نتائج تلاش

  1. نظام الدین

    مشہور شاعر قابل اجمیری فہرست میں موجود نہیں

    پسندیدہ کلام کی فہرست میں مشہور شاعر قابل اجمیری کا نام شامل نہیں ہے۔ ان کا نام بھی شامل کیا جائے۔
  2. نظام الدین

    سنہری بات

    کسی کو تم چاہو اور وہ تمہیں ٹھکرادے یہ اس کی بدنصیبی ہے۔ کوئی تمہیں نہ چاہے اور تم اسے زبردستی اپنا بنانا چاہو یہ تمہارے نفس کی ذلت ہے۔
  3. نظام الدین

    خدا سے عشق

    ہر وقت خدا کے احسانات یاد کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غور کر کہ ہر سانس خدا کی عنایت ہے، یوں دل میں شکر گزاری پیدا ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر تو بے بسی محسوس کرے گا کہ اتنے احسانات کا شکر کیسے ادا کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بے بسی تیرے دل میں محبت پیدا کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو سوچے گا کہ مالک نے بغیر کسی غرض کے تجھے نوازا،...
  4. نظام الدین

    بانو قدسیہ حلال حرام

    یاد رکھو! ابھی مغرب والے یہاں تک نہیں پہنچے ۔۔۔۔۔۔ جب ہم سور کا گوشت نہیں کھاتے تو وہ حیران ہوتے ہیں۔ جب ہم بکرے پر تکبیریں پڑھ کر اسے حلال کرتے ہیں تو وہ تعجب سے دیکھتے ہیں۔ جب ہم عورت سے زنا نہیں کرتے، نکاح پڑھ کر اسے اپنے لئے حلال بناتے ہیں تو وہ سمجھ نہیں سکتے ۔۔۔۔۔ بھائی میرے کیسے سمجھیں،...
  5. نظام الدین

    جون ایلیا جو گزاری نہ جاسکی ہم سے ۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

    بے قراری سی بے قراری ہے وصل ہے اور فراق طاری ہے جو گزاری نہ جاسکی ہم سے ہم نے وہ زندگی گزاری ہے بن تمہارے کبھی نہیں آتی کیا مری نیند بھی تمہاری ہے اس سے کہو کہ دل کی گلیوں میں رات دنتیری انتظاری ہے ایک مہک سمت دل سے آئی تھی میں یہ سمجھا تری سواری ہے خوش رہے تو کہ زندگی اپنی عمر بھر کی امیدواری...
  6. نظام الدین

    آج کی بات

    اچھی چھلانگ لگانے کے لئے کچھ قدم پیچھے ہٹنا ضروری ہے۔
  7. نظام الدین

    خواب

    خواب تو وہ ہوتے ہیں جن سے خوشی اور امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھی گئی ان خوشیوں کا نام ہے جو حقیقت میں نہیں ہوتیں۔ خواب تو امید ہوتے ہیں، اچھے وقت کی، اچھے مستقبل کی، اچھی زندگی کی، خواب محبت سے عبارت ہوتے ہیں۔ (نمرہ احمد کے ناول ’’میرے خواب میرے جگنو‘‘ سے اقتباس)
  8. نظام الدین

    پھر چھڑی رات، بات پھولوں کی

    پھر چھڑی رات، بات پھولوں کی رات ہے یا بارات پھولوں کی پھول کے ہار، پھول کے گجرے شام پھولوں کی، رات پھولوں کی آپ کا ساتھ، ساتھ پھولوں کا آپ کی بات، بات پھولوں کی نظریں ملتی ہیں، جام ملتے ہیں مل رہی ہے حیات پھولوں کی کون دیتا ہے جان پھولوں پر کون کرتا ہے بات پھولوں کی وہ شرافت تو دل کے ساتھ گئی...
  9. نظام الدین

    فراز اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں

    اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں غم دنیا بھی غم یار میں شامل کرلو نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں تو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے...
  10. نظام الدین

    عذاب

    دنیا میں اس سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں کہ انسان وہ بننے کی کوشش میں مبتلا رہے جو کہ وہ نہیں ہے۔ گو اس خواہش اور اس آرزو کی کوئی حد نہیں ہے۔ ہم لوگ کوشش کرکے اور زور لگا کے اپنے مقصد کو پہنچ ہی جاتے ہیں اور بالآخر وہ نظر آنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جو کہ نہیں ہوتے۔ اپنے آپ کو پہچانو اور خود کو...
  11. نظام الدین

    اشفاق احمد محبت

    محبت وہ شخص کرسکتا ہے جو اندر سے خوش ہو، مطمئن ہو اور پرباش ہو۔ محبت کوئی سہ رنگا پوسٹر نہیں کہ کمرے میں لگالیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ سونے کا تمغہ نہیں کہ سینے پر سجالیا ۔۔۔۔۔۔ پگڑی نہیں کہ خوب کلف لگا کر باندھ لی اور بازار میں آگئے طرہ چھوڑ کر۔ محبت تو روح ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے اندر کا اندر ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی...
  12. نظام الدین

    عدیم ہاشمی بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

    بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ ہر اک جانب تیرا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ ہمارا دل کسی گہری جدائی کے بھنور میں ہے ہماری آنکھ بھی نم ہے کبھی ملنے چلے آؤ مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہے مگر جیسے کوئی کم ہے، کبھی ملنے چلے آؤ تمہیں تو علم ہے میرے دل وحشی کے زخموں کو تمہارا وصل...
  13. نظام الدین

    ممتاز مفتی اللہ کی رضا

    جب مجھے غصہ آتا تو قدرت اللہ میرے کان میں کہتا۔ ’’چھلنی بن جاؤ، اس جھکڑ کو گزر جانے دو، اندر رکے نہیں۔ روکو گے تو چینی کی دکان میں ہاتھی گھس آئے گا، غصہ کھانے کی نہیں، پینے کی چیز ہے۔‘‘ جب میں کسی چیز کے حصول کے لئے بار بار کوشش کرتا تو قدرت اللہ کی آواز آتی۔ ’’ضد نہ کرو، اللہ کو اجازت دو...
  14. نظام الدین

    قمر جلالوی کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو

    کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو نہ جانے کیسے خبر ہوگئی زمانے کو دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ہے حضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤگے کہو تو آج سجالوں غریب خانے کو دبا کے قبر میں سب چل دیئے...
  15. نظام الدین

    آج کی بات

    کوشش کرو کہ تم دنیا میں رہو، دنیا تم میں نہ رہے کیونکہ کشتی جب تک پانی میں رہتی ہے خوب تیرتی ہے لیکن جب پانی کشتی میں آجاتا ہے تو وہ ڈوب جاتی ہے۔
  16. نظام الدین

    عشق مجازی سے عشق حقیقی تک

    عشق انسان کو کائنات کے کسی دوسرے حصے میں لے جاتا ہے، زمین پر رہنے نہیں دیتا اور عشق لاحاصل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ کہتے ہیں انسان عشق مجازی سے عشق حقیقی تک تب سفر کرتا ہے جب عشق لاحاصل رہتا ہے۔ جب انسان جھولی بھر بھر محبت کرے اور خالی دل اور ہاتھ لے کر پھرے۔ ہوتا ہوگا لوگوں کے ساتھ ایسا، گزرے ہوں گے...
  17. نظام الدین

    تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے

    تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے یہ مانا کہ محفل جواں ہے حسیں ہے نگاہوں میں تو ہے یہ دل جھومتا ہے نہ جانے محبت کی راہوں میں کیا ہے جو تو ہمسفر ہے تو کچھ غم نہیں ہے یہ مانا کہ محفل جواں ہے حسیں ہے وہ آئیں نہ آئیں جمی ہیں نگاہیں ستاروں نے دیکھی ہیں جھک جھک کے راہیں یہ دل بدگماں ہے، نظر کو یقیں...
  18. نظام الدین

    شاہی سواری

    انہیں اس گھوڑے سے پہلی نظر میں محبت ہوگئی ۔ اور محبت اندھی ہوتی ہے، خواہ گھوڑے سے ہی کیوں نہ ہو۔ انہیں یہ تک سجھائی نہ دیا کہ گھوڑے کی مدح میں اساتذہ کے جو اشعار وہ اوٹ پٹانگ پڑھتے پھرتے تھے، ان کا تعلق تانگے کے گھوڑے سے نہیں تھا۔ یہ مان لینے میں چنداں مضائقہ نہیں کہ گھوڑا شاہی سواری ہے۔ رعبِ...
  19. نظام الدین

    یقین کامل

    مشکلیں حل ہوجایا کرتی ہیں، راستے بھی نکل آتے ہیں، بس انسان کا یقین مضبوط ہونا چاہئے۔انسان کو یہ اعتماد اور بھروسہ ضرور ہونا چاہئے کہ اللہ ہے اور اس کے ساتھ ہے، مشکلیں وہی حل کرے گا، راستے وہی بنائے گا۔ وہاں جہاں انسان اپنے لئے کچھ نہیں کرسکتا وہاں کوئی اور ہے جو اس کے لئے سب کچھ کرسکتا ہے اور...
  20. نظام الدین

    منفی مقصد

    اس جلوس کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔ اتنا بڑا جلوس ننگی کرپانیں۔ سکھ انہیں لہرا رہے تھے۔ ہندنیاں سیاپا کر رہی تھیں۔ وہ سب چلا رہے تھے۔ ’’نہیں بننے دیں گے پاکستان‘‘۔ یہ دیکھ کر مجھے حیرتہوئی تھی۔ نہیںبننے دیں گے تو ایک منفی مقصد ہے، مثبت نہیں۔ منفی مقصد کے لئے اتنا شور شرابا تشدد کی ننگی...
Top