میں نے دن میں ایک خواب دیکھا

پردیسی

محفلین
لوگ راتوں کو خواب دیکھتے ہیں مگر عجیب بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے میں نے دن میں ایک خواب دیکھا کہ 02 ستمبر 2012ء اتوار کے دن دوپہر تقریبا 02 بجے دوپہر میں لاہور شہر کے مشہور و معروف علاقے انارکلی کی نکر پہ واقع حافظ جوس کارنر پہنچا۔جہاں محترم ساجد صاحب ،محترم عاطف بٹ صاحب ، محترم بابا جی سرکار ، محترم حسیب نذیر گل ، محترم عبدالرزاق قادری صاحب موجود تھے۔ہم سب نے خوب ہلاگلا کیا ۔۔۔۔مگر سوچنے کی بات ہے میں تو ان سب کو جانتا بھی نہیں ، مگر میں پھر بھی یقین سے کہتا ہوں کہ میں نے دن میں ہی یہ خواب ضرور دیکھا تھا۔۔
کیا ایسا ممکن ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی پردیسی
ایسا ہونا نا ممکن بھی نہیں ۔
اور خاص طور سے پردیسی تو اکثر ہی ایسے خوابوں میں ملاقات کرتے ہیں ۔
 
ساجد

محفلین
دوستانِ گرامی ، چند روز سے میرے اکلوتے صاحبزادے کی طبیعت کافی خراب ہے۔ پچھلے برس اسے ڈینگی ہو گیا تھا اور اب بھی وہ تیز بخار کا شکار ہے ۔ خُدا کرے کہ ڈینگی نہ ہو۔ اسی پریشانی میں کسی کام میں دل نہیں لگ رہا ۔ جیسے ہی وہ بہتر ہوتا ہے آپ سب سے رابطہ کرتا ہوں۔
عاطف بٹ ، حسیب نذیر گِل ، پردیسی ، عبدالرزاق قادری ، باباجی آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔
 
اللہ تعالیٰ آپکے بیٹے کو جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 
زبیر مرزا

محفلین
دوستانِ گرامی ، چند روز سے میرے اکلوتے صاحبزادے کی طبیعت کافی خراب ہے۔ پچھلے برس اسے ڈینگی ہو گیا تھا اور اب بھی وہ تیز بخار کا شکار ہے ۔ خُدا کرے کہ ڈینگی نہ ہو۔ اسی پریشانی میں کسی کام میں دل نہیں لگ رہا ۔ جیسے ہی وہ بہتر ہوتا ہے آپ سب سے رابطہ کرتا ہوں۔
عاطف بٹ ، حسیب نذیر گِل ، پردیسی ، عبدالرزاق قادری ، باباجی آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔
اللہ تعالٰی آپ کے بیٹے کو صحت کاملہ عطا فرمائے
 
یوسف-2

محفلین
ساجد بھائی ! اللہ تعالیٰ بچہ پر اپنا کرم فرمائے اور صحت عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین​
 
پردیسی

محفلین
محترم بھائی پردیسی
ایسا ہونا نا ممکن بھی نہیں ۔
اور خاص طور سے پردیسی تو اکثر ہی ایسے خوابوں میں ملاقات کرتے ہیں ۔

اس کا مطلب ہے یہ سچ ہو سکتا ہے۔۔۔
جی بھائی جی پردیسی یہ خواب صرف دیس میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔۔پردیس میں کہاں
 
Top