نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔ ؟؟؟
  2. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    تازہ اس حوالے سے کہ ترامیم نے خاصا کچھ بدل دیا، اور یہ بالکل فطری انداز ہے۔ الفاظ کی جگہ الفاظ والا فارمولا اکثر کامیاب نہیں ہوا کرتا کہ وہاں پیوند کا سا احساس بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اور ہاں، جلد بازی نہیں! کہ جی نکال دیں یہ سطور! نہیں! ان کو رکھئے ابھی، دو ہفتے بعد پھر پڑھئے گا، سوچئے گا۔
  3. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    علامہ اقبال فارسی غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صورت نہ پرستم من بت خانہ شکستم من آن سیلِ سبک سیرم ہر بند گسستم من در بود و بنودِ من اندیشہ گمانہا داشت از عشق ہویدا شد این نکتہ کہ ہستم من در دَیر نیازِ من، در کعبہ نمازِ من زنّار بدوشم من، تسبیح بدستم من سرمایۂ دردِ تو غارت نتوان کردن اشکی کہ زِ دل...
  4. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    لگتا ہے تازہ نظم کہی ہے۔ اچھا ہے، ایک اور سہی! ماہی احمد ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ "اور میں ہوں دوستو" اس میں وہ بہاؤ نہیں جو پوری نظم میں ہے۔ کچھ اور مقامات پر بھی عجزِ بیان کا شائبہ ہوتا ہے۔ راستے گرد سے اب تو دھندلا گئے میرے ارماں سبھی دل میں کُملا گئے "پاؤں غربال ہیں" نسبتاً بہتر عنوان ہوتا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    فاضل شاعر کے ذہن میں شاید اُس نغمے کی گونج ہو گی: "اُس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو"۔ انسان کے کلام میں بہتری کی گنجائش رہا کرتی ہے۔ ہمارے دوست ایک باصلاحیت شاعر ہیں، دیکھ لیں گے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    یہ شاعر کے ساتھ زیادتی ہے، بی بی! دیکھ لیجئے! ہاہاہاہا ۔ :laughing3:
  7. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    لیجئے اس کو (جیسی ہے) آزاد کئے دیتے ہیں: میں پریشان ہوں اس قدر جانے کیوں؟ بے کلی ہے عجب ہے کوئی تو سبب، جو عیاں بھی نہیں اور نہاں بھی نہیں راستے گرد میں کیوں ہے ڈوبے ہوئے منزلیں دور ہیں۔ رات ہے، گرد ہے، دھند ہے، درد ہے نغمگی ہے عجب، اور میں ہوں دوستو مستقل درد ہے، اور میں ہوں دوستو نظم میں...
  8. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    دوستوں کو یا تو یاد نہیں رہتا، یا وہ چنداں پروا نہیں کرتے۔ پسندیدگی (پسند کیا جانا) اور پسندآوری (پسند کرنا) ۔۔۔ آپ کی پسندیدگی کا شکریہ (اس بات کا شکریہ کہ آپ پسند کئے گئے؟) بے معنی بات ہے۔ آپ کی پسندآوری کا شکریہ (اس بات پر شکریہ کہ آپ نے پسند کیا) بات بنتی ہے۔ پذیرائی (عزت دینا) ع: اس نے...
  9. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ و علیکم السلام

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ و علیکم السلام
  10. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    چھوٹی بحر میں نظمِ معریٰ کا اچھا تجربہ ہے۔ اسے آزاد نظم کے طور پر لیا جائے تو بھی کہیں کسی رکن کا نہ ٹوٹنا اچھا لگا۔ فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن: عمدہ ہے۔ کہیں کہیں قوافی کا آ جانا اچھا تاثر دیتا ہے۔ وحدتِ تاثر کی حامل سہولت سے کہی گئی یہ نظم قاری پر بھی سہل ہے۔ کیفیت نگاری عمدہ ہے۔ مذکورہ ایک دو...
  11. محمد یعقوب آسی

    مستقل درد ۔۔۔۔

    بہت اچھا کہا جناب فاروق احمد بھٹی صاحب۔ ایک جگہ کتابت کی غلطی ہوئی: کیوں ہیں ڈوبے ہوئے ایک یہ چھوٹی سی فروگزاشت دیکھئے گرد اور دُھند اکٹھے نہیں ہوا کرتے۔ گرد پہلے بھی مذکور ہے اور یہاں اس کا محل بھی نہیں۔ نغمگی کی کوئی بھی نظیر نہیں آئی، درد مذکور ہے اس کے آگے پیچھے ایک آدھ مصرع جمع کر کے اس...
  12. محمد یعقوب آسی

    فارسی سیکھئے

    جناب الف عین کی اجازت سے "کچھ فارسی مصادر کے بارے میں" راہنمائی فرمائیے گا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    آداب بجا لاتا ہوں۔ مگر !! ۔۔۔ میرے دوست تو اللہ کو پیارے ہو چکے۔ دعا گو ہوں! اللہ کریم میرے دوست کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    نقد و نظر

    فیس بک پر ایک مباحثہ سوالات جناب اعجاز عبید کے؛ جوابی گزارشات اس فقیر کی جناب اعجاز عبید نے ان گزارشات کو بہ کمالِ شفقت اپنے آن لائن پرچے "سمت" میں شامل کیا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    مشقِ شعر ۔۔ بلکہ ۔۔ مشقِ مصرع ۳ مانا، کہ تجھ سا شہر میں دُوجا نہیں کوئی ’’حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی‘‘ مصرع ثانی روحیؔ کنجاہی کا ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    مشقِ شعر ۔۔ بلکہ ۔۔ مشقِ مصرع ۱ خوابوں میں روز مل لئے، مسرور ہو لئے ’’حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی‘‘ ۲ تجھ سا ہمارے واسطے دُوجا نہیں کوئی ’’حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی‘‘ مصرع ثانی روحیؔ کنجاہی کا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

    اللہ مغفرت فرمائے۔ سیکھنے والا (تلمیذ) کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔ وہ لڑکا ہی ہوتا ہے کہ اس کا جذبہ روز افزوں ہوا کرتا ہے۔ میرا بھی اندازہ یہی تھا جو نظامی صاحب نے کہا کہ کوئی نوجوان دوست ہیں۔ مرحوم کے مراسلات میں بھی تلامذت جھلکتی تھی۔ اللہ کریم درجات بلند فرمائے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ اللہ کریم مغفرت فرمائے ۔۔۔

    ۔۔ اللہ کریم مغفرت فرمائے ۔۔۔
Top