مبارکباد یاز صاحب کے مراسلہ جات کی سلور جوبلی سیلیبریشن!

یاز

محفلین
یہاں میں رومال رکھ کر نشست ریزرو کروا لوں، پچیس ہزار مکمل ہونے کے بعد آتا ہوں۔ بہت ممکن ہے کہ محفل بند ہونے کے بعد بھی میری مراسلے میں تدوین کی سہولت باقی رہے۔ فی الحال تو صرف عارضی مبارکباد کے طور پر شاباش!
بہت نوازش قبلہ۔
آپ مقابلہ ٔ دور اندیشاں میں حصہ لیتے تو جملہ مخالفین کی ضمانتیں یقینی طور پہ ضبط ہو رہتیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ مبارک باد فی الحال چیک کی شکل میں دے رہا ہوں جب سلور جوبلی پوری ہو جائے تو اکاونٹ میں جمع کروانے کے لیے تاریخ ڈال لیجیے گا۔
خبردار اس چیک کو کوئی بیرنگ لفافے کی طرح نہ سمجھے ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو یاز بھائی۔ محفل کے آخری دنوں میں آپ نے خوب رونق لگائی۔ پیشگی مبارکباد اس لیے کہ معلوم ہی نہیں کہ کب محفل بند ہو جائے!!
مریم افتخار ، سلام ہے آپ کی محنت کو۔ کہاں کہاں سے لڑیاں ڈھونڈی ہیں۔۔ آپ کا بھی اس رونق میں برابر کا حصہ ہے۔۔یقینا!
 
یاز

محفلین
یہ مبارک باد فی الحال چیک کی شکل میں دے رہا ہوں جب سلور جوبلی پوری ہو جائے تو اکاونٹ میں جمع کروانے کے لیے تاریخ ڈال لیجیے گا۔
خبردار اس چیک کو کوئی بیرنگ لفافے کی طرح نہ سمجھے ۔
شکریہ جناب۔
اس چیک کو ابھی چیک کرواتا ہوں چیک ری پبلک کے بینک سے۔
 
یاز

محفلین
بہت بہت مبارک ہو یاز بھائی۔ محفل کے آخری دنوں میں آپ نے خوب رونق لگائی۔ پیشگی مبارکباد اس لیے کہ معلوم ہی نہیں کہ کب محفل بند ہو جائے!!
مریم افتخار ، سلام ہے آپ کی محنت کو۔ کہاں کہاں سے لڑیاں ڈھونڈی ہیں۔۔ آپ کا بھی اس رونق میں برابر کا حصہ ہے۔۔یقینا!
بہت شکریہ صابرہ امین ۔
ان رونقوں میں سب کے سنگ آپ نے بھی خوب حصہ ڈالا۔ اور ایک انتہائی نادر تصویر بھی شیئر کی۔ اس پہ بھی بہت شکریہ۔
محفل کا کچھ پتا نہیں کب تک رہے۔ اس لئے سب کہا سنا معاف۔
 
وجی

لائبریرین
ہم تو مبارکباد دینے آئے تھے
ابھی تقریبا ساڑے چارسو پیغامات دور ہیں ۔
چلیں کوشش کریں جلدی منزل تک پہنچ جائینگے۔
 
Top