تاریخ پاکستان ویڈیو سیریز

جاسم محمد

محفلین
14 اگست کی مناسبت سے پاکستان کی کہانی کے نام سے ایک Documentary ریلیز کی گئی ہے ۔ پاکستان کی کہانی ممتاز تاریخ دان ڈاکٹر ریاض کی کتاب، قیامِ پاکستان کے لئے جدوجہد سے ماخوذ ہے ۔ یہ دستاویزی ڈاکومنٹری 7 اقساط پر مشتمل ہے جو 1857ء سے 1947ء تک کی جدوجہد کی عکاس ہے ۔ اداکار شان شاہد نے اس جدوجہد کو بہت خوبصورت طریقے سے بیان کیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو تحریک پاکستان سے قیامِ پاکستان تک کی کوششوں سے آگاہ کیا جائے ۔ پہلی قسط میں آزادی کے لیے مزاحمت کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس میں آخری مغل با دشاہ بہادر شاہ کی گرفتاری۔ اُس کے بعد برصغیر میں سیاسی جدوجہد اور سر سید احمد خان کی تعلیمی اور سیاسی شعور کی بیداری کے لئے تحریک کا ذِکر موجود ہے۔ یہ دستاویزی فلم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آفس کے تعاون سے جاری کی جا رہی ہے۔
قسط 1
 
Top