نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    رابعہ کیا ہے؟

    بہت ہی عمدہ، نظامی بھائی! خان صاحب سے متعدد موضوعات پر بحث ہوچکی ہے اور انہیں ہمیشہ اپنی ڈھائی اینٹ کی الگ مسجد بنا کر کوئی نئی بانگ دیتے ہی سنا ہے۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمت نازل کرے اور ہمیں اندرونی و بیرونی ریشہ دوانیوں اور سازشوں سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!
  2. عاطف بٹ

    اب کے ہم اُترے تو شاید کبھی تھانوں میں ملیں

    ہاہاہا۔۔۔ بہت خوب! بلال، اوپر ’گھرانے‘ کی بجائے ’گھرانوں‘ آئے گا! :)
  3. عاطف بٹ

    اب کے ہم اُترے تو شاید کبھی تھانوں میں ملیں

    یوسف بھائی، تصویر نظر نہیں آرہی!
  4. عاطف بٹ

    میں کیا اے کوئی گل تے نئیں ناں از صابر علی صابرؔ

    اسی تے آپ تہاڈی نظرِ کرم دے صدقے ’فیض‘ پایا اے، مرشد!!! :ROFLMAO:
  5. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    ہاہاہاہا۔۔۔ بےحد نوازش یوسف بھائی۔ :bighug: محترمہ وفاقی دارالحکومت میں ہیں اور یہ بندہء بڑی چیز لاہور کے نواح میں واقع شرقپور نامی قصبے میں فرائضِ منصبی انجام دیتا ہے، لہٰذا ان کے ہماری شاگرد ہونے کا خیال ہی محال ہے۔۔۔ :)
  6. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    جی یہ تو بالکل ٹھیک کہا آپ نے مگر اس کے باوجود نصابی جھمیلوں کا الجھاؤ اپنی جگہ ایک ایسی معروضی حقیقت ہے جس سے طالبعلمی کے زمانے میں جان نہیں چھوٹ پاتی!
  7. عاطف بٹ

    تاسف ماموں صاحب کی وفات کا صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ انہیں کی لغزشوں سے درگزر فرما کر انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔
  8. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    ظاہر ہے ایف ایس سی میں نصاب سے ہی فرصت نہیں ملتی تو کچھ اور کہاں پڑھ پاتا ہے بندہ۔ :)
  9. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    آپ کو ادب میں کیا پڑھنا زیادہ پسند ہےنظم یا نثر؟
  10. عاطف بٹ

    حمدیہ.............عباس تابش

    مگر اے خدا مری پوٹلی میں جو تیرے دھیان کی جوت ہے یہی رت جگا مرا مال ہے یہی مال میرا کمال ہے واہ، بہت خوبصورت انتخاب ہے۔ شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ چیمہ صاحب
  11. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    ماشاءاللہ یہاں آپ کو کئی طالبعلم بھی ملیں گے جن سے آپ اپنی تعلیم سے متعلقہ مسائل پر بھی بات چیت کرسکتی ہیں۔
  12. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    یہ تو بہت ہی عمدہ بات ہے کہ آپ ایف ایس سی میں پڑھتی ہیں اور اردو سے شغف رکھتی ہیں۔ ایف ایس سی کن مضامین کے ساتھ کررہی ہیں؟
  13. عاطف بٹ

    میں کیا اے کوئی گل تے نئیں ناں از صابر علی صابرؔ

    میں کہناں لہو اکّو جیہے نیں اوہ کہندا اے کھل تے نئیں ناں واہ، واہ۔ بوہت ای عمدہ انتخاب اے۔ شیئر کرن لئی بوہت شکریہ جنابِ گیڑا! :)
  14. عاطف بٹ

    تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

    وعلیکم السلام محفل میں خوش آمدید یہ تعارف کا دھاگہ ہے، سو اپنے بارے میں کچھ بتائیے کہ کیا کرتی ہیں وغیرہ۔
  15. عاطف بٹ

    پاکستان کا دریائی نظام اور سیلابی گزرگاہیں

    ان دونوں تصاویر کو پیش کرنے کا مقصد قومی مفادات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے لوگ اس بات سے واقف ہوسکیں کہ پانی جیسی اہم ترین نعمت جو ہر سال لاکھوں کیوسک کے حساب سے صرف ضائع ہی نہیں ہوتی بلکہ سینکڑوں قیمتی جانوں کے نقصان کے علاوہ اربوں روپے کا مالی خسارہ بھی دیتی ہے، اسے محفوظ کرنے...
  16. عاطف بٹ

    پاکستان کا دریائی نظام اور سیلابی گزرگاہیں

    نایاب بھائی، پانی کافی آگیا تھا راوی میں مگر پوری طرح بھرا نہیں تھا اور دو دن سے بارشوں کا سلسلہ رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے راوی کے اندر پھر سے خشک ٹیلے دکھائی دینے لگے ہیں۔
  17. عاطف بٹ

    مانچسٹر یونیورسٹی میں یوم اردو اور پاک اردو انسٹالر

    واہ، بہت ہی عمدہ اور دلچسپ شراکت ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اردو کے چاہنے والے اردو کے فروغ کے لئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ باصر صاحب کا ذکر پڑھ کر یاد آگیا کہ ان سے ایک یادگار ملاقات تب ہوئی تھی جب ہم گورنمنٹ کالج لاہور میں مجلسِ اقبال کے معتمد ہوا کرتے...
  18. عاطف بٹ

    جواب!!!

    ظفری بھائی کیا مدد کریں گے وہ تو خود کہیں بیٹھے دل پر پانی ڈال رہے ہوں گے کہ کچھ ٹھنڈا ہوجائے! :ROFLMAO:
Top