1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

احسان دانش لطف و سجود ہوچکا کیف کہاں نماز میں۔ احسان دانش

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 22, 2018

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    لُطف و سجود ہوچکا کیف کہاں نماز میں
    ہو گئی گُم نِگاہِ شوق جلوہِ کعبہ ساز میں

    راہِ حرم سے بیخودی کھینچ ہی لائی سُوئے دیر
    لے تو چلی تھی بےدِلی دام گہہِ نیاز میں

    پِھر وہی قلبِ عِشق میں ذوقِ کلیم جاگ اُٹھا
    کوند رہی ہیں بِجلیاں چشمِ نظارہ باز میں

    دِل پہ برس برس پڑا ابرِ شرابِ ارغواں
    ہائے وہ سُرخ سے خطوط دِیدہِ نِیم باز میں

    تابِ نظارہ ہو نہ ہو رُخ سے نقاب اُٹھا بھی دے
    جلوہِ صد حیات ہے ایک نگاہِ ناز میں

    مَسلکِ شیخ و برہمن شیوہِ بندگی نہیں
    دیکھ رواں دواں نہ ہو وادیِ اِمتِیاز میں

    جھوم رہی ہیں ٹہنیاں جھول رہی ہیں کونپلیں
    اُف رے سُرُورِ گُستَری خلوتیانِ راز میں

    جان کا کیا ہے جائے گی موت کا کیا ہے آئے گی
    کیوں رہے شرَحِ زِندگی حلقۂ دامِ راز میں

    (احسان دانش)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت ہی عمدہ جناب۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر