قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں (غزل برائے اصلاح)

صریر

محفلین
الف عین
سید عاطف علی
شکیب
ظہیر احمد ظہیر
یاسر شاہ

استادِ محترم اور احباب مُکرّم، آداب! بغرض اصلاح ایک غزل
پیش خدمت ہے۔ آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں
ہر خوں کی چھینٹ پر جہاں بجتی ہوں تالیاں

رنگوں کے اختلاف میں الجھا کے پھولوں کو
خود ہی چمن میں آگ لگاتا ہے باغباں

بربادئِ چمن کی یہ صورت عجیب ہے
یاں بجلیاں بھی گرتی ہیں چُن چُن کے آشیاں

دانا تھے وہ پرند، جو موقع سے اُڑ گئے
بیٹھا رہا قفس کو سمجھ کر میں آشیاں

یہ داستان غم ہے مِری، شاعری نہیں
قدرت کی اک عطا ہے، یہ انداز، یہ بیاں

ہو ساتھ ہم‌صفیر، کہ تنہا ہی اب صریر
کرتے رہیں گے آہ و بکا، نالہ اور فغاں
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
سید عاطف علی
شکیب
ظہیر احمد ظہیر
یاسر شاہ

استادِ محترم اور احباب مُکرّم، آداب! بغرض اصلاح ایک غزل
پیش خدمت ہے۔ آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں
ہر خوں کی چھینٹ پر جہاں بجتی ہوں تالیاں
بہت خوب
رنگوں کے اختلاف میں الجھا کے پھولوں کو
خود ہی چمن میں آگ لگاتا ہے باغباں
"کے پھولوں کو" میں پہلی ی اور و کا اسقاط اور "کو" کی و کی طوالت ناگوار لگتی ہے
بربادئِ چمن کی یہ صورت عجیب ہے
یاں بجلیاں بھی گرتی ہیں چُن چُن کے آشیاں

دانا تھے وہ پرند، جو موقع سے اُڑ گئے
بیٹھا رہا قفس کو سمجھ کر میں آشیاں

یہ داستان غم ہے مِری، شاعری نہیں
قدرت کی اک عطا ہے، یہ انداز، یہ بیاں

ہو ساتھ ہم‌صفیر، کہ تنہا ہی اب صریر
کرتے رہیں گے آہ و بکا، نالہ اور فغاں
باقی اشعار درست ہیں ، کوئی تکنیکی سقم نظر نہیں آ رہا، لیکن کوئی نئی بات بھی نہیں، تم سے زیادہ بہتر اشعار کی امید تھی!
 

صریر

محفلین
شکریہ استاد محترم ، میرے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ آپ کو شعر پسند آیا!♥️
"کے پھولوں کو" میں پہلی ی اور و کا اسقاط اور "کو" کی و کی طوالت ناگوار لگتی ہے
جی، میں اس کے لئے بہتر ترکیب و ترتیب سوچتا ہوں۔👍🏻
باقی اشعار درست ہیں ، کوئی تکنیکی سقم نظر نہیں آ رہا، لیکن کوئی نئی بات بھی نہیں، تم سے زیادہ بہتر اشعار کی امید تھی!
جی استاد محترم ، مجھے بھی اس کا احساس ہے! در اصل آفس کے نئے پروجیکٹ پر پچھلے کچھ دنوں سے ورک لوڈ بڑھ گیا ہے، تو زیادہ تر ذہنی توانائی وہیں صرف ہو رہی ہے۔اور دوسری وجہ اپنی کاہلی بھی ہے، کہ تھوڑی سی کوشش پر ہی کر اکتفا لیتا ہوں۔ ان شاء اللہ ، کوشش کروں گا کہ شاعری پر بھی سِیریسنِس کے ساتھ کام کروں۔ 👍🏻
 

اشرف علی

محفلین
الف عین
سید عاطف علی
شکیب
ظہیر احمد ظہیر
یاسر شاہ

استادِ محترم اور احباب مُکرّم، آداب! بغرض اصلاح ایک غزل
پیش خدمت ہے۔ آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قاتل بھی کیوں نہ قتل پہ مجبور ہو وہاں
ہر خوں کی چھینٹ پر جہاں بجتی ہوں تالیاں

رنگوں کے اختلاف میں الجھا کے پھولوں کو
خود ہی چمن میں آگ لگاتا ہے باغباں

بربادئِ چمن کی یہ صورت عجیب ہے
یاں بجلیاں بھی گرتی ہیں چُن چُن کے آشیاں

دانا تھے وہ پرند، جو موقع سے اُڑ گئے
بیٹھا رہا قفس کو سمجھ کر میں آشیاں

یہ داستان غم ہے مِری، شاعری نہیں
قدرت کی اک عطا ہے، یہ انداز، یہ بیاں

ہو ساتھ ہم‌صفیر، کہ تنہا ہی اب صریر
کرتے رہیں گے آہ و بکا، نالہ اور فغاں
واہ !صریر بھائی ، بہت خوب
اور ہاں!بہت خوب سے یاد آیا، آپ بہت کم کیوں پوسٹ کرتے ہیں
یاد رکھنے کا شکریہ بھائی
 

صریر

محفلین
واہ !صریر بھائی ، بہت خوب
اور ہاں!بہت خوب سے یاد آیا، آپ بہت کم کیوں پوسٹ کرتے ہیں
یاد رکھنے کا شکریہ بھائی
بہت شکریہ اشرف بھائی، اللہ آپ کو خوش رکھے!

اگر آپ کے سوال کا دیانتداری سے جواب دوں تو سب سے پہلی وجہ ہے اپنی ' کاہلی' اور دوسری وجہ ہے کسی کام کے کرنے میں ضرورت سے زیادہ احتیاط۔

پھر کبھی کبھی 'خود اعتمادی کی کمی' اور 'احساسِ کمتری' کے بادل بھی کچھ دیر کے لئے اپنے وجود کو کچھ یوں ڈھانپ لیتے ہیں کہ محسوس ہوتا ہے کہ منظر سے اوجھل رہنا ہی بہتر ہے!

یہ تو شاید سبھی کے ساتھ ہوتا ہو، آپ یہ بتائیں، کیا آپ 'بزمِ ڈسکورڈیہ' پر شرکت فرما چکے ہیں؟
 
Top