نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    یہ غالباً دائرہ مشتبہ کی کوئی بحر ہے۔ اس میں نو (9) اصلی بحریں ہیں جن میں سے کوئی بھی اردو میں مستعمل نہیں (اکا دکا مثالیں مل جانا اور بات ہے)۔ ان کے مستعمل نہ ہونے کی کوئی نہ کوئی وجہ بھی رہی ہو گی!
  2. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    آپ نے کسی بھی ایک بحر میں غزل موزون کی (اس سے قطع نظر کہ وہ بحر مانوس کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں)، اور وہ غزل اس میں موزون ہو گئی، تو پھر اس کی بحر کو بدلنا ؟؟ چاہئے تو یہ کہ آپ دیکھیں: اس میں کوئی عروضی غلطی تو نہیں؟ اگر کوئی غلطی نہیں تو ٹھیک ہے! اگر ہے تو اس غلطی کو دور کریں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    قیمتی چیز کو قائم رہنا چاہئے! :p
  4. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    غیر مانوس بحروں سے اپنی بنتی ہوتی تو اپنے لئے غیر مانوس کیوں ہوتیں! عروضی معاملات خود دیکھ لیجئے گا۔ بقیہ امور پر بعد میں عرض کروں گا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    ایک وہ حرفِ مدعا محمد ابن الحسن سید کی کتاب ’’جوئے تشنہ‘‘ پر ایک نظر یہ مضمون ۲۹؍ اگست ۱۹۸۸ء کو لکھا گیا اور ۱۰؍ ستمبر ۱۹۸۸ء کو پاکستان یوتھ لیگ واہ کینٹ کے زیرِ اہتمام ہونے والی تقریب میں پڑھا گیا۔ بعد ازاں ماہنامہ "روایت" راولپنڈی (مدیر: احمد ہاشمی مرحوم) میں شائع بھی ہوا۔ پورا مضمون یہاں...
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    یہاں بھی ملاحظہ ہو
  7. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    آداب عرض ہے۔ :notworthy: یوں بھی کالم کا مزاج دیگر ادبی تحریروں سے کسی قدر مختلف ہوتا ہے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    مدد: یہ عبارت پڑھنے میں مدد چاہیے

    جزاک اللہ۔ یہ بات میرے علم میں نہیں تھی۔ ویسے خیال آیا ضرور تھا کہ ایک سورہ کے نام ایک سے زیادہ بھی ہوتے ہیں۔ جیسے سورۃ بنی اسرائیل ہے۔ اللہ کریم اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین!
  9. محمد یعقوب آسی

    مدد: یہ عبارت پڑھنے میں مدد چاہیے

    سورۃ المومنون ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ [23:16]
  10. محمد یعقوب آسی

    مدد: یہ عبارت پڑھنے میں مدد چاہیے

    سورۃ غافر يَوْمَ هُم بَارِزُونَ لَا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ [40:16]
  11. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    میں ایک عرصے تک دفتری نظام سے منسلک رہا ہوں۔ ڈرافٹ بنانے والا بے چارہ کوئی آفس اسسٹنٹ ہوتا ہے اور اس کو پہلے سے "حکم" دیا جا چکا ہوتا ہے کہ یہ کچھ لکھنا ہے۔ ڈرافٹ سے ورکنگ پیپر تک پہنچتے پہنچتے متن کی جو درگت بنتی ہے وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ 1930 کا بنا ہوا قانون صرف...
  12. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ایک چیز تو وہی ہے "سُرخ فیتہ"؛ رسمی کاروائیوں کا یل طویل سلسلہ جو ہر کام میں تاخیر کا سبب ہوتا ہے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    محمد یعقوب آسیؔ کے بلاگ سے اردو اور خوش گمانی پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس نے حکم جاری کر دیا کہ اردو کو فوری طور پر تمام سرکاری اداروں اور دفاتر میں رائج کیا جائے اور آئین کی متعلقہ دفعات پر عمل درآمد کیا جائے۔ یہ بات 8 ستمبر 2015ء کی ہے۔ اردو سے محبت کرنے والے دلوں میں خونِ تازہ...
  14. محمد یعقوب آسی

    دعا امی کے لئیے دعا کی درخواست

    اللہ کریم کا شکر ادا کیجئے۔ صدقات میں فراخی لائیے، اور خاص طور پر ان لوگوں کی دعائیں لیجئے جو کسی نہ کسی انداز میں آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ ادویہ کے ساتھ ساتھ ادعیہ بھی جاری رہیں۔ اللہ کرم فرمائے گا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    دعا امی کے لئیے دعا کی درخواست

    اللہ کریم اپنا کرم فرمائے گا۔ ان شاء اللہ! دوا میں دعا بھی شامل کیجئے (دعا میں سب اہلِ ایمان کو شامل کیجئے) ۔۔ اور صدقات بھی! کہ صدقات آزمائشوں کو ٹال دیا کرتے ہیں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ محسن نقوی کا شعر ہے؟

    یہ فیس بُکیا "شیر" ہے محترمی! لگتا ہے اس کی اصل کچھ بھی نہیں۔ میں نے اپنی سی کوشش کر لی۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ محسن نقوی کا شعر ہے؟

    میرا مطلب تھا اولیٰ یعنی جس کو اولیت حاصل ہے وہ عبارت کا درست ہونا ہے۔ درست عبارت کے بغیر انٹرنیٹ پر تلاش بھی مشکل ہوتی ہے۔ کوشش کروں گا اگر کچھ مل گیا تو پیش کر دوں گا۔
  18. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ محسن نقوی کا شعر ہے؟

    شعر کی عبارت اولیٰ محترمی!
  19. محمد یعقوب آسی

    اردو کے مخالفین کا المیہ ---اوریا مقبول جان

    ادب کی زبان اور لفظیات عام زبان سے ہمیشہ مختلف رہی ہے، اس سے قطع نظر کہ اس فرق کی سطح کیا ہے۔ مرزا غالب کا وہ مشہور قول آپ نے بھی پڑھا سنا ہو گا: ’’جاؤ میاں، کسی گھسیارے سے سیکھو! میں تو قلعے کی زبان بولتا ہوں۔‘‘
  20. محمد یعقوب آسی

    اردو کے مخالفین کا المیہ ---اوریا مقبول جان

    ایک دل چسپ بات ۔۔ میرے ایک انجینئر دوست جاپان سے لوٹے۔ ایک دن کہنے لگے: یار، میں نے جاپانی میں اردو دیکھی۔ پوچھا: کیسے؟ بولے: جاپانی میں آکسیجن کو ’’سانسو‘‘ کہتے ہیں۔
Top