یہ مراسلے پڑھتے ہی دل کیا کہ "وحشت ناک" کی ریٹنگ دی جائے۔ مگر جتنا خوف ہمیں مراسلہ پڑھ کر ہوا تھا اس سے زیادہ خوف یہ یاد آنے پر ہوا کہ ایسی ریٹنگ یہاں موجود نہیں۔
یعنی اب ہمیں اپنی زندگی کے لیے دعائیں شروع کر دینی چاہییں۔ :praying: :praying: :praying:
ویسے تو بندی مضارع کا صیغہ ہے یعنی "تو باندھے"، اور یہ "تو باندھتا ہے" کو بھی مشمول کرتا ہے۔مگر یہاں ماضی اس لیے مراد ہے کہ اب یہ باندھنے کا عمل ختم ہوا چاہتا ہے۔
اور اغلب گمان ہے کہ یہ مصرع اس طرح بھی ہو سکتا ہے:
ای مرا در تہِ هر موی به زلفت بندے
بند کے ساتھ یہاں یاے نکرہ ہے۔ یعنی اے کہ تیری...
ای: اے (وہ کہ)
مرا: من + را: مجھے
در تہِ هر موی به زلفت: اپنی زلفوں کے ہر بال کی تہہ میں
بندی: تو نے باندھا
چه کنی: تو یہ کیا کر رہا ہے
بند ز بندم: بند بند کر کے مجھے
همه یکبار: بالکل ہی یکبار
جدا: جدا
اے کہ تو نے مجھے اپنی زلفوں کے ہر بال کی تہہ میں باندھ لیا، یہ مجھے بند بند یکبار ہی جدا کر...
سچ تو یہ ہے کہ یہ دور سے دھمکی کا اشارہ اور بھی خطرناک ہوتا۔ کیا معلوم دور کہیں سنائپر ہم پر تنی ہو۔ قریب سے اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ہتھیار نہیں۔:clap: