باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا
پڑھتے کسو کو سُنیے گا تو دیر تلک سر دھُنیے گا
سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کی
صحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گُنیے گا
دل کی تسلی جب کہ ہو گی گفت و شنود سے لوگوں کی
آگ پھُنکے گی غم کی بدن میں اس میں جلیے بھُنیے گا
گرم اشعارِ میر...