کبھی لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی اسکورنگ پر اچھا چیک رکھا ہوا ہے ۔ لیکن جب رن ریٹ پر نظر پڑتی ہے تو لگتا ہے انگلینڈ وکٹیں بچا رہا ہے، اچھا خاصا سکور کر لے گا۔
آسامی بھی خطے میں بولی سمجھی جانے والی دو سو کے قریب انڈو آرین زبانوں کے خاندان میں آتی ہے۔ الفاظ کا ملتا جلتا ہونا ممکن ہے۔ یا شاید اخبار نے عمومی پیرائے میں مشہور زبان کا ذکر کر دیا ہو اور یہ اردو نا ہو۔
میلبرن: آج ایک پاکستانی نے ایک آسٹریلوی سےمعذرت خواہانہ لہجے میں کہا۔
آسٹریلیانےدورہ پاکستان کااعلان کردیاہے مگرافسوس ہمیں آپکوسیمی فائنل میں ہراناہوگا تاکہ انگلینڈ سے 92 ورلڈکپ کابدلہ لےسکیں۔
آسٹریلوی حیرانی سےبولا:مگروہ ورلڈکپ توپاکستان جیتا تھا۔
پاکستانی: ہم بھی یہی سمجھے تھے۔
۔۔
منقول
اگر کوثر کی شادی نوید سے ہو جائے، اور ساجد کی منگنی شکیلہ سے ٹوٹ جائے تو حسینہ کے رشتے کو پکا سمجھیں۔
اس والی صورتحال سے شاید کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان پہلی بار بچا ہے۔
محلے کے ایک گھر میں چوری ہوگئی۔ لوگ افسوس کے لئے چلے گئے۔
جٹ صاحب نے پوچھا: ملک صاحب آپ نے تو کتا بھی رکھا ہوا تھا۔۔؟؟؟
ملک صاحب بولے: جٹ صاحب 'چوری ساڈے نصیب وچ سی۔ کتا وچارا تے بہت بھونکیا۔ :cool:
اب تو لکھنے کی عادت ہی نہیں رہی۔ سب کچھ ہی کی بورڈ نے لے لیا ہے۔
البتہ کبھی کبھار بچوں کی سکول سے رخصت والی درخواست یا سکول کالج سے آئے مختلف ڈیٹا فارم اور آجکل ویکسینیشن کی رضامندی والے پیپرزعموماً صوفے یا کرسی پر بیٹھ کر لکھتا/ پُر کرتا ہوں۔ کاغذ کسی موٹی کتاب یا کاپی کے اوپر ہوتا ہے، میز...