نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی بھیا اور فرقان احمد بھیا آپ دونوں کو بے حد مبارک ہو :)
  2. فرحان محمد خان

    ساغر صدیقی فضا مغموم ہے ساقی ! اُٹھا چھلکائیں پیمانہ - ساغر صدیقی

    فضا مغموم ہے ساقی ! اُٹھا چھلکائیں پیمانہ اندھیرا بڑھ چلا ہے ، لا ذرا قندیلِ میخانہ بہ فیضِ زندگی گزرے ہیں ایسے مرحلوں سے ہم کہ اپنے راستے میں اب نہ بستی ہے نہ ویرانہ بس اتنی بات پر دشمن بنی ہے گردشِ دوراں خطا یہ ہے کہ چھیڑا کیوں تری زلفوں کا افسانہ چراغِ زندگی کو ایک جھونکے کی ضرورت ہے...
  3. فرحان محمد خان

    ساغر صدیقی خطا وارِ مروّت ہو نہ مرہُونِ کرم ہو جا - ساغر صدیقی

    خطا وارِ مروّت ہو نہ مرہُونِ کرم ہو جا مسرت سر جھکائے گی پرستارِ الم ہو جا انہی بے ربط خوابوں سے کوئی تعبیر نکلے گی انہی اُلجھی ہوئی راہوں پہ میرا ہمقدم ہو جا کسی زردار سے جنسِ تبسم مانگنے والے کسی بیکس کے لاشے پر شریکِ چشمِ نم ہو جا کسی دن ان اندھیروں میں چراغاں ہو ہی جائے گا جلا کر داغِ...
  4. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری یہ تمنا ہے کہ اس طرح مسلماں ہوتا - فنا بلند شہری

    یہ تمنا ہے کہ اس طرح مسلماں ہوتا میں ترے حسن پہ سو جان سے قرباں ہوتا عالمِ جوش جنوں میں جو ادا ہوتی نماز سر مرا سر کہاں ہوتا درِ جاناں ہوتا کچھ تمنا ہے تو بس یہ ہے محبت میں مجھے میرے ہاتھوں میں مرے یار کا داماں ہوتا تو اگر اپنا بنا لیتا مجھے میرے صنم کیوں محبت مرا چاک گریباں ہوتا سب...
  5. فرحان محمد خان

    منقبت درشانِ پیر و مرشدی نقیب اللہ شاہ - فنا بلند شہری

    اے شاہ حسن کے لخت جگر یا خواجہ نقیب اللہ پیا کرمو پہ کرم کی کوئی نظر یا خواجہ نقیب اللہ پیا جوگن ہوں توری میں شاہ حسن مورے من کا چراغ روشن کر تو ہے یاد کرت ہوں شام و سحر یا خواجہ نقیب اللہ پیا موہے شاہ حسن کا صدقہ للہ موری جھولی بھر دے دیوت ہوں صدا توری چوکھٹ پر یا خواجہ نقیب اللہ پیا...
  6. فرحان محمد خان

    دل و نظر میں لیے عشقِ مصطفی آؤ - ساغر صدیقی

    دل و نظر میں لیے عشقِ مصطفی آؤ خیال و فکر کی حدّوں سے ماورا آؤ درِ رسولؐ سے آتی ہے مجھ کو یہ آواز یہاں ملے گی تمہیں دولتِ بقا آؤ جلائے رہتی ہے عصیاں کی آگ محشر میں بس اب نہ دیر کرو شافعِ الورا آؤ برنگِ نغمہِ بلبل سنا کے نعتِ نبیؐ ذرا چمن میں شگوفوں کا منہ دھلا آؤ برس رہی ہیں چمن پر...
  7. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بھرا ہے شیشۂ دل کو نئی محبت سے خدا کا گھر تھا جہاں واں شراب خانہ ہوا حیدر علی آتش
  8. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جگر ہے سزا میرؔ اس رنج کش کو گیا دو قدم جو ہمارے قدم پر میر تقی میر
  9. فرحان محمد خان

    جھوٹے معاشرے میں عزت کے نام سے مشہور ہونے والا آدمی دراصل ذلت میں ہے واصف علی واصفؒ

    جھوٹے معاشرے میں عزت کے نام سے مشہور ہونے والا آدمی دراصل ذلت میں ہے واصف علی واصفؒ
  10. فرحان محمد خان

    واصف ہر ذرّہ ہے اِک وُسعتِ صحرا مِرے آگے - واصف علی واصفؒ

    ہر ذرّہ ہے اِک وُسعتِ صحرا مِرے آگے ہر قطرہ ہے اِک موجہِ دریا مِرے آگے اِک نعرہ لگا دُوں کبھی مستی میں سرِ دار کعبہ نہ بنے کیسے کلیسا مِرے آگے وہ خاک نشیں ہُوں کہ مری زد میں جہاں ہے بل کھاتی ہے کیا موجِ ثُریّا مِرے آگے مَیں ہست میں ہُوں نیست کا پیغامِ مُجسّم انگُشت بدنداں ہے مسیحا مِرے آگے...
  11. فرحان محمد خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عقل اگر داند که دل در بند زلفش چون خوش است عاقلان دیوانه گردند از پی زنجیر ما حافظ شیرازی ترجمہ : عقل کو اگر یہ معلوم ہو جائے کہ دل اسکی زلف کی قید میں کیسا خوش ہے تو ہماری بیڑی کے لئے عقلمند دیوانے بن جائیں عقل ہووے آشنائے عیشِ بندِ زلف جب کیسے ہر عاقل کے پاؤں میں پڑے زنجیر ہے منظوم اردو ترجمہ...
  12. فرحان محمد خان

    ساغر صدیقی تدبیر کا کاسہ ہے تقدیر گداگر ہے -ساغر صدیقی

    تدبیر کا کاسہ ہے تقدیر گداگر ہے ایوانِ سخاوت کی تعمیر گداگر ہے سو رنگ بھرے اس میں پھر بھی یہ رہی مُورت احساسِ مصوّر میں تصویر گدا گر ہے حالات کے دامن میں افلاس تغیر ہے اس دور میں انساں کی توقیر گداگر ہے اب شہرِ بصیرت کی اُونچی ہوئی دیواریں چڑھتے ہوئے سُورج کی تنویر گداگر ہے ہر داغِ تمنّا ہے...
  13. فرحان محمد خان

    جوش ملیح آبادی کے لطیفے

    منافقت کسی مشاعرے میں ایک نو مشق شاعر اپنا غیر موزوں کلام پڑھ رہے تھے ۔ اکثر شعراء آداب محفل کو ملحوظ رکھتے ہوئے خاموش تھے ۔لیکن جوشؔ ملیح آبادی پورے جوش و خروش سے ایک ایک مصرعہ پرداد تحسین کی بارش کئے جارہے تھے ۔ گوپی ناتھ امنؔ نے ٹوکتے ہوئے پوچھا: ''قبلہ ! یہ آپ کیا کررہے ہیں ؟''...
  14. فرحان محمد خان

    جوش ملیح آبادی کے لطیفے

    نیا محلہ جوشؔ صاحب پل بنگش میں جس محلہ میں آکر رہے اس کا نام تقسیم وطن کے بعد سے ''نیا محلہ پڑگیا تھا ۔ وہاں سکونت اختیار کرنے کے بعد جوشؔ صاحب کو معلوم ہوا کہ پہلے اس کا نام ''رنڈی والا باغ''تھا ۔ بڑی اداسی سے کہنے لگے ۔ ''کیا بد مذاق لوگ ہیں ! کتنا اچھا نام بدل کر رکھ دیا۔''
  15. فرحان محمد خان

    جوش ملیح آبادی کے لطیفے

    جوشؔ اور عبد الحمید عدمؔ عبد الحمید عدمؔ کو کسی صاحب نے ایک بار جوشؔ سے ملایا۔ ''آپ عدمؔ ہیں۔''۔! عدمؔ کافی تن و توش کے آدمی تھے جوشؔ نے ان کے ڈیل ڈول کو بغور دیکھا اور کہنے لگے ۔''عدمؔ یہ ہے'تو وجود کیا ہوگا؟''
Top