والدہ محترمہ بنام وزیراعظم
سہیل وڑائچ
04 اگست ، 2020
4اگست2020ء
فخرِ پاکستان و فخرِ اسلام بیٹے!
دعائیں اور پیار۔ دنیائے لامکاں میں تمہاری خبریں دل کو خوش کرتی رہتی ہیں۔ تم نے میرے نام پر شوکت خانم اسپتال بنا کر مجھے زمین و آسمان دونوں جگہ پر عزت دی ہے اور اپنا مقام بھی بلند کیا ہے۔ تم جب سے...