ہرذرہ سے ایک سورج ظاہر ہورہا ہے۔ اگر تم بنظر تحقیق دیکھو تو دریا کی موج اور حباب بھی دریا ہی ہے اگر تو اپنی ہستی ہیکل جسمے انسانی کا طلسم اپنی خودی کے گرز سے توڑ دے تو تجھے ایسا خزانہ حاصل ہوگا جس کی نہ کوئی حد ہے اور نہ کوئی حساب۔ اگر تو مثل محمود اپنی ہستی سومنات کو خودی کے گرز سے توڑ دے تو من...