وہ جس کا ذکر بہت اپنی شاعری میں ہے
اک اور شخص بھی اب اس کی زندگی میں ہے
وہ ربط رکھے گا مجھ سے بڑے خلوص کے ساتھ
مگر وہ ربط جو گردن میں اور چُھری میں ہے
بڑے خلوص سے دیتا ہے وہ فریب مجھے
میں سب سمجھتا ہوں پر لطف تو اسی میں ہے
نشانہ باندھ کے مارا مجھے اندھیرے سے
وہ جانتا تھا کہ یہ شخص روشنی...