نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    کلیات باقیات اقبال مرتبہ صابر کلوری

    کلیاتِ باقیاتِ اقبال کے نام سے صابر کلوری صاحب نے تحقیق کر کے علامہ محمد اقبال کا تمام غیر مطبوعہ کلام جو کسی مجموعے میں شامل نہیں ہے اکٹھا کر کے شائع کر دیا ہے اور اقبال سائبر لائبریری پر وہ یونی کوڈ میں بھی موجود ہے۔ محمد تابش صدیقی اگر چاہیں تو اسے اپنی ایپ میں شامل کر لیں۔
  2. فرخ منظور

    ہا ہا۔ جاندی جوانی نوں ہتھ پا ریاں۔

    ہا ہا۔ جاندی جوانی نوں ہتھ پا ریاں۔
  3. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا جو نفس تھا خارِگلو بنا، جو اٹھے تو ہاتھ لہو ہوئے وہ نشاطِ آہ سحر گئی وہ وقارِ دستِ دعا گیا نہ وہ رنگ فصلِ بہار کا، نہ روش وہ ابرِ بہار کی جس ادا سے یار تھے آشنا وہ مزاجِ بادِ صبا گیا جو طلب پہ عہدِ...
  4. فرخ منظور

    میر پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے - میر تقی میر

    رفیع، لتا کی آواز میں یہ ایک انڈین فلمی گانا بھی ہے۔
  5. فرخ منظور

    میر پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے - میر تقی میر

    مہدی حسن کی آواز میں دوسرا ورژن
  6. فرخ منظور

    میر پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے - میر تقی میر

    مکمل غزل پتّہ پتّہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تک اس کو فلک چشمِ مہ و خور کی پتلی کا تارا جانے ہے آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیں کب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے عاشق سا تو سادہ...
  7. فرخ منظور

    یہ جو قول و قرار ہے ، کیا ہے ۔ فراق گھورکھپوری

    یہ جو قول و قرار ہے ، کیا ہے شک ہے یا اعتبار ہے، کیا ہے؟ یہ جو اٹھتا ہے دل میں رہ رہ کر ابر ہے یا غبار ہے، کیا ہے؟ زیرِ لب اک جھلک تبسم کی برق ہے یا شرار ہے، کیا ہے؟ کوئی دل کا مقام سمجھاؤ گھر ہے یا رہ گزار ہے، کیا ہے؟ نہ کھُلا یہ کہ سامنا تیرا دید ہے، انتظار ہے، کیا ہے؟ جس کو کہتے ہیں ہم...
  8. فرخ منظور

    دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

    یہ نسخہ متداول نسخہ کہلاتا ہے۔ جس میں چند غیر متداول انتخاب نسخہ حمیدیہ کا بھی کچھ شامل ہے۔ اگر غیر مطبوعہ شامل کرنا ہے تو پورا نسخہ حمیدیہ ہی کیوں نہیں جبکہ نسخہ حمیدیہ کا پورا ٹیکسٹ بھی آپ کو مل سکتا ہے۔
  9. فرخ منظور

    دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

    یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نسخہ حمیدیہ اور غیر مطبوعہ کلام کی ایک الگ اپلیکیشن بنا لی جائے۔
  10. فرخ منظور

    دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

    میرا خیال ہے غالب کی ہی ہیں۔ کچھ غزلیات اس تھریڈ میں بھی موجود ہیں۔
  11. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    غم بہ دل، شکر بہ لب، مست و غزل خواں چلیے جب تلک ساتھ ترے عمرِ گریزاں چلیے رحمتِ حق سے جو اس سَمت کبھی راہ ملے سوئے جنّت بھی براہِ رہِ جاناں چلیے نذر مانگے جو گلستاں سے خداوندِ جہاں ساغرِ مے میں لیے خونِ بہاراں چلیے جب ستانے لگے بے رنگیِ دیوارِ جہاں نقش کرنے کوئی تصویرِ حسیناں چلیے کچھ بھی ہو...
  12. فرخ منظور

    میر غنچہ ہی وہ دہان ہے گویا ۔ میر تقی میر

    غنچہ ہی وہ دہان ہے گویا ہونٹ پر رنگِ پان ہے گویا میرے مردے سے بھی وہ چونکے ہے اب تلک مجھ میں جان ہے گویا چاہیے جیتے گذرے اس کا نام منھ میں جب تک زبان ہے گویا سربسر کیں ہے لیک وہ پُرکار دیکھو تو مہربان ہے گویا حیرتِ روے گل سے مرغِ چمن چپ ہے یوں بے زبان ہے گویا مسجد ایسی بھری بھری کب ہے میکدہ...
  13. فرخ منظور

    احسان دانش لطف و سجود ہوچکا کیف کہاں نماز میں۔ احسان دانش

    لُطف و سجود ہوچکا کیف کہاں نماز میں ہو گئی گُم نِگاہِ شوق جلوہِ کعبہ ساز میں راہِ حرم سے بیخودی کھینچ ہی لائی سُوئے دیر لے تو چلی تھی بےدِلی دام گہہِ نیاز میں پِھر وہی قلبِ عِشق میں ذوقِ کلیم جاگ اُٹھا کوند رہی ہیں بِجلیاں چشمِ نظارہ باز میں دِل پہ برس برس پڑا ابرِ شرابِ ارغواں ہائے وہ سُرخ سے...
  14. فرخ منظور

    میری آخری غزل

    آخری غزل؟ اس سے کیا مراد ہے؟ خدانخواستہ کہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
  15. فرخ منظور

    مبارکباد یاز بھائی نو ہزاری

    بہت مبارک جناب یاز غل ۔ ویسے بہت سے کھیلوں کے نام سنے ہیں مگر یہ جملہ کھیل کونسا ہوتا ہے؟ ہیں؟
  16. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی یونان ۔ مصطفیٰ زیدی

    یونان ہم تو یہ سوچ کے آئے تھے تری گلیوں میں کہ یہاں تیشۂ فرہاد کی قیمت ہو گی بھائی کیوپڈ سے ملیں گے کسی دوراہے پر کسی بے نام سے اک موڑ پہ جنت ہو گی ہم اولمپس پہ خداؤں کی زباں بولیں گے اپنی تقدیر میں وینس کی رفاقت ہو گی با ادب جا کے زئیس سے یہ کہیں گے کہ حضور آپ اب خلوتِ گمنام سے باہر نکلیں دیر...
  17. فرخ منظور

    آغازِ عشق عمر کا انجام ہو گیا ۔ اسماعیل میرٹھی

    شاید ڈھونڈیے ہی ہے۔ کتاب میں ے پر ہمزہ ڈالی گئی ہے۔
  18. فرخ منظور

    آغازِ عشق عمر کا انجام ہو گیا ۔ اسماعیل میرٹھی

    آغازِ عشق عمر کا انجام ہو گیا ناکامیوں کے غم میں مرا کام ہو گیا تم روز و شب جو دست بدستِ عدو پھرے میں پائمالِ گردشِ ایّام ہو گیا میرا نشاں مٹا تو مٹا پر یہ رشک ہے وردِ زبانِ خلق ترا نام ہو گیا دل چاک چاک نغمۂ ناقوس نے کیا سب پارہ پارہ جامۂ احرام ہو گیا اب اور ڈھونڈیے کوئی جولاں گہِ جنوں صحرا...
  19. فرخ منظور

    انور مسعود صاحب کی ہلکی پھلکی بد دعائیں

    آخری بد دعا بہت خطرناک ہے۔ :)
Top