نتائج تلاش

  1. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    بہت شکریہ استاد محترم!
  2. صریر

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حقیقت یہ ہے، کہ میں یہیں تھا، بغل والے اصلاح سخن کے زمرے میں، محمد عبدالرؤوف بھائی سے ایک شعر کے متعلق گفتگو ہو رہی تھی، تبھی سیما علی آپ نے پکارا، تو انہوں نے میری آواز درست سنی!
  3. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    تخلص کی صوتی مشابہت کے اعتبار سے 'ہم صَفِیر ' اندر ونی قافیہ کے طور پر کام کررہا ہے، اس میں نغمگی زیادہ محسوس ہوتی ہے، اور یہ شعر اسی فضا کا متقاضی بھی ہے۔ سو آپ کا پہلا متبادل ہی بہتر لگتا ہے۔ ہم صفیر کوئی اتنی غریب ترکیب بھی نہیں لگتی،‌ علامہ صاحب نے بھی استعمال کی ہے۔ استاد محترم کی کیا...
  4. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    آہا، بہت جامع! بہت شکریہ محمد عبدالرؤوف بھائی!
  5. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    بہت بہتر! البتہ اس میں 'ہی ہو' کی وجہ سے ہلکا سا تنافر محسوس ہوتا ہے، لیکن یہ زیادہ واضح ہے۔ ایک اور متبادل ذہن میں آیا ہے: ہو ساتھ ہم‌ صفیر، کہ تنہا ہی اے صریر کرتا رہوں گا آہ و بکا، نالہ اور فغاں ۔۔۔ آپ بتائیں،‌ کیا یہ درست لگ رہا ہے ؟
  6. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    ہو ساتھ ہم‌صفیر، کہ تنہا ہی اب صریر کرتے رہیں گے آہ و بکا، نالہ اور فغاں شاید اس شعر میں ضرورت سے زیادہ الفاظ خرچ ہو گئے۔ کہنا بس یہی ہے(خود کلامی کی شکل میں) ، کہ چمن کی حالتِ زار پر کوئی آنسو بہائے نہ بہائے، میں تو اسی طرح روتا رہوں گا۔
  7. صریر

    آقا حسین کے ہیں، مدینہ حسین کا۔غزل۔منقبت 190 شاعر امین شارؔق

    جی، مجھے لگتا ہے استاد محترم نے مذکور کو حضرت معاویہ بن ابو سفیان سمجھ لیا جو کہ صحابیِ رسول تھے، اور منصب صحابیت کی ہتک نہ ہو، اس لئے انہوں نے ایسا کہا۔ یزید تابعین کے دور سے تھا اور اس کو پاسِ‌ادب اہلِ بیت کا ہرگز نہ تھا اس میں تو کوئی دو رائے نہیں۔ اس لئے شارق بھائی کے شعر میں کوئی کراہت نہیں۔
  8. صریر

    شوہریات!!!

    ہاہاہا، بہت خوب! زبردست!! میں نے تو تین بار پڑھی یہ تحریر،‌ شروع سے آخر تک، ہر بار پہلی مرتبہ سے زیادہ لطف آیا۔ آپ کا سینس آف ہیومر بہت اعلی اور آپ کی وِٹ بہت میچیور ہے۔ ہمیں تو پطرس بخاری کی سی جھلک محسوس ہوئی۔ آپ باقاعدہ طور پر طنزومزاح لکھا کریں، اور اسے پبلش بھی کراتی رہیں۔ ادبی حلقوں اور...
  9. صریر

    مبارکباد محمد عبدالرؤوف بھیا مبارکاں ۔۔۔۔14 ہزاری ہو گئے

    واہ بھئی، آپ تو پوری پلٹن کے ساتھ مبارکباد کے لئے حاضر ہوئے ہیں، ہاہاہا، بہت خوب!😄😁
  10. صریر

    مبارکباد محمد عبدالرؤوف بھیا مبارکاں ۔۔۔۔14 ہزاری ہو گئے

    بہت مبارک محمد عبدالرؤوف بھائی! آپ بہت ہی جامع شخصیت کے مالک ہیں، آپ کی تحاریر میں ، حاضر جوابی، مزاح اور سنجیدگی،‌ وقار اور معیار،‌ احترام اور نوک جھونک یہ سبھی چیزیں نظر آتی ہیں اور وہ بھی اعتدال کے ساتھ۔ میں نے آپ کی شخصیت میں سب سے اہم‌ چیز نوٹس کی ہے، کہ آپ ناچاقیوں کے کڑوے گھونٹ پی کر...
  11. صریر

    غزل - (2025 - 07 - 05)

    بہت خوب! 👍🏻
  12. صریر

    آقا حسین کے ہیں، مدینہ حسین کا۔غزل۔منقبت 190 شاعر امین شارؔق

    بہت خوب! بس اوپر کے شعر میں لفظ 'مینْہ' کا صحیح تلفظ میرے خیال میں لفظ 'میْز' کے وزن پر ہے۔
  13. صریر

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    آمین!
  14. صریر

    حق نے بنائی صُورتِ خُوش رُو حسین کی، غزل۔منقبت 189 شاعر امین شارؔق

    شارق بھائی منقبت بہت خوب ہے، معانی سبھی اشعار کے عمدہ ہیں ، آپ نے واقعی دل سے لکھی ہے! لیکن اس میں تکنیکی لحاظ سے ایک نقص یہ ہے، کہ دوسرے شعر کے بعد سے ہر شعر کے پہلے مصرع کا وزن بدل گیا ہے۔ پہلا مصرع ہزج میں اور دوسرا مضارع میں ہو گیا ہے۔
  15. صریر

    نظم - خضاب اور شباب - برائےاصلاح

    نظم کے اس موڑ پر، سین میں واقعتاً کیا ہو رہا ہے، بیگم نے آپ کی خود کلامی کو سن لیا ہے، یا آپ کی خود کلامی سنے بغیر بس آپ کو خضا ب کے ساتھ دیکھ لینے پر ہی وہ طعنہ زن ہوتی ہیں؟ کیونکہ اگر انہوں نے سن لیا ہے، تو آپ کی خود کلامی تو مثبت انداز کی معلوم ہو رہی ہے، پھر وہ طعنہ زن کیوں ہوئیں؟
  16. صریر

    نظم - خضاب اور شباب - برائےاصلاح

    بہت خوب محمد عبدالرؤوف بھائی،‌ کچھ حقیقتوں کے آگے سر تسلیم خم کیے بنا چارہ نہیں۔ آپ نے زندگی کی ایک حقیقت کو خوبصورتی سے اس نظم میں اتارا ہے۔ منظر کشی، خود کلامی اور نظم میں مکالماتی فضا کا استعمال خوب ہے۔ داد قبول فرمائیں!
  17. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    فائدہ یہ پہنچتا ہے، کہ کام ٹھیک ٹھاک ہو ہی جاتا ہے۔ نقصان یہ ہے، کہ بہت کم‌ مقدار میں ہوتا ہے۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے!😄 لیکن کوشش سے‌ مقدار بھی بڑھائی جا سکتی ہے، اس لئے کوشش جاری ہے۔👍🏻
  18. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    بہت شکریہ اشرف بھائی، اللہ آپ کو خوش رکھے! اگر آپ کے سوال کا دیانتداری سے جواب دوں تو سب سے پہلی وجہ ہے اپنی ' کاہلی' اور دوسری وجہ ہے کسی کام کے کرنے میں ضرورت سے زیادہ احتیاط۔ پھر کبھی کبھی 'خود اعتمادی کی کمی' اور 'احساسِ کمتری' کے بادل بھی کچھ دیر کے لئے اپنے وجود کو کچھ یوں ڈھانپ لیتے...
  19. صریر

    ہم کسی سے کم نہیں۔۔۔۔۔29 جون 2025

    ماشاء اللہ ، بہت خوب۔ ہمارے یہاں اسے فَلیا کہا جاتا ہے، جو زائد یا پرانے کپڑوں سے بنتی ہے، لیکن آپ کا طریقہ خوب ہے، بالکل آریجنل! چھوٹے چھوٹے پُرزوں پر باریکی سے کام کرنا، اور انہیں ریاضیاتی ترتیب سے جوڑ کر مکمل تخلیقی شکل دینا، در اصل اِسی کو تو حُسن اور جمالیات کہتے ہیں۔ آپ کی یہ تخلیق...
  20. صریر

    قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

    بہت شکریہ امین شارق بھائی!
Top