھ دیا وہ بھی یقینا ناقابل...
  2. نبیل

    تھوڑی سی ریفریشمنٹ ہو جائے تو

    آپ کو کیسے پتا چلا کہ میں نے بین کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ محمد وارث کا کام ہو۔ :whistle:
  3. نبیل

    جب محفل میں ہم ہی ہم تھے

    یہ کافی پرانی بات ہوگی۔ پرانے فورم سوفٹویر میں ڈیفالٹ پرمیشن ایسے تھے کہ مہمان بلا اجازت آن بیٹھتے تھے۔ بعد میں یہ صورتحال تبدیل ہو گئی۔
  4. نبیل

    گوگل اے آئی وائی ٹول کٹ

    ذیل کی ویڈیو میں ایک ٹیوٹوریل موجود ہے جس میں راسبیری پائی اور گوگل اسسٹنٹ ایس ڈی کے استعمال کے ایک وائس اسسٹنٹ بنایا گیا ہے۔ اس میں گوگل اے وائی کٹ استعمال کرنے کی بجائے علیحدہ سے کچھ الیکٹرانکس کمپوننٹس استعمال کیے گئے ہیں۔
  5. نبیل

    گوگل اے آئی وائی ٹول کٹ

    کچھ روز قبل گوگل کی جانب سے اے آئی وائی ٹول کٹ کا اجراء کیا گیا۔ یہ ٹول کٹ دراصل راسبیری پائی کمپیوٹر کا ایک ایڈ آن ہے، جس کی بدولت راسبیری پائی کمپیوٹر ایک وائس اسسٹنٹ بن جاتا ہے۔ وائس اسسٹنٹ کی صلاحیتوں کے پیچھے گوگل اسسٹنٹ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کٹ کارفرما ہے۔ گوگل اے آئی وائی کٹ کے اجراء کا مقصد...
  6. نبیل

    انگریزی نان انگلش سپیکرز کو کیسے سنائی دیتی ہے۔

    ذیل کی ایک ویڈیو میں دکھایا (یا سنایا) گیا ہے کہ نیٹو انگلش سپیکر انگلش بولیں تو نان نیٹوز کو کیا سنائی دیتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بتائیں کہ آپ کو کتنا سمجھ آیا۔
  7. نبیل

    ڈیٹا کمیونیکشن کا ایک نیا چینل، سڑکیں

    جی برادرم، وہی بات کہ وقت کے ساتھ ساتھ بھڑاس بھی exponentially بڑھتی گئی ہے۔ :)
  8. نبیل

    محاضراتِ قرآنی:قرآن مجید کا صوتی نظام اور ردھم

    جزاک اللہ برادرم۔ لیکن قران کی بڑی خاصیت یہی ہے کہ اللہ کے کلام میں مروج اوزان کا استعمال نہیں کیا گیا۔ نبی صل اللہ علیہ وسلم اگرچہ افصح العرب تھے لیکن اللہ تعالی نے انہیں شعر کہنے کی صلاحیت نہیں دی تھی۔
  9. نبیل

    محاضراتِ قرآنی:قرآن مجید کا صوتی نظام اور ردھم

    برادرم محمد وارث، اگر کیا اس بارے میں کچھ مزید معلومات مل سکتی ہیں کہ یہ کونسی سورۃ کی آیات ہیں؟
  10. نبیل

    ڈیٹا کمیونیکشن کا ایک نیا چینل، سڑکیں

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ڈیٹا کی مقدار میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی ترسیل کے لیے بینڈوڈتھ کی مانگ بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز اور تصاویر کی ترسیل کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کنکیشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن کچھ صورتوں میں ڈیٹا کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس...
  11. نبیل

    کوائف نامے

    پروفائل کمنٹس کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔ براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ پروفائل کمنٹس متوازی فورم نہیں ہیں۔ سیاسی اور مذہبی مباحث کے لیے فورم پر زمرہ جات موجود ہیں، اس مقصد کے لیے ان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ اگر پروفائل کمنٹس کو انتشار پھیلانے کے استعمال کیا گیا تو یہ سہولت انفرادی یا...
  12. نبیل

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    بلکہ لگتا ہے کہ بھڑاس بھی Moore's law کے تابع ہے۔ :)
  13. نبیل

    ریحان نستعلیق

    شکریہ ریحان۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا یہ پراجیکٹ بخوبی تکمیل کی جانب رواں ہوگا۔ یقینا سب کو اس فونٹ کی ریلیز کا انتظار رہے گا۔ لیکن اس فونٹ کی تیاری کے مراحل کو اگر ڈاکومنٹ کرکے ان معلومات کو عام فائدے کے لیے فراہم کر دیا جائے تو اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ فونٹ کی اشکال کی تخلیق، انہیں...
  14. نبیل

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    غمناک اور پرمزاح۔ :)
  15. نبیل

    کوائف نامے

    میں ایک مرتبہ پھر عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر انتظامیہ سے کسی سلسلے میں رابطہ کرنا مقصود ہے تو اس کا مناسب طریقہ موجود ہے۔ اگر کسی کے خیال میں پبلک فورم پر ہنگامہ کھڑا کرکے اور دوسروں پر اس کو اکسا کر کوئی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے تو یہ غلطی ہوگی۔ میری گزارش ہے کہ فورم انتظامیہ کو چیلنج نہیں کریں...
  16. نبیل

    کوائف نامے

    السلام علیکم، براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ فی الوقت پروفائل کمنٹس ارسال کرنے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ پبلک فورم پر مناسب زمرہ جات میں اپنے مراسلات ارسال کریں۔ اگر انتظامیہ سے کوئی سوال یا شکایت کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے ذاتی مکالمے یا آپ کی شکایات فورم کا استعمال کیا جا سکتا...
  17. نبیل

    بسم اللہ کریں، خوش خطی کھیل کی ابتداء

    اب بسم اللہ تو ہو چکی ہے۔ اب دوسرے نمونوں کے ساتھ الگ دھاگے شروع کیے جانے چاہییں۔
  18. نبیل

    بسم اللہ کریں، خوش خطی کھیل کی ابتداء

    اس سلسلے کودوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
  19. نبیل

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    ہمارے لیے البتہ کچھ سہولت ہو گئی ہے کہ اب ہم جو بھی کریں، طعنوں کا رخ زیک اور آپ کی طرف ہی ہوتا ہے۔ :)
  20. نبیل

    جوملہ 3 میں نستعلیق فانٹ کی سرور سائیڈ انٹیگریشن

    فونٹ کی سرور سائیڈ انٹگریشن کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ فونٹ کلائنٹ سائیڈ، یعنی یوزر کے کمپیوٹر پر انسٹال ہونا چاہیے۔ دوسری جانب تھیم کا سٹائل اس فونٹ کے اعتبار سے ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ ایک متبادل طریقہ ویب فونٹ ایمبیڈنگ کا ہے لیکن یہاں فونٹ سائز کا دھیان رکھا جانا چاہیے کیونکہ اس میں سائٹ کے مواد...
Top