نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    ان کو شک تھا کہ بدل جائیں گے ہم جیتے جی آج یہ آخری کشتی بھی جلادی ہم نے یہ محل کشتیاں جلانے کا ہے؟ اور کس حوالے سے؟۔ "جیتے جی بدل جانا" میرے لئے غیرمانوس ہے۔ واللہ اعلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  2. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    جانتے تھے کہ نہ آؤ گے مگر اے ہمدم ہو کہ بے چین کئی بار صدا دی ہم نے "ہو کے بے چین" ۔۔۔ "کہ" اور "کے" کے معانی اور محل استعمال پر مختلف مواقع پر مکرر بات ہوتی رہی ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    گل بداماں نہ سہی خار بداماں تو نہیں زندگی بھر نہ کیا کام فسادی ہم نے فسادی کام نہیں ہوتا، فسادی شخص ہوتا ہے۔ پہلے مصرعے میں کم از کم تقاضا یہ ہے کہ خار بداماں بھی تو نہیں۔ ویسے خاربداماں ہونا بھی دوسروں کے لئے ضروری نہیں، پر خود اپنے لئے تکلیف دہ امر ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    خوفِ انکار تھا یا جراتِ اظہار نہ تھی الغرض کچھ بھی تھا، یہ عمر گنوا دی ہم نے اس پر اعجاز عبید صاحب نے بہت عمدہ بات کی ہے۔ اس پر کوئی اضافہ نہیں کر سکوں گا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    جھانکنا ہوگا ہمیں اپنے گریبانوں میں خیروشر میں تھی جو تفریق مٹا دی ہم نے نسبتاً بہتر اظہار ہے۔ تاہم اس کو نکھارئیے۔ شعر کا منصر صرف مفہوم بیان کرنا نہیں، بلکہ اس کو جمالیاتی سطح پر محسوس کرانا بھی ہے۔ جمالیات پر اس فقیر کی طویل گفتگو کسی اور دھاگے میں موجود ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    شعر اچھا بن سکتا ہے، پہلا مصرع نیا کہنا ہو گا۔ ظلمت کے نقیب کون ہیں؟ اصل میں ایک تازہ رویہ جدیدیت نام کا آیا ہے اس میں لفظیات اور معانی کے روایتی رشتوں کی چنداں پروا نہیں کرتے، میرے جیسے رسمِ کہن کے عادی لوگ نئے رشتوں کو پہنچ نہیں پاتے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    میں پیرزادہ صاحب سے شناسا نہیں۔ تاہم میرے حساب سے بدمزاجی کی گنجائش نہیں بنتی، ہاں! بگاڑنا ہو تو اور بات ہے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    جب سُنا بندِ قفس نغمہِ شادی ہم نے جو پَروں پر تھی جمی گرد اُڑا دی ہم نے پہلے مصرعے میں یا تو کچھ کہنا رہ یا پھر معانی میں مغالطہ ہے۔ مجھ پر اس کا مفہوم نہیں کھلا۔ مفروضہ یہ ہے کہ ہم قفس میں قید تھے کہ خوشی کا نغمہ سنا۔ تو پروں کی گرد جھاڑ دی (پرواز کی تیاری)؟ مگر میں خود اس مفہوم کو بھی مکمل...
  9. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    بر سرِ شہرِ خموشاں، کی منادی (ہم نے) ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے عجیب الجھاؤ کی کیفیت ہے۔ قبرستان میں منادی کر دی؟ "ہم رہے یا نہ رہے" یعنی خود مر کر دوسروں کو بتایا کہ تم سب کو بھی مرنا ہے؟ یہی مضمون اگر آسان پیرائے میں لایا جائے تو کہیں بہتر انداز میں آ سکتا ہے۔ ہاں اگر صاحبِ کلام کے...
  10. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    یہاں پچھلے کچھ دن سے اردو محفل فورم کا ایڈیٹر بہت سُست چل رہا ہے۔ کام چلانے کو یہ طریقہ نکالا کہ "ٹائپ اردو" میں لکھ لیا اور یہاں کاپی پیسٹ کر دیا۔ ایسی رکاوٹوں سے، اور کچھ ہو نہ ہو، توجہ ضرور منتشر ہو جاتی ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    معذرت خواہ ہوں۔ مصرع سازی اور شاعری میں فرق ہوتا ہے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    سرخ کردہ حصہ ۔۔۔ اندازہ ہے کہ یہاں قرآن شریف کی آیات نقل کی گئی تھیں، کسی فنی خرابی کی وجہ سے یہ عجیب و ناقابلِ فہم قسم کی عبارت بن گئی۔ براہِ کرم درستی فرما لیجئے۔ قَالَ عِفْريتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَ وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ [27:39] قَالَ...
  13. محمد یعقوب آسی

    مذہب آج کے جدید دور میں

    صرف ایک سوال جس کا جواب مجھے درکار نہیں ہے۔ اپنے اپنے مقام پر خود دیکھ لیجئے۔ اس بحث میں حصہ لینے والے جملہ مسلمان حضرات و خواتین! کل فجر سے اب تک آپ نے کتنی نمازیں پڑھی ہیں؟ حضرات اس میں لفظ "باجماعت" بھی شامل کر لیں۔ اللہ حافظ ۔۔۔
  14. محمد یعقوب آسی

    مزاحیہ متفرق اشعار

    آپ کے سوال کا شافی جواب کوئی محقق دے سکتا ہے۔ سارے مزاح نگار شعراء تو خیر یوں نہیں رہے ہوں گے۔ میاں بیوی کا رشتہ اولین انسانی رشتہ ہے اور بغور دیکھا جائے تو سارے رشتے اسی ایک رشتے سے پھوٹتے ہیں۔ یہاں بھی اگر فریقین ایک دوسرے کو تکریم نہیں دیں گے تو پھر کون کسے تکریم دے گا؟ ایک شخص نے ایک لباس...
  15. محمد یعقوب آسی

    مزاحیہ متفرق اشعار

    میں تو کلی طور پر اس حق میں نہیں کہ بیوی کوئی مزاحیہ موضوع ہے۔ میرے علم میں ایسی کوئی مزاحیہ شاعری نہیں ہے جس میں شاعرہ نے میاں حضور کی اسی انداز میں خبر لی ہو۔
  16. محمد یعقوب آسی

    مزاحیہ متفرق اشعار

    ٹانکیے موم کا سانچے میں بنایا ہوا دل زُلف کے بل کی حقیقت تو کھلی جاتی ہے
  17. محمد یعقوب آسی

    متفرقات فورم کا صحیح اور غلط استعمال

    ایک بات میں نے بہت نوٹ کی۔ کوئی صاحب اپنا ایک فن پارہ پیش کرتے ہیں، ایک دھاگا۔ دوسرا پیش کرتے ہیں، دوسرا دھاگا۔ تیسرا پیش کرتے ہیں، تیسرا دھاگا۔ کیا اس سے غیر ضروری رش نہیں ہو جاتا؟ میں نے اپنے طور پر ایک طریقہ اختیار کیا، انتظامیہ سے درخواست کی کہ ایک دھاگا شروع کر دیں: "محمد یعقوب آسی کی...
  18. محمد یعقوب آسی

    متفرقات فورم کا صحیح اور غلط استعمال

    میں نہیں سمجھتا کہ صرف ایک عنصر (مثلاً پیغامات کی تعداد) کوئی پیمانہ بن سکے۔ ہر رکن کو اندازہ نہیں ہوتا کہ نیا موضوع یا نیا دھاگا شروع کرنا ضروری بھی ہے یا نہیں، ممکن ہے وہی یا اس سے ملتا جلتا موضوع یا دھاگا سے پہلے سے موجود ہو۔ پرانے اراکین کے بھی بسا اوقات ذہن میں نہیں ہوتا۔ ایسے میں اگر کچھ...
  19. محمد یعقوب آسی

    "آخر کب تک؟؟؟"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    آوا ہی آوا ہوتا تو کہہ دیتے کہ ۔۔۔ ب گ ڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلئے چھوڑئیے، جانے دیتے ہیں!
  20. محمد یعقوب آسی

    "آخر کب تک؟؟؟"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    یہ ایک الگ موضوع ہے۔ بہت کچھ لکھنے والے پر بھی ہوتا ہے کہ وہ کس مضمون کو کیسے بیان کرتا ہے۔ ایک شخص اپنی شریکِ حیات کی رحلت پر نظم کہتا ہے اور اس کو عنوان دیتا ہے "ذرا سی بات"، اور اُس کا دفاع بھی کر لیتا ہے!
Top