بلاشبہ نصابی تعلیم بھی ضروری ہے ، تربیت تو ضمناً ہو رہی ہے۔ حالانکہ ہونا تو شاید الٹ چاہیے ۔ :)
رات کو ہم اسی نصابی تعلیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ پس منظر میں کالج لیکچرار کی خودکشی کا حالیہ واقعہ تھا اور ہم سوچ رہے تھے کہ اس شخص کی نصابی تعلیم تو اچھی ہوگی کہ ایک کالج میں انگلش کے لیکچرار تھے...
ماشاءاللہ۔۔۔ بچوں کی تربیت کا یہی طریقہ ہے ۔ روز مرہ کے امور انجام دیتے ہوئے ان کی تربیت کے بہت سے مواقع دستیاب ہو جاتے ہیں۔ اور آپ کا تو ماشاءاللہ شعبہ بھی ایسا ہے کہ اس میں صدقہ جاریہ کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔ اگر بندے کے اندر انسانیت کا درد ہو تو ٹیچنگ ایک آئیڈیل شعبہ ہے۔ اور آپ ماشاءاللہ...
دوسری آفت۔ زیادہ بولنا:-
زیادہ بولنا بھی ناپسندیدہ عمل ہے۔ اس میں بے فائدہ کلام بھی شامل ہے اور وہ کلام بھی جو مفید تو ہو لیکن قدر ضرورت سے زائد ہو جائے۔ مفید کلام مختصر بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص اختصار پر قدرت رکھنے کے باوجود ایک لفظ کی جگہ دو لفظ بولے تو یہ کہا جائے گا کہ وہ فضول گو ہے خواہ...
اس حوالے سے ہمارے ذہن میں چند گزارشات ہیں۔ عام طور پر جب کسی شخص کا کوئی اچھا کام کرنے کا ذہن بنتا ہے (جیسے ہمارا موضوع ہے بچوں کی تربیت کے حوالے سے) تو خیال آتا ہے کہ اس کے لیے کوئی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور یہ کام شروع کرنے کی کوئی ترکیب بناتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات اس طرح کا خیال شیطان کی ایک...
بے فائدہ کلام، گزشتہ سے پیوستہ:-
اسی طرح کسی عالم سے ایسا مسئلہ دریافت نہ کرو جس کی تمہیں ضرورت نہ ہو۔ بعض اوقات مسئول (جس سے سوال کیا جائے) جواب نہ دینے میں اپنی توہین محسوس کرتا ہے اور وہ علم و بصیرت کے بغیر مسئلہ بتلا کر اپنے آپ بھی گمراہ ہوتا ہے اور تمہیں بھی غلط راستے پر ڈال دیتا ہے۔ غیر...
ہمیں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی حدیث یاد آ گئی کہ
مسافر ان دو رکعتوں سے افضل کوئی چیز اپنے گھر والوں کے لیے چھوڑ کر نہیں جاتا جو وہ سفر کے لیے جاتے وقت اپنے گھر میں پڑھ کر جاتا ہے۔(الطبرانی)
جی۔یہ چند لائنیں لکھنے کا مقصد والدین کے اندر اسی فکر کو اجاگر کرنا تھا کہ یہ معاملہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے یا ہم سب بھی ہجوم کے ساتھ دوڑے چلے جا رہے ہیں۔ معاشرے میں اخلاقی قدروں کی جو حالت ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ قرآن و حدیث میں یہ ذمہ داری واضح طور پر والدین کے سپرد کی گئی ہے۔ اللہ عزوجل...
(امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے اس باب میں زبان کی کل بیس آفات نہایت شرح و بسط سے بیان فرمائی ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ ان کو مختصر طور پر یہاں پیش کر دیا جائے)۔
پہلی آفت- لایعنی (بے فائدہ) کلام:-
بہتر یہ ہے کہ آدمی اپنے الفاظ کی ان تمام آفات سے حفاظت کرے جو ہم نے اوپر ذکر کی ہیں یعنی غیبت، چغل...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
کسی زمانے میں تعلیم و تربیت کے الفاظ کا ایک ہی مفہوم لیا جاتا تھا۔ یعنی تعلیم دینے کا مطلب تربیت کرنا اور تربیت کرنے کا مطلب تعلیم دینا تھا۔ لیکن اب محسوس ہو رہا ہے کہ ان دونوں اصطلاحات کے درمیان فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ آج کل ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم تو دی...
سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جس کا کلام زیادہ ہوتا ہے اس کی لغزشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ اور جس کی لغزشیں زیادہ ہوتی ہیں اس کے گناہ زیادہ ہوتے ہیں۔ اور جس کے گناہ زیادہ ہوتے ہیں وہ آگ کا زیادہ مستحق ہوتا ہے۔ (ابو نعیم، ابو حاتم و بیہقی)۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنی...
12- کفّار کے لیے بھی سدھرنے اور آخرت کی ابدی نعمتیں حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ إِن يَنتَهُواْ يُغْفَرْ لَهُم مَّا قَدْ سَلَفَ وَإِنْ يَعُودُواْ فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْأَوَّلِينِO
آپ کفر کرنے والوں سے فرما دیں: اگر وہ (اپنے کافرانہ اَفعال سے) باز آجائیں تو ان کے وہ...
زبان کی آفات بیان کرنے سے پہلے ہم زبان کے خطرات اور خاموشی کے فضائل بیان کرتے ہیں۔
زبان کا خطرہ عظیم اور خاموشی کی فضیلت :-جاننا چاہیے کہ زبان کا خطرہ عظیم ہے۔ اور اس سے بچنے کا واحد راستہ خاموشی ہے۔ اسی لیے شریعت نے خاموشی کی مدح کی ہے اور اپنے متبعین کو خاموش رہنے کی ترغیب دی ہے، چنانچہ رسول...
زبان کی آفتیں
کتاب احیاء علوم الدین از امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
زبان، ایک عظیم نعمت: زبان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت اور لطائف صنائع میں سے ایک لطیفہ ہے۔ اس کا حجم اگرچہ مختصر ہے لیکن اس کی اطاعت بھی زیادہ ہے اور گناہ بھی بڑا ہے۔ ایمان اور کفر دونوں حقیقتوں کا اظہار زبان ہی کے...
حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ۔
حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ جلیل القدر تابعین اور چالیس پیشواؤں میں سے ہوئے ہیں۔ حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ "اویس احسان و مہربانی کے اعتبار سے بہترین تابعین میں سے ہے"۔ اور جس کی تعریف رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما دیں اس کی...