انہوں نیل پالش اس لئے لگائی تاکہ میں دوبارہ ووٹ ڈالنے کے قابل نہ رہوں(عارضی مدت کے لئے)، نہیں تو ووٹر بار بار ووٹ کر کے، بریانی اور سموسوں کی ذخیرہ اندوزی کر لیں گے، جس سے معیشت پر بٹہ لگ سکتا ہے 😃
بالکل اس کام کو جاری رکھیں ، اردو قواعد واقعی عربی و فارسی کے کاندھوں کا سہارا لے کر چل ہی رہی ہے، اسے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہئے۔ مجھے بھی اردو قواعد از سرِ نو سیکھنا ہے۔👍🏻
شکریہ احمد بھائی!
واقعی ،لیکن برداشت کے سِوا اور کر بھی کیا سکتے ہیں بیچارے، کیونکہ انسان تو لاتوں کا بھوت ہے، اگر اے آئی محض باتوں سے اپنے غصے کا اظہار کر بھی لے تو کیا، انسانوں کو اپنے دل کی سمجھانے کے لئے، بہر حال اسے ایک دو عدد لاتوں کا انتظام تو کرنا ہی پڑے گا ، اور اِس کے لئے اُسے جسمانی...
انسانی فطرت ہے کہ جب وہ کسی چیز سے باطن میں خوف محسوس کرتا ہے، تو اکثر اس کا اظہار ہنسی مذاق کے ذریعے کرتا ہے، تاکہ خوف کم ہو جائے یا چھپ جائے۔
آج کل ایک عام خیال یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) انسانوں کی زیادہ تر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سنبھال لے گی — اور سب سے پہلے جس شعبے کو نشانے پر رکھا گیا ہے،...
وعلیکم اسلام ، کیسے ہیں مزاج ؟
محفل برخواست ہونے کو ہے، سوچا اصلاحِ سخن کے ساتھیوں کو آگاہ کیا جائے۔
یہاں دیکھئے تفصیلات۔ 👇🏻
اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل
ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟
میں نے بھی فارم پُر کر دیا ہے، فارم لنک کو محفل کی سب سے نمایاں دیوار یا داخلی دروازے پر چسپاں کردیا جائے، تاکہ محفل میں داخل ہوتے ہی لوگ اسے پا سکیں،اور خواہشمند حضرات فارم پُر کر سکیں ۔
لیکن اس کے بعد، اگلا قدم کیا ہوگا؟
محفل کے متبادل کی تو یہاں کوئی بات نہیں کر رہا، سب اپنی اپنی تجاویز پیش کر رہے ہیں، جب دوسری جگہ ہی اکٹھا ہونا ہے، تو کوشش یہی ہے کہ ایسی جگہ سب یکجا ہو جائیں،جہاں کی سہولیات محفل کی سہولیات سے قریب تر ہوں۔
رہی بات پہیے کی ایجاد کی، تو یہاں بات ایک سواری سے اتر کر دوسری سواری پر منتقل ہونے کی...
چونکہ 'درجن بھر محفلین کے لئے کیوں محنت کی جائے' والی بات بار بار سامنے آچکی ہے، پھر بھیمیرے ذہن میں جو تجویز ہے وہ پیش کردیتا ہوں۔
مندرجہ بالا تینوں ہی پلیٹ فارمز استعمال ہو سکتے ہیں ۔
اگر مکالمے میں محفل ہی کی سی سہولیات چاہئے، تو کسی فورم پر ہی ہجرت کرنے ہی سے یہ بات حاصل ہو سکتی ہے ۔...