نتائج تلاش

  1. نور وجدان

    اصلاح و مشورہ

    ایک پرانی غزل جو میری پہلی پروان تھی ۔ شاعری میں عروض کا علم میرے لیے بالکل نیا تھا۔ مجھے معلوم بھی تب ہوا جب میں نے اپنی فیس بک کی وال پر ایک ادنی سی کوشش کر ڈالی ۔ دیکھنے والے اہلِ زبان تھے وزن بتانے لگ گئے ۔ پریشان ہوکر گوگل سرفنگ کی تو عروض کی ایک سائیٹ مل گئی ۔ بس شعر وہاں پر لکھ لکھ کر...
  2. نور وجدان

    مکس کلام ۔۔۔ نعتیہ اشعار بطور ہدیہ

    جل رہا ہے محمد کی دہلیز پر دل کو طاقِ حرم کی ضرورت نہیں میرے آقا کے ہیں مجھ پہ اتنے کرم اب کسی کے کرم کی ضرورت نہیں۔۔ ÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷ کل معراج کی رات ہے ۔۔۔ اللہ تعالیٰ سب کی دلی جائز مرادیں پوری فرمائیں ۔۔۔ ہمیں اس رات کے صدقے مولا کریم اتنا اچھا کردے کہ ہم اپنی چھوڑ کر دوسروں کی کریں...
  3. نور وجدان

    کوچہ شاپران ِ محفل

    آج میں نے کوچہ شاپراں کی سیر کی تو ہنستے ہنسے لوٹ پوٹ ہوگئی ۔ اب میں چاہتی ہوں نئے محفلیں شاپریں رہنے سے محروم ہوگئے ہیں ان کی اس محرومی کا احساس کرتے ہوئے مجھے دھاگہ کھولنا پڑا۔ سب سے پہلے تو محفل میں نئے شاپرِ محفل مس ٹک کو دعوت دیتی ہوں وہ آئیں اور اپنی فنِ شاپریت پہ روشنی نہ ڈالیں ۔۔۔ اگر وہ...
  4. نور وجدان

    ''کاری عورت ''

    پہلا منظر شام ڈھل رہی تھی۔پرندے گھروں کی طرف لوٹ رہے تھے۔ ندی نالوں اور جھرنوں کی موسیقیت موسمِ بہار کے اوئل میں خوشی کا عندیہ دے رہی تھی ۔ سڑکوں پہ لوگوں کی آمدورفت کم ہوتی جارہی تھی ۔پہاڑوں نے ہر اوٹ سے وادی کو گھیر رکھا تھا۔ شہباز خان گاڑی میں سوار اپنے شہر کی طرف رواں دواں تھا۔صبح سے اس...
  5. نور وجدان

    ایک نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برائے اصلاح

    چاند کو میں نے ڈوبتے دیکھا ۔ خواب کو آنکھیں موندتے دیکھا ۔ رات اندھیری میں چھایا سناٹا۔ اور جنگل کا سا سماں بھی تھا۔ چاند آجا ! سمیٹ تاریکی۔ ِریت تم سے وفا کی ہے پھیلی۔ حسن کے گیت جگ ہے گاتا۔ تم پہ رہتا حسین اک دیوتا۔ جو محبت پری سے ہے کرتا۔ تم اماوس کی رات لاتے ہو۔ سوگ اک دن کا تم مناتے ہو۔...
  6. نور وجدان

    تصویر کو دیکھتے ہوئے عنوان بتائیں

    یہاں پہ بہت فطین و ذہین شخصیات کو دیکھتے ہوئے طبیعت میں کھجلی سی ہوئی اس سے نجات کے لیے مجھے ایک نادر خیال آیا کیوں نہ ہم تصویری مشق کریں اور اسکے دیکھتے ہوئے عنوان بتائیں ۔۔۔ جس کا عنوان سب سے اچھا ہوگا اس کو سب سے زیادہ پسندیدگی کی سند دے دیجئے گا۔ عنوان:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
  7. نور وجدان

    مکالمہ )پارٹ 3)

    ۔ میں آج رات کو جلد سو جانا چاہتی تھی ۔دل بہت اداس تھا کہتے ہیں دل اداس ہو تو نیند نہیں آتی ۔کبھی کبھی احساس کی گولی پلانے سے بہت طاقتور نیند آتی ہے میں نے بھی یہی کام کیا اور مجھے لگا مجھے نیند آرہی ہے یا لگا کہ میں محوِ خواب ہوں ۔ خود کو سرسبز وادیوں میں پایا ۔ خواب میں وہ سب سے پہلے نظر آتا...
  8. نور وجدان

    مکالمہ ( part ii)

    ایک مکالمہ میں نے پہلے لکھا تھا مجھے لگا یہ اس سے ملتا جلتا ہے سو اسکو یہاں لنک کر رہی ہوں جو پڑھنا چاہے وہ پڑھ لے http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ایک-مکالمہ.76432/ ÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷ وہ کافی عرصے بعد پھر مجھ سے ملنے آیا ۔بالکل اسی طرح جیسے کبھی کبھی ہم...
  9. نور وجدان

    برائے اصلاح کچھ اشعار

    اسے میرے احساس سے بھی ہے نفرت بجھا چاہتا ہے چراغِ محبت ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰ تمہاری محبت سے ہوگا کنارا ہمارا بھی مر مر کے ہوگا گزارا میسر تمہں بھی ہو ایسی ہی راتیں ملے تم کو بھی کوئی ایسا سہارا ****★**********★***** اگر لکھنا یادوں کا تھا کام اچھا تو کہتی لکھو یہ کہ ہو نام اچھا اگر...
  10. نور وجدان

    پل صراط

    مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا۔ یہ کیا ہوا کہ نم ہے آئینہ دل۔۔!! مجھے گلہ کسی سے نہیں۔ کہ میری فصل میں بہار کہاں۔ میں تو نقطہ ہو ازل سے زیست کا۔ میری مجا ل لفظوں میں کہاں۔۔ میں ہوں خانماں برباد نہ کوئی حسرت بچی کہ جلا کہ سب کشتیاں پوچھتے ہو میرا حال ہے کیا؟ مجھے بے وفائی سے غر ض کہاں۔ میرے رگ رگ...
  11. نور وجدان

    میرا حسن ، میری ادائیں ۔۔۔ کس کس کی جان کھائیں ؟

    آج میں آپ کو اپنی کہانی سنانا چاہتی ہوں ۔ کچھ کہنے سے پہلے تھوڑا تعارف بھی ہوجائے۔میں اپنی ماں کی لاڈلی ، حسین و جمیل بیٹی تھی۔ کہنے والے کہا کرتے تھے خوبصورتی تم پہ آکر ختم ہوجاتی ہے۔کبھی میری آنکھوں کو آم کی کاش سے تشبیہ دی جاتی تو کبھی ناگن کی آنکھیں کہ کر میرا دل جیتنے کی کوشش کی جاتی ۔مجھے...
  12. نور وجدان

    زہرہ دیوی اور بلبل

    کشمیر کی وادیوں میں آسمانوں سے زہرہ دیوی کا ظہور کچھ عرصہ قبل ہوا تھا۔کہا جاتا ہے جب اس نے زمین پر قدم رکھا تھا تب سر سبز قالینوں نے اسکے نرم و نازک پاؤں کے لمس کو پانے کا شرف حاصل کیا۔ندی نالوں کا ٹھنڈا ٹھنڈا پانی اس کے ہونے کے احساس کو تقویت دے رہا تھا ۔کوئی نیا آنے والا یہ گمان نہ کرسکا کہ...
  13. نور وجدان

    مکافاتِ عمل

    مکافاتِ عمل شام کا وقت تھا رات چھا رہی تھی۔بادل سر پر منڈلارہے تھے ان کا اس کی روح کو چھو جانا تنہائی کی منافی کر رہا تھا۔ شام سے رات کا چڑھتا وقت ، چھاتا ہوا اندھیرا اس بات کی عیاں کر رہا تھا اس کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں ۔ وہ بھاگتا رہا اس کی رفتار اتنی تیز تھی جتنی کسی روح کی ہوسکتی تھی ۔کبھی...
  14. نور وجدان

    اصلاح و مشورہ

    نکلا جاتا وقت ہے تدبیر سے اب گلہ ہو بھی کیا تقدیر سے خون جاری زخم سے ہو کب تلک لوگ مرہم دیتے ہیں شمشیر سے خواب سوچوں میں بہارِ شوق کے مت مچا تو شور اب زنجیر سے
  15. نور وجدان

    میری پسند

    گاؤں کے بے چراغ رستے میں میلی چادر بچھا کے مٹی پر یہ جو اندھے اداس دل والی ایک پاگل دکھائی دیتی ہے جس کی بے ربط گفتگو اکثر بام و در کو سنائی دیتی ہے جس کی آنکھوں میں رات ڈھلتی ہے جس کی شہ رگ کے ڈھلتے موسم میں زندگی کی تپش پگھلتی ہے جم گئے جس کے خواب چہرے پر جھریاں ہیں بے حساب چہرے پر کانپتے...
  16. نور وجدان

    وہ ''پیارا افضل'' بن گیا ۔۔!!!

    اس دن شام سات بجے کا وقت تھا جب ڈیووو بس سٹاپ پر کھڑا تھا۔وہ بمشکل سترہ برس کا تھا جو اس بس سے ،دور کے دیس جا رہا تھا ۔اس 'بس' سے اس نے جہاز میں بیٹھنا تھا وہ اپنے گھر والوں کو دیکھے جا رہا تھا دو موتی اسکی آنکھوں میں تھے اس نے سنبھال لیے ۔ایک نگاہ حسرت سے ارد گرد ڈالی اور بس کی ریلنگ کو پکڑ کر...
  17. نور وجدان

    عورت اور بیل میں کوئ فرق نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    عورت اور بیل میں کوئ فرق نہیں ہوتا ۔ اسے بھی کسی سہارے کی یا جذباتی وابستگی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ۔ اور ۔ ۔عورت کی جذباتی وابستگی کسی بیل کی مانند الجھی ہوئ اور مضبوطی سے لپٹی ہوئ ہوتی ہے۔ ۔ اس کا مقصد کسی زبردست درخت کا حصول نہیں ہوتا بلکہ پنپنا ہوتا ہے ۔لہذا اسے غرض نہیں ہوتی کہ درخت کیکر کا ہے...
  18. نور وجدان

    کبڑا معاشرہ

    کبڑا معاشرہ ہم ایسے کبڑے ہیں جن کی پشت پہ مذہب کا بوجھ لدا ہوا ہے اور جن کے پیروں میں معاشرے کے کھڑاویں ہیں ۔ نہ تو ہم مذہب کا بوجھ اٹھانے کے اہل ہیں اور نہ ہی معاشرے کے کھڑاوں سے اپنے پیروں کو آزاد کر پاتے ہیں ۔نتیجتاً ہماری چال میں لڑکھڑاہٹ ہے ۔ ۔ ۔ اس کبڑے پن نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ۔...
  19. نور وجدان

    ایک مکالمہ

    ایک دن میں اپنے گھر بیٹھی تھی وہ اچانک آگیا سب اس سے مل کر بہت خوش تھے میں نے اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔وہ میرے پاس آیا اور کہا بہت مغرور ہو تم پر یہ سجتا ہے مگر مجھے یہ پسند نہیں ۔ میں نے اس کو دیکھا اس کو چہرا بابا سے مشابہ تھا میں نے کہا تمہارے چہرے پر جو تل ہے مجھے اچھا لگتا ہے میرے چہرے پر...
  20. نور وجدان

    ''اللہ کے نام پر دے دے بابا ، اللہ تیرا بھلا کرے گا ''

    ''اللہ کے نام پر دے دے بابا ، اللہ تیرا بھلا کرے گا '' ایک فقیر گلی سے گزرتے ہوئے مسلسل یہ صدا لگا رہا تھا ۔جمیلہ مستقل یہ آواز سن رہی تھی ۔ جھنجھلا رہی تھی روز یہ بھیک منگتے آجاتے ہیں ۔اللہ نے ان کو ہاتھ پاؤں کیا نہیں دیے ؟وہ بڑ بڑا رہی تھی اس کا بیٹا احمد سن رہا تھا ۔ احمد نے کہا، ''اماں...
Top