جی درست لیکن وہ ایک الگ بحث ہے، یہاں ماجرہ یہ ہے کہ نقار خانے والے محاورے میں جو لفظ استعمال ہوا ہے وہ طوطی (طوطے کی مؤنث) نہیں بلکہ ایک مذکر پرندہ طُوطی یا تُوتی ہے ۔ جو ایک خوش الحان چھوٹا سا سبز یا سرخ رنگ کا پرندہ ہے تُوت کے موسم میں نظر آتا ہے جس کی نسبت سے نام ہے