میر باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا - میرتقی میر

باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا
پڑھتے کسو کو سُنیے گا تو دیر تلک سر دھُنیے گا

سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کی
صحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گُنیے گا

دل کی تسلی جب کہ ہو گی گفت و شنود سے لوگوں کی
آگ پھُنکے گی غم کی بدن میں اس میں جلیے بھُنیے گا

گرم اشعارِ میر دردنہ داغوں سے یہ بھر دیں گے
زرد رُو شہر میں پھریے گا گلیوں میں نے گل چُنیے گا
میرتقی میر​
 
باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا​
پڑھتے کسو کو سُنیے گا تو دیر تلک سر دھُنیے گا​
سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کی​
صحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گُنیے گا​
دل کی تسلی جب کہ ہو گی گفت و شنود سے لوگوں کی​
آگ پھُنکے گی غم کی بدن میں اس میں جلیے بھُنیے گا​
گرم اشعارِ میر دردنہ داغوں سے یہ بھر دیں گے​
زرد رُو شہر میں پھریے گا گلیوں میں نے گل چُنیے گا​
میرتقی میر​

بہت خوب۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا
پڑھتے کسو کو سُنیے گا تو دیر تلک سر دھُنیے گا

درست کہا تھا میر نے۔
لاجواب انتخاب
 
باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا
پڑھتے کسو کو سُنیے گا تو دیر تلک سر دھُنیے گا

کیا انداز ہے واہ واہ
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
جا رہی ہوں جا رہی ہوں محب بھائی:cautious: ۔۔ایسے واہ واہ کرنے آگئی تھی بڑا مزا آتا ہے نا واہ واہ واہ کرنے میں :p مگر یہ غزل تو اس شاعر نے نہیں لکھی نیچے تو میر لکھا تھا :surprised:
:LOL::LOL:

قسم سے عینی ، میر کی غزل کا کیا لطف جو تمہارے اس تبصرے کا آیا ہے۔
اس سے پہلے کہ تمہاری آپا تمہیں ایک رکھ کے دیں اور وہ بھی کرارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نکل لو تم :p

خدائے سخن کا اب تمہیں تمہاری آپا ہی اچھی طرح سمجھائیں گی۔ ہاہاہاہاہاہا
 
باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سُنیے گا
پڑھتے کسو کو سُنیے گا تو دیر تلک سر دھُنیے گا

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ویسے عینی یہ میر نامی بندہ بڑا سرپھرا اور بددماغ تھا ، اس کے ساتھ ہونا ایسا ہی چاہیے تھا جیسا تم نے کیا ہے ۔ :ROFLMAO:
 
Top