مجھے نہیں پتہ کہ آپ کب سے مشقِ سخن کر رہے ہیں، اور آپ کا شوقِ مطالعہ کس نہج پر ہے، اور یہ کاوش کب کی ہے، اس کے بعد کی آپ کی کاوشیں کیسی ہیں۔ زیرِ نظر کاوش سے لگتا ہے کہ آپ کے ہاں تخیل اور اس کی مراعات مضبوط ہیں، اوزان کے ادراک میں البتہ مسئلہ ہے۔ آپ کو شعر میں ہنوز بہت مطالعہ اور محنت کی ضرورت...