نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    انڈیا، بھارت یا ہندوستان

    پتہ نہیں ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، تاہم یہ ضرور ہے کہ کچھ زبانیں وجود میں آتی ہی کسی مذہب کی بدولت ہیں! جیسے ہماری اردو ہے، الحمد للہ۔
  2. محمد یعقوب آسی

    انڈیا، بھارت یا ہندوستان

    بہت شکریہ صاحبان!
  3. محمد یعقوب آسی

    انڈیا، بھارت یا ہندوستان

    مہاجر والا سیاسی مسئلہ ہے خان جی! وہ اپنے بس کی بات نہیں۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  4. محمد یعقوب آسی

    انڈیا، بھارت یا ہندوستان

    میلان کی بات اور ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ کیوں، مگر میں اردو پنجابی وغیرہ میں بات کروں تو "بھارت" کہنے کو ترجیح دیتا ہوں، اور انگریزی میں بات ہو تو "انڈیا"۔ ایک بات ذہن میں آ گئی، احباب کو شریک کرتا چلوں۔ اِنڈس سے مراد سندھ ہے، شاید اسی خطے کو محمد بن قاسم نے ہند کہا تھا (بمعنی: حسینہ)، عرب میں...
  5. محمد یعقوب آسی

    انڈیا، بھارت یا ہندوستان

    انسانوں کے ناموں کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ اسد، زبیر، ضیغم، عباس، غضنفر، حیدر؛ سب میں شیر کے معانی پائے جاتے ہیں۔ اب یہ تو ناممکن سا لگتا ہے کہ ان ناموں کے حامل سب لوگ وحشیانہ خصائل رکھتے ہوں۔ ہم نے ادبی زبان میں شیر کو بہادری کی علامت بنا لیا ہے، رُڈیارڈ کپلنگ کے ہاں وہ مکاری اور ظلم کی...
  6. محمد یعقوب آسی

    انڈیا، بھارت یا ہندوستان

    ہندوستان، بھارت، انڈیا، ہند، الہند؛ جو بھی کہیں اگر مراد یہی ملک ہے تو درست ہے۔ کسی ایک ملک کے ایک سے زیادہ ناموں کی بھی یہ واحد مثال نہیں۔ (الف): شام، سوریہ (سوریا)، سیریا؛ ایک ہی ملک ہے۔ لفظی معانی کو دیکھیں تو اردو میں شام ایک وقت ہے، پنجابی میں شام کا معنی خوشی ہے، عربی میں بری جگہ؛ ہندی میں...
  7. محمد یعقوب آسی

    اردو کا روزنامہ جنگ بھی سرقہ میں پیچھے نہیں

    ع: ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہئے
  8. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد عید کی رونقیں سلامت رہیں

    بہت شکریہ، خیر مبارک! میں پہلے بھی گزارش کر چکا ہوں کہ ایسے جملوں سے گریز اَولیٰ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد عید کی رونقیں سلامت رہیں

    پ پر پیش ہے؟ یا نہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔ :ROFLMAO: بلکہ پُوتوں بھی اور پوتوں بھی! ۔۔۔۔۔۔ :beauty: دعا میں اتنی "دُور" اندیشی!
  10. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد عید کی رونقیں سلامت رہیں

    عید مبارک اور شہدائے منیٰ کے لئے ہزاروں لاکھوں دعائیں بھی۔ کل سے طبیعت بہت بوجھل ہے ۔ اللہ اپنا کرم فرمائے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    لظائف، مضحکہ خیز

    لطیفہ ۔۔۔۔۔۔۔ عمر رسیدہ عورت نے عرض کیا: "میرے لئے جنت کی دعا کیجئے"۔ ارشاد ہوا: "کوئی بوڑی عورت جنت میں نہیں جائے گی" بڑھیا رونے لگی، ارشاد ہوا: "تم جنت میں جانے سے پہلے جوان ہو جاؤ گی"۔ ۔۔۔۔۔۔۔ پہلا ارشاد لطیفہ اور دوسرا اس کی وضاحت ہے۔ پہلے عرض کیا جا چکا:
  12. محمد یعقوب آسی

    لظائف، مضحکہ خیز

    لطیفہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑھیا نے شکایت کی: "میرے گھر میں کیڑے مکوڑے نہیں ہیں"۔ حکم ہوا، اس کے گھر کا پتہ درج کر لو اور بڑھیا سے کہا گیا: "تیری شکایت رفع کر دی جائے گی"۔ وہ چلی گئی تو دوسرا حکم جاری ہوا: "اس کا گھر کھجور، شہد، زیتون اور اناج سے بھر دو"۔ پوچھا گیا: "یہ شکایت کیسی؟ اور اس پر یہ حکم کیسا؟"...
  13. محمد یعقوب آسی

    لظائف، مضحکہ خیز

    اس وقت تو خیر نہیں، پھر کبھی آپ کو حقیقی لطیفے کی ایک آدھ مثال پیش کروں گا۔ ان شاء اللہ۔
  14. محمد یعقوب آسی

    لظائف، مضحکہ خیز

    جو میں نے عرض کیا، اس میں ہنسنے کی بات تو خیر کوئی نہیں تھی، اور ظاہر ہے کہ ہنسنے پر پابندی بھی نہیں! :) عرض کرتا چلوں کہ اصولی طور پر "لطیفہ" وہ ہے جس میں کوئی لطیف بات ہو؛ وہ بات مزاحیہ بھی ہو سکتی ہے طنزیہ بھی اور ایسی بھی جو آپ کی آنکھوں کو بھگو جائے! ہمارے ہاں، اور بھی بہت سارے معاشروں میں...
  15. محمد یعقوب آسی

    لظائف، مضحکہ خیز

    اگر لطیفے میں کوئی مزاحیہ بات ہے تو اس کی ریٹنگ کے لئے یہاں ایک بٹن "پرمزاح" کا موجود ہے، اور بہت مناسب ہے۔ لطیفہ سنجیدہ ہو تو اُسے اس حوالے سے دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ عین ممکن ہے ایک لطیفہ "زبردست" کی ریٹنگ پا لے!
  16. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    فقیہِ شہر کے اپنے حواشی ہیں ادھر خلقِ خدا کچھ اور کہتی ہے فی البدیہہ کو وحی کا درجہ نہ دیا کریں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    عربی شاعری کے مزاج کی ہوں گی، وہ عربی والے جانیں۔ اردو میں تو نہیں چلتی، اوزان ہی عجیب سے بنتے ہیں۔
  18. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    اس نون کے اتنے ذائقے دستیاب ہیں کہ بسا اوقات پتہ ہی نہیں چلتا یہ ذائقہ کون سا ہے، عربی، فارسی، انگریزی، فرانسیسی، ہندی، پنجابی؟ حسِ ذائقہ کو تیز ہونا چاہئے! ہے نا؟ نون جو ٹھہرا!
  19. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    اصل "موزون" ہی ہے۔ ہم نون غنہ کے ایسے عادی ہوئے کہ بس! آپ جیسے بھی لکھیں "موزون" یا "موزوں" (نون ناطق یا نون غنہ) دونوں طرح درست ہے۔
  20. محمد یعقوب آسی

    وصلِ موجِ سوز نے دیوانہ کیا۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

    آپ سے کس نے کہا کہ شعر کہنے کے لئے علمِ عروض کا ماہر ہونا لازمی ہے۔ مانوس اور آسان بحروں میں لکھئے، آپ کو اور آپ کے قاری کو، دونوں کو سہولت رہے گی۔ دائرہ مشتبہ کی بحور میں ہمارے اساتذہ کا کلام بھی کہیں ڈھونڈنے سے کوئی ایک آدھ غزل مل جائے تو مل جائے، جب آپ اس میں شعر کہہ رہی یں تو ماننا پڑے گا کہ...
Top