ایم ٹو بننے سے قبل تو چھچھ ہی کی اجارہ داری تھی اس پہ، لیکن اب ایم ٹو کے اطراف میں بھی فارمنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اب سرگودھا تک سے سبزی، فروٹ، دودھ وغیرہ راولپنڈی اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں۔
زیادہ حصہ بہرحال چھچھ اور ہری پور کا ہی ہے۔
آپ کا بہت شکریہ مریم افتخار صاحبہ! ہم آپ کے شکرگزار ہیں کہ اتنی محنت سے مقتبس بالا مراسلے ڈھونڈ نکالے اور پرانی یادیں بھی تازہ کرنے کا موقع مل پایا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
لیکن اس موقعے پہ ہم یہ بھی اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کہیں کوئی ہدف تو نہیں دے دیا گیا۔ کہ دوسری جانب بجتا گجر ہر...