جناب کمال احمد صدیقی اور عارف حسن خاں اس بحر کو متقارب اثرم مقبوض محذوف/مقصور مضاعف ثابت کر کے 256 اوزان نکالنے میں تو کامیاب رہے، مگر اس بحر میں کسی بھی فعْل کو فعَل سے بدلا جا سکتا ہے، اور عروض میں ایسا کوئی زحاف نہیں جو اس مقبوض مخنق رکن کو فعَل میں بدل سکے۔ عارف حسن خاں نے تو باقاعدہ لکھ...