کچھ عرصہ پہلے پیش آنے والا ایک واقعہ بیان کرتا ہوں مگر نام اور مقام کا ذکر نہیں کروں گا تاکہ جن صاحب سے متعلق یہ واقعہ ہے ان کا بھرم بھی قائم رہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں جنہوں نے پاکستان کی بڑی جامعہ سے دو تین اچھی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے آپ انگلستان میں مقیم ہیں۔ چھ، آٹھ ماہ...