نتائج تلاش

  1. نظام الدین

    احساسات

    وہ شخص جو اپنے احساسات کو کسی شکل میں پیش کرکے دوسرے ذہن پر منتقل کرسکتا ہے وہ دراصل اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی قدرت کا مالک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ شخص جو محسوس کرتا ہے مگر اپنے احساس کو خود آپ اچھی طرح نہیں سمجھتا اور پھر اس اضطراب کو بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا اس شخص کے مترادف ہے جو اپنے...
  2. نظام الدین

    ناصر کاظمی دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا

    دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ملا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی وہ جھوٹی جھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیئے تجھے بھی نیند آگئی مجھے بھی صبر آگیا پکارتی ہیں فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیں زمیں نگل گئی ہیں انہیں کہ...
  3. نظام الدین

    ذات کی نفی

    جب کسی لکھاری کا مسودہ رد کیا جاتا ہے، کسی شاعر کا کلام ناقابل اشاعت قرار دیا جاتا ہے، کسی مصور کی تصویر ریجیکٹ کی جاتی ہے، تب بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں تب بھی اتنا دکھ محسوس نہیں ہوتا جتنا اپنی ذات، اپنے وجود کی ریجیکشن پر ہوتا ہے۔ کیونکہ پہلی صورت میں انسان کی ’’تخلیق‘‘ کو رد کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
  4. نظام الدین

    اب کے سال پونم میں جب تو آئے گی ملنے

    اب کے سال پونم میں جب تو آئے گی ملنے، ہم نے سوچ رکھا ہے رات یوں گزاریں گے دھڑکنیں بچھادیں گے شوخ تیرے قدموں پہ، ہم نگاہوں سے تیری آرتی اتاریں گے تو کہ آج قاتل ہے، پھر بھی راحتِ دل ہے، زہر کی ندی ہے تو، پھر بھی قیمتی ہے تو پست حوصلے والے تیرا ساتھ کیا دیں گے، زندگی ادھر آجا ہم تجھے گزاریں گے...
  5. نظام الدین

    توبہ

    ہم زمانہ جہالیت سے دورِ اسلام میں آکر ایک ہی دفعہ توبہ کرتے ہیں۔ ساری عمر پھر عمل صالح توکرتے رہتے ہیں مگر بار بار کی توبہ بھول جاتے ہیں۔ ہم ایک کھائی سے بچ کر سمجھتے ہیں کہ زندگی میں پھر کوئی کھائی نہیں آئے گی اور اگر آئی بھی تو ہم بچ کر نکل جائیں گے۔ ہم ہمیشہ نیکیوں کو اپنا انعام سمجھتے ہیں...
  6. نظام الدین

    ادیب لوگ

    یوں تو آپس کی روٹھ راٹھ، چھوٹی موٹی ناراضگیاں ہمارے درمیان درجنوں بار ویسے ہی ہوئیں جیسے ہر میاں بیوی کے درمیان ہونا چاہئے۔ لیکن ہماری اصل بڑی لڑائی ایک بار ہوئی۔ اسلام آباد میں ہم نے اپنے ڈرائنگ روم کے لئے قالین خریدنا تھا۔ میں نے بڑے شوق سے ایک قالین پسند کیا جس کی زمین سفید اور رنگین پھول...
  7. نظام الدین

    مشیتِ ایزدی

    تدبیر بھی تقدیر کے آگے سرنگوں ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ مشیتِ ایزدی کے سامنے لبیک کہنا ہی بندگی کا اصل مفہوم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے تمہارے چاہنے، سوچنے یا کرنے سے ہی اگر تمام مسئلے حل ہوسکتے تو پھر خدا کہاں ہے؟ ہم منزل کی سمت قدم بڑھا کر سفر تو شروع کرسکتے ہیں لیکن منزل پالینا ضروری نہیں ٹھہرتا۔ ہر حال میں...
  8. نظام الدین

    کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے

    کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے یہ حقیقت تو نگاہوں سے بیاں ہوتی ہے وہ نہ آئے تو ستاتی ہے خلش سی دل کو وہ جو آئے تو خلش اور جواں ہوتی ہے روح کو شاد کرے دل کو جو پرنور کرے ہر نظارے میں یہ تنویر کہاں ہوتی ہے ضبطِ سیلابِ محبت کو کہاں تک روکے دل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے زندگی اک سلگتی...
  9. نظام الدین

    جیل

    گزشتہ دنوں میرے ایک دوست کو غلطی سے پولیس پکڑ کر لے گئی۔ یاد رہے یہ غلطی میرے دوست کی نہیں پولیس کی تھی، لہٰذا اسے فوراً تین دن بعد چھوڑ دیا گیا۔ مجھے اس کی خوش قسمتی پر رشک آرہا تھا جسے بلاوجہ جیل میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی ورنہ یہاں جانے کے لئے تو بڑے بڑے لوگوں کو بھی گھنٹوں تقریریں، توڑ...
  10. نظام الدین

    آدم شناس

    بعض لوگ چینی کے برتن کی طرح ٹوٹتے ہیں، کہ مسالے سے آسانی سے جڑ تو جاتے ہیں مگر وہ بال اور جوڑ پہلے نظر آتا ہے، برتن بعد میں۔ اس کے برعکس کچھ ڈھیٹ اور چپکو لوگ ایسے اٹوٹ مادے کے بنے ہوتے ہیں کہ چیونگ گم کی طرح کتنا ہی چباؤ ٹوٹنے کا نام نہیں لیتے۔ کھینچنے سے کھنچتے ہیں، چھوڑے سے جاتے ہیں سکڑ،...
  11. نظام الدین

    دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے

    دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے مرے محبوب زمانے میں کوئی تجھ سا کہاں تیرے جانے سے میری جان پہ بن آئی ہے ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے چھاگئے چاروں طرف غم کے اندھیرے سائے میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے (خواجہ...
  12. نظام الدین

    طوعاً یا کرہاً۔۔۔۔۔

    جب روز قیامت اللہ زمین آسمان کو بلائے گا ۔۔۔۔ تو ہر چیز کھنچی چلی آئے گی ۔۔۔ طوعاً یا کرہاً۔۔۔۔۔ خوشی سے یا ناخوشی سے ۔۔۔۔۔۔ جب ہم اللہ کے بلانے پر نماز اور قرآن کی طرف نہیں آتے تو اللہ ہمارے لئے ایسے حالات بنادیتا ہے، یہ دنیا اتنی تنگ کردیتا ہے کہ ہمیں زبردستی، سخت ناخوشی کے عالم میں آنا...
  13. نظام الدین

    شکر گزاری

    بندے کو اپنے کسی عمل پر پھولنا نہیں چاہئیے۔ اس لیئے کے وہ اس کے رب کی طرف سے ہوتا ہے۔توفیق بھی وہ ہی دیتا ہے۔ قوتِ عمل بھی اس کی دی ہوئی ہے۔ راستہ بھی وہ ہی بناتا ہے۔ اور بندے کے اندر عمل کی تلقین بھی وہ ہی ڈالتا ہے۔ بندے کا تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اچھا عمل کر کے خود پر فخر کر لیا تو سب کچھ تباہ...
  14. نظام الدین

    شیفتہ تقلیدِ عدو سے ہمیں ابرام نہ ہوگا

    تقلیدِ عدو سے ہمیں ابرام نہ ہوگا ہم خاص نہیں اور کرم عام نہ ہوگا صیاد کا دل اس سے پگھلنا متعذر جو نالہ کہ آتش فگنِ دام نہ ہوگا جس سے ہے مجھے ربط وہ ہے کون، کہاں ہے الزام کے دینے سے تو الزام نہ ہوگا بے داد وہ اور اس پہ وفا یہ کوئی مجھ سا مجبور ہوا ہے، دلِ خود کام نہ ہوگا وہ غیر کے گھر نغمہ سرا...
  15. نظام الدین

    بانو قدسیہ تعلق

    تعلق تو چھتری ہے۔ ہر جسمانی، ذہنی، جذباتی غم کے آگے اندھا شیشہ بن کر ڈھال کا کام دیتی ہے۔ بے روزگاری، بیماری، غریبی، تنہائی سارے غموں پر تعلق کا ہی پھاہا رکھا جاتا ہے۔ دوستی، رشتہ داری، بہن بھائی، نانا دادا ۔۔۔۔۔۔۔ غرضیکہ ہر دکھ کی گھڑی میں کندھے پر رکھا ہوا ہمدرد ہاتھ، آنکھ میں جھلملاتی شفقت،...
  16. نظام الدین

    آج کی بات

    اگر تم اُس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین جانو کہ دنیا میں تمہیں کبھی کوئی توڑ نہیں سکتا۔‘‘
  17. نظام الدین

    اشفاق احمد محبت بقدر ضرورت

    مرد عورت سے ہمہ وقت محبت نہیں کرسکتا۔ وقفے وقفے کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔ اپنی فرصت کے مطابق ۔۔۔۔۔۔ اپنی دہاڑی کے تحت وہ عورت کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ لیکن عورت سارا وقت توجہ چاہتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ہر وقت محبت چاہتی ہے۔ یہ بیل پریم جل کے بغیر سوکھنے لگتی ہے اور سنولا کر رہ جاتی ہے۔ (اشفاق احمد۔ ’’من چلے کا سودا‘‘...
  18. نظام الدین

    پروین شاکر بس اتنا یاد ہے

    دعا تو جانے کون سی تھی ذہن میں نہیں بس اتنا یاد ہے کہ دو ہتھیلیاں ملی ہوئی تھی جن میں ایک میری تھی اور ایک تمہاری (پروین شاکر)
  19. نظام الدین

    محسن نقوی اس تنہائی کا ہم پہ بڑا احسان ہے محسن ۔۔۔۔۔ نہ دیتی ساتھ یہ اپنا، تو جانے ہم کدھر جاتے

    محبت کا بھرم ہوتا تو پھر کچھ سوچ کر جاتے ورنہ زندگی بن کے میرے ہمدم گزر جاتے تھکے ہارے پرندوں کو جو دیکھا تو خیال آیا کوئی جو منتظر ہوتا تو ہم بھی اپنے گھر جاتے میں کھا کر درد کی ٹھوکر ابھی تک حوصلہ مند ہوں یہ ٹھوکر جو تمہیں لگتی تو تم خود بھی بکھر جاتے اس تنہائی کا ہم پہ بڑا احسان ہے...
  20. نظام الدین

    الٹے الفاظ

    ذیل میں اردو کے کچھ الفاظ دیئے جارہے ہیں جن کو اگر الٹا کر کے پڑھیں تو معانی تبدیل ہوجاتے ہیں۔ 1 بارش = شراب 2 مالک = کلام 3 سیب = بیس 4 سر = رس 5 رانا = انار 6 تاریخ = خیرات 7 لاش = شال 8 ایک = کیا 9 انیس = سینا 10 ماما = امام 11شرط = طرش 12 اویس = سیوا 13 بیج = جیب 14 راز = زار 15 نام = مان 16...
Top