ڈیٹا کمیونیکشن کا ایک نیا چینل، سڑکیں

نبیل

تکنیکی معاون
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ڈیٹا کی مقدار میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی ترسیل کے لیے بینڈوڈتھ کی مانگ بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز اور تصاویر کی ترسیل کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کنکیشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن کچھ صورتوں میں ڈیٹا کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس کی ترسیل کے لیے تیز ترین چینل بھی کافی ثابت نہیں ہوتے۔ آج کل کچھ بزنسز اور ریسرچ پراجیکٹس میں استعمال ہونے والے ڈیٹا کی مقدار پیٹا بائٹس (1000 ٹیرا باٹ)اور ایکسا بائٹس (ایک ملین ٹیرا بائٹ) تک پہنچ جاتی ہے۔ دورحاضر کے تیز ترین کمیونیکیشن ربط کو استعمال کرکے بھی اگر ایک ایکسا بائٹ ڈیٹا کو کلاؤڈ پر اپلوڈ کیا جائے تو اس کو مکمل ہونے میں 26 سال کا عرصہ لگے گا۔ ایمیزون نے اس کا ایک جدید حل نکالا ہے اور وہ ہے ڈیٹا کو ٹرکوں کے ذریعے بذریعہ سڑک ٹرانسفر کرنا۔ اس طرح یہ کام 26 سال کی بجائے صرف 6 مہینے کے قریب مدت میں انجام پا جاتا ہے۔ اس کے لیے ایمیزون کے ایک خاص ٹرک تیار کیا ہے جس کا نام سنوموبائل ہے۔ یہ ٹرک ایک دیوقامت ہارڈ ڈسک کی مانند ہے۔ جہاں سے ڈیٹا ارسال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، سنوموبائل ٹرک وہاں پہنچ جاتا ہے۔ اس کی نیٹورک تاریں کسٹمر کے ڈیٹاسنٹر میں کنکٹ کر دی جاتی ہیں۔ سب تمام ڈیٹا کاپی ہو جاتا ہے تو سنوموبائل اسے ایمیزون کے ڈیٹاسنٹرز کی جانب لے جاتا ہے جہاں اسے کلاؤڈ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ ذیل میں اس کی ایک تعارفی ویڈیو کا ربط موجود ہے:

 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ اللہ، ایک وہ دور تھا پاکستان میں کہ پانچ دس ایم بی کی فائل کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اوپر والی معلومات سے تو لگتا ہے کہ انتظار کی "کیفیات" اب بھی وہی ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک خبر کے مطابق اب مائیکروسوفٹ نے بھی اپنے ایژر کلاؤڈ میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے بڑی ہارڈ ڈسکس کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کے ذریعے فی الحال 100 ٹیرا بائٹ تک ڈیٹا بھیجا جا سکتا ہے اور اس کا نام ایژر ڈیٹا باکس ہے۔

تفصیل کے لیے ربط
 
Top