میں تقریبا پانچ سے سات منٹ لیٹ تھا ۔اصل میں میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں وقت سے پہنچ جاؤں اور اس وقت سے پہنچنے پر مجھے بہت دفعہ خفت بھی اٹھانا پڑی ہے ۔کئی بار تو شادی والی جگہ پر میں وقت سے پہلے پہنچ کر کرسیاں لگانے والوں کے ساتھ کرسیاں بھی لگا چکا ہوں ۔یار دوست یہ سمجھتے رہے ہیں کہ شاید میں...