نتائج تلاش

  1. رانا

    اُداس کرکے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص

    میری تلمیذ سر سے بہت کم کسی دھاگے میں گفتگو ہوتی تھی کہ اکثر تو میں محفل سے لمبے وقفوں کے لئے غیر حاضر رہتا تھا یا پھر کبھی محفل پر آنا بھی تو بہت کم مراسلے لکھنا۔ لیکن کسی نے بھی تلمیذ سر کے چند مراسلات ہی پڑھے ہوں تو وہ ان کا گرویدہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے خاموش چاہنے...
  2. رانا

    پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

    ہر جگہ ایک ہی انداز سے جواب ٹھیک نہیں ہوتا موقع محل دیکھا جاتا ہے۔وہ عمر میں مجھ سے کافی بڑے ہیں اس لئے یہ کہنا کہ آپ ہی اپنے عقائد پر غوروفکر کرلیں، باہمی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنتا۔ اس لئے ادب سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ میری غلطیوں کی طرف اصولوں اور دلائل کی بنیاد پر اشارہ کردیں اور پیدا...
  3. رانا

    پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

    انہیں اچھی طرح سے پتہ ہے کہ میں احمدی ہوں۔ ایک بار تو مجھے غور و فکر کی دعوت بھی دے چکے ہیں یہیں کسی دھاگے میں۔
  4. رانا

    پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

    چلیں آپ کی دلجوئی کے لئے اتنا بتادیتا ہوں کہ ہمت انکل کے سورج کے زمین کے گرد گھومنے والے مراسلے کا اقتباس لے کر ایک جملہ لکھا تھا۔ اب اتنا بتادیا تو یہ بھی بتادیتا ہوں کہ کیا لکھا تھا۔ میں نے لکھا تھا کہ خاکسار کچھ کچھ اپنے دلی جذبات پر کنٹرول کرنا سیکھ رہا ہے جس کی عمدہ مثال یہ ہے کہ اس مراسلے...
  5. رانا

    پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

    اتنا درست اندازہ کیسے لگا لیا آپ نے؟ لگتاہے میرے حذف کرنے سے پہلے پڑھ چکے تھے آپ۔:)
  6. رانا

    پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔
  7. رانا

    تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

    اناللہ و انا الیہ راجعون انتہائی رنج کی خبر ہے۔ تلمیذ سر تو محفل کا سرمایہ تھے۔ انتہائی علم دوست بردبار شخصیت۔ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئے ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
  8. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    الف عین پہلا شاعر (ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے): یار بڑا بُرا وقت آگیا ہے ہم شاعروں پر۔ پہلے تو سب اصلاح لینے کے لئے آگے پیچھے پھرا کرتے تھے۔ شاعری سکھانے کی ٹیوشن بھی اچھے پیسوں کی مل جاتی تھی۔ اب پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے کوئی آتا ہی نہیں۔ دوسرا شاعر: یار یہ سب قصور کسی اعجاز صاحب کاہے۔ انہوں نے آن لائن...
  9. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    ہاہاہا۔ کمال کردیا آپ نے تو۔ نیا اور اچھوتا انداز۔:p
  10. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    ایک مرتبہ خواب میں میں جنت میں چلا گیا تھا تو وہاں ایک فرشتے سے میں نے اس بندے کے بارے میں پوچھا۔ تو پتہ لگا کہ جس فرشتے کو سعود بھائی کا پتلا بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس نے ان کے پارٹس اسمبل کرتے ہوئے کہیں پاس ہی کسی خاتون کی ممتا کا پرزہ رکھا ہواتھا وہ غلطی سے انہیں فٹ کردیا۔ بعد میں جب تک...
  11. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    بالکل ٹھیک۔ نایاب بھائی نے زیادہ بہتر اورعام فہم انداز میں وہ بات کہہ دی جو اصل میں اس دھاگے کی روح ہے۔:)
  12. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    حسان خان پرانی اور نایاب کتابوں کی دکان پر۔۔ دکاندار: ماشاء اللہ آپ کا مطالعہ تو بہت وسیع ہے۔ آپ تو بڑے کتاب دوست معلوم ہوتے ہیں۔ حسان خان: بس جناب ایک مطالعے کا ہی تو شوق ہے۔ اردو محفل پر اکثر اردو، فارسی اور انگریزی کتابیں اپ لوڈ کرتا رہتا ہوں۔ دکاندار: اچھاااا تو وہ آپ جناب ہیں۔۔۔ پپو، شیدے،...
  13. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    نہیں بھئی۔ مجھے خیر مبارک نہیں کہنا۔ میں تو دھاگے کا میزبان ہوں۔ مہمان حضرات آپس میں عید ملیں۔:)
  14. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    سب کو نہیں کیونکہ اس انداز میں سب کو کہنا تو مشکل ہوجائے گا۔ اپنی مرضی سے کچھ محفلین منتخب کریں اور اس انداز میں عید مبارک کہنے کی کوشش کریں۔ جتنے مرضی محفلین کو کرلیں۔ جیسے نایاب صاحب نے کیسے عمدہ انداز میں زبیر مرزا بھائی کو عید مبارک دی ہے۔ اسی طرح سے سب نے کرنا ہے۔:)
  15. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    اس عید پر آپ سب نے محفلین کو عید مبارک کہنی ہے لیکن ایک نئے انداز سے۔ اپنی مرضی سے ایک یا ایک سے زائد محفلین کو منتخب کریں اور اس مخصوص انداز میں عید مبارک کہیں۔ عید مبارک کے اس مخصوص انداز کی تفصیل نہیں بیان کروں گا۔ بس میں دو تین محفلین کو نیچے عید مبارک کہنے لگا ہوں اس سے سمجھ جائیں کہ کیا...
  16. رانا

    مبارکباد عید الفطر مبارک 1436ھ

    سعودیہ اور دیگر ممالک جہان آج عید ہے وہاں کے سب احباب کو بہت بہت :eid1: :) پاکستان اور دیگر ممالک جہاں کل عید ہے وہاں کے محفلین کو ایک دن پیشگی:eid: مبارک :) برطانیہ اور دیگر ممالک جہاں اتوار کو عید ہے وہاں کے دوست احباب کو بھی بہت بہت :eid::congrats: :)
  17. رانا

    جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!

    ایک بات سمجھ میں آئی نہیں اور کسی نے سمجھائی نہیں۔ وہ یہ کہ جب میں XP میں کام کرتا تھا تو ونڈوز فونٹ ڈائریکٹری میں مجھے جمیل نوری نستعلیق اور کشیدہ الگ الگ نظر آتا تھا۔ لیکن جب سے ونڈوز 7 پر آیا ہوں تو اسکی فونٹ ڈائریکٹری میں صرف جمیل نوری نستعلیق کشیدہ ہی نظر آتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ مسئلہ...
  18. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    عید کی آمد آمد ہے بلکہ بعض جگہ آمد ہوبھی چکی ہے، اس لئے سووینیر والے ٹیم ممبرز کے لئے اس مراسلے کے ذریعے عید پر آفیشل چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔ عام طور پر تین چھٹیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ذرا سخی دل واقع ہوئے ہیں اس لئے چار چھٹیاں دے رہے ہیں۔ اگر کسی ملک کی حکومت نے ہماری طرح چار چھٹیوں کا اعلان...
  19. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    تجویز تو بہت عمدہ ہے تجمل صاحب!:) واقعی اس طرح کے ایک دو صفحات شامل کئے جاسکتے ہیں۔ تجویز نوٹ کرلی گئی ہے۔ جزاک اللہ۔:)
  20. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    بہت شکریہ تجمل صاحب! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اردو کمپیوٹنگ میں لینکس پر کام کریں گے۔ یہ بہت اچھا ہوجائے گا کہ لینکس پر بھی کچھ مواد نکل آئے گا۔ جبکہ باقی چیزیں اردو کمپیوٹنگ میں پہلے ہی محب علوی بھائی دیکھ رہے ہیں۔:)
Top