نتائج تلاش

  1. ع

    جلوہء دید پہ ہر آن ہے حیراں___

    المیٰ صاحبہ ، سلام عرض ہے ! نہایت مرصع غزل ہے . بہت ساری داد ! مقطع میں ’حضرت‘ كے ساتھ ’ہے‘ کی بجائے ’ہیں‘ زیادہ مناسب ہوتا . نیازمند ، عرفان عابدؔ
  2. ع

    غزل: بھولنے والے خدا کا فضل ، ہائے یاد کر

    احبابِ گرامی، سلام عرض ہے ! آپ سب کو رمضان کریم کی مبارکباد ! آج ایک پرانی مسلسل غزل ، جسے آپ حمد بھی کہہ سکتے ہیں ، لے کر حاضر ہوں . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے . بھولنے والے خدا کا فضل ، ہائے یاد کر پیشتر اِس كے کہ تجھ کو موت آئے ، یاد کر کون تھا تیرے سوا موجود ماں كے پیٹ میں کس...
  3. ع

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    منہاج صاحب ، سلام عرض ہے ! آپ کی غزل نظر نواز ہوئی اور پسند آئی . آپ نے عمدہ بندشیں استعمال کی ہیں . میری دلی داد قبول فرمائیے . میں بند قبا والے شعر پر ذرا چونک گیا تھا . پِھر احباب كے خطوط سے معلوم ہوا کہ یہ ردّ عمل صرف میرا نہیں تھا . آپ نے فاخر صاحب کو اپنے جوابات میں اِس شعر كے دفاع میں...
  4. ع

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    راحل صاحب ، سلام عرض ہے ! واہ ، بڑی دلکش زمین ہے اور آپ نے اِس کا حق ادا کیا ہے . عمدہ اشعار ہیں . بہت ساری داد ! نیازمند ، عرفان عابدؔ
  5. ع

    غزل: جہان غرق ہراسِ فضا ئے تار میں ہے

    ساگر صاحب، ستائش اور دعا كے ليے احسان مند ہوں ۔ بہت بہت شكريہ ۔
  6. ع

    غزل: مسند نشین کے نہ کسی تاجدار کے ۔۔۔

    راحل صاحب ، آپ کی غزل مختصر لیکن مؤثر ہے . :) بہت ساری داد! مطلع میں یاسر صاحب کا تخصیص کا مطالبہ بجا ہے . اِس کی ایک آسان ترکیب یہ ہے کہ آپ ’خاک‘ کی جگہ ’تیرے‘ یا ’اس كے‘ کر دیں اور یہ قاری پر چھوڑ دیں کہ کس كے دیار کا ذکر ہے . جان کی امان پاؤں تو عرض ہے کہ تخصیص کی ضرورت مجھے دوسرے شعر میں...
  7. ع

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    ظہیر بھائی، آپ كے تفصیلی خط کا تہہ دِل سے شکریہ! میں آپ کی باتوں سے متفق ہوں . مجھے تسکین اوسط كے اوزان میں استعمال کا علم ہے . لیکن اب اِس کا استعمال عام طور پر الفاظ كے تلفظ میں بھی ہو رہا ہے اور لوگ یہی سیکھ اور سکھا رہے ہیں . میں خود الفاظ کو ان كے اصل تلفظ كے ساتھ ہی نظم کرتا ہوں، لیکن میں...
  8. ع

    غزل: جہان غرق ہراسِ فضا ئے تار میں ہے

    عاطف صاحب، داد اور دعا كے ليے ممنون ہوں۔ بہت بہت شكريہ۔
  9. ع

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    راحل صاحب ، سلام عرض ہے! بہت عمدہ غزل ہے، بھائی . داد حاضر ہے! لفظ المیہ پر احباب كے خطوط نگاہ سے گزرے تو سوچا میں بھی اپنے دو سینٹس ڈال دوں . شاید کسی کام آ جا ئیں . :) المیہ کو میں نے لام ساکن اور میم ساکن كے ساتھ نظم دیکھا ہے، مثلاً: ہمارا المیہ یہ تھا کہ ہم سفر بھی ہمیں وہی ملے جو بہت...
  10. ع

    غزل: جہان غرق ہراسِ فضا ئے تار میں ہے

    عبدالرؤف صاحب، نگاہ کرم اور پذیرائی کا شکریہ! مقطع پر آپ کا سوال جائز ہے . تو بھائی، خون جذب بھی تو ہوتا ہے . :)
  11. ع

    غزل: جہان غرق ہراسِ فضا ئے تار میں ہے

    راحل صاحب، نوازش كے لیے احسان مند ہوں . بہت بہت شکریہ!
  12. ع

    ترے لہجے کی لکنت نے، ترے نظریں چرانے نے

    عاطف صاحب، سلام عرض ہے! اچھی غزل ہے، بھائی . مبارکباد! نیازمند، عرفان عؔابد
  13. ع

    غزل: جہان غرق ہراسِ فضا ئے تار میں ہے

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے! ابھی حال ہی میں عاطف صاحب نے ایک غزل عنایت فرمائی تھی ’تمام دہر ہی جیسے کسی خمار میں ہے .‘ اس غزل کی زمین مجھے پسند آئی اورمیں اس زمین میں ایک غزل لے کر حاضر ہوں . چونکہ اِس غزل کا القا مجھے عاطف صاحب کی غزل سے ملا تھا، یہ ناچیز کاوش میں عاطف صاحب کو نذر کرتا ہوں ...
  14. ع

    ہم نہ بھولے، نہ تھے بھلانے کے

    شکیل صاحب ، صاف سُتھری اور دِل پذیر غزل ہے . داد قبول فرمائیے . نیازمند، عرفان عؔابد
  15. ع

    اردو ہماری جان (ترمیمی)-

    رشید صاحب ، سلام عرض ہے! آپ کی نظم پر کئی روز قبل نگاہ پڑی تھی . میں تب سے کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں لیکن اب تک وقت نہیں ملا . میرا خط کچھ لمبا ہو گیا ہے . وجہ یہ ہے کہ آپ کی اِس ترمیم شدہ نظم میں بھی بقول مؔصحفی ’بہت کام رفو کا نکلا‘ جس كے لیے تفصیلی تبصرہ درکار ہے . امید ہے آپ یہ معروضات...
  16. ع

    پھر وقت نہ ہو گا..... (ایک مکالماتی نظم )

    یاسر صاحب ، سلام عرض ہے! بہت عمدہ نظم ہے ، جناب! بچوں کی پرورش میں ان حالات سے ہَم سب دو چار ہوتے ہیں . آپ نے میاں بِیوِی كے مکالمے كے ذریعے نہ صرف ایک عالمگیر مسئلے کو نمایاں کیا ہے، بلکہ اس کا حَل بھی فراہم کیا ہے . میری ناچیز داد اور مبارکباد پیش ہے . نیازمند، عرفان عؔابد
  17. ع

    طرز ِ کلام، تلخیء گفتار ہے عجب

    المیٰ صاحبہ، سلام عرض ہے! عمدہ غزل ہے . داد قبول فرمائیے . نیازمند، عرفان عؔابد
Top