من آمدم (گگوش)

https://video-cdg2-1.xx.fbcdn.net/h...=9879ffdc3de8f1ff1435e86c437cbd57&oe=55F57901

من آمده ام وای وای
من آمده ام
که عشق فرياد كند
من آمده ام
كه ناز بنياد كند
من آمده ام
اي دلبر من الهي صد ساله شوی
در پهلوی ما نشسته همسايه شوی
همسايه شوي كه دست به ما سايه كنی
شايد كه نصيب من بيچاره شوی
من آمده ام وای وای
میں آیا میں آیا
عشق فریادی ہے کہ میں آیا
کے ناز و ادا کی بنیاد رکھوں
خدا کرے میرے دلبر تو صد سال جیئے
ہمارے پہلو میں تو ہمسایہ رہے
ہمسایہ رہے اور اور ہم پہ اپنے دست کرم کا سایہ کرے
شاید یہ ہم بیچاروں کا نصیب بے چاروں کا نصیب ہو جائے
I've come
I've come, woe woe
I've come
that the love shouts out
I've come
that the coquetry makes a foundation
I've come
I've come
that the love shouts out
I've come
that the coquetry makes a foundation
I've come, woe
o my sweetheart, may you live for 100 years
o my sweetheart, may you live for 100 years
you sat at my side, may you be my neighbor
may you be my neighbor, so that your hand gives me shade
maybe you will be my destiny
I've come, woe woe
I've come
that the love shouts out
I've come
that the coquetry makes a foundation
I've come, woe
..............................

عشق آمد و خيمه زد به صحرای دلم
زنجير وفا فكنده در پای دلم
عشق اگر به فرياد دل ما نرسد
ای وای دلم واي دلم وای دلم
من آمده ام
که عشق فرياد كند
من آمده ام
كه ناز بنياد كند
من آمده ام وای
عشق آیا اور ہمارے دل کے صحرا میں خیمہ لگایا
وفا کی زنجیر سے ہمارے دل کے قدموں جکڑ لے
عشق تک اگر ہمارے دل کی فریاد نا پنہچے
تو ہائے اے دل ہائے دل افسوس ہمارے دل
love came and pitched a tent in the field of my heart
love came and pitched a tent in the field of my heart
love threw its faithful chain at my heart's feet
if love doesn't respond to the yells of my heart
oh my heart, woe
oh my heart, oh my heart
I've come
I've come
that the love shouts out
I've come
that the coquetry makes a foundation
I've come, woe
.......................................
بيا كه برويم از اين ولايت من و تو
تو دست منو بگير و من دامن تو
جائے برسيم كه هر دو بيمار شويم
تو از غم بےكسی و من از غم تو
آجا میرے روبرو کہ اس سلطنت عشق میں
کہ تونے میرا ہاتھ پکڑا ہو اور میں نے تیرا دامن
گھاس پر ہم دونوں بیمار پڑے ہوئے ہیں تو نارسائی و بے کسی کے غم میں اور میں تیری غم میں
come so that we can leave here, me and you
come so that we can leave here, me and you
you take my hand and I will take your clothes
until a point where both of us fall ill
(we get sick) you because of the sorrow of loneliness, and I because of your sorrow
I've come, woe woe
I've come
that the love shouts out
I've come
that the coquetry makes a foundation
I've come
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
لاجواب۔

کچھ عرصہ قبل میں نے کوک اسٹوڈیو میں یہ گانا سنا تو اصل کی تلاش ہوئی۔ اصل ملا تو اُس وقت سے اس کے سحر میں گم ہوں۔
 
لاجواب۔

کچھ عرصہ قبل میں نے کوک اسٹوڈیو میں یہ گانا سنا تو اصل کی تلاش ہوئی۔ اصل ملا تو اُس وقت سے اس کے سحر میں گم ہوں۔
واہ واہ قبلہ وارث صاحب آپ کا محظوظ ہونا ہی میرے لیئے کافی ہے
سمجھیں کہ میری محنت کی قیمت وصول ہوگئی
 
وارث بھائی یہ گانا اندازً کتنا قدیم ہے؟
حسان خان
یاز بھائی آپکی چڑیا کتنی قدیم ہے کہ اس گیت پر روشنی ڈال سکے؟

وجہ سوال: سنجے لیلٰی بھنسالی کے نئی فلم پدماوت جو کہ بالآخر ریلیز ہو ہی گئی ہے ایک جگہ رنویر سنگھ جو کہ علاؤ الدین خلجی کا رول ادا کر رہے یہ گانا گنگناتے نظر آتے ہیں۔
یعنی کہ گانا اگر پہلی دفعہ گگوش جی زبانی 70 کی دہائی میں منظر عام پر آیا تو پھر تو جناب بھنسالی صاب نےکافی بڑی بونگی ماری ہے وغیرہ وغیرہ
 
فہد اشرف

محفلین
یاز

یوسفی صاحب کہیں ایک ناٹک گھر کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اس تھئیٹر میں اکبر کے دربار میں فیضی کی موجودگی میں بھی داغ ہی کی غزلیں گائی جاتی تھیں
 
یاز

محفلین
یوسفی صاحب کہیں ایک ناٹک گھر کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اس تھئیٹر میں اکبر کے دربار میں فیضی کی موجودگی میں بھی داغ ہی کی غزلیں گائی جاتی تھیں
یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی کہانی میں پڑھا کہ شہزادہ سلیم غالب کی غزل سن رہے تھے.... شکر ہے کہ یہ نہیں لکھ دیا کہ جگجیت کی آواز میں سن رہے تھے.
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یاز بھائی آپکی چڑیا کتنی قدیم ہے کہ اس گیت پر روشنی ڈال سکے؟

وجہ سوال: سنجے لیلٰی بھنسالی کے نئی فلم پدماوت جو کہ بالآخر ریلیز ہو ہی گئی ہے ایک جگہ رنویر سنگھ جو کہ علاؤ الدین خلجی کا رول ادا کر رہے یہ گانا گنگناتے نظر آتے ہیں۔
یعنی کہ گانا اگر پہلی دفعہ گگوش جی زبانی 70 کی دہائی میں منظر عام پر آیا تو پھر تو جناب بھنسالی صاب نےکافی بڑی بونگی ماری ہے وغیرہ وغیرہ
اسی سے ہمیں دس بارہ سال قبل کا ایک واقعہ یاد آ رہا ہے.
ایک دفعہ ہم سیالکوٹ اور شکرگڑھ وغیرہ گئے. سیالکوٹ سے کچھ آگے چلے تو چونڈہ کے قریب سے گزرے. اسی سے نزدیک ایک گاؤں یا قصبہ چوبارہ نام کا بھی تھا. ہمارے ایک عزیز بھی ہمراہ تھے. سیالکوٹ کا رہائشی ہونے کے ناطے انہوں نے ہماری معلومات میں اضافہ کرنا شروع کیا.
فرمایا کہ ستمبر کی جنگ میں بھارتی فوج چونڈہ اور چوبارہ وغیرہ تک آن پہنچی تھی... پھر ان کو پسپائی کا سامنا ہوا تو واپس بھاگے.. ایسے میں چوبارہ کے لوگ یہ گانا گاتے تھے.... یہ گلیاں یہ چوبارہ، یہاں آنا نہ دوبارہ، وغیرہ
یہ الگ بات کہ جنگ سن 65 میں ہوئی تھی، جبکہ فلم پریم روگ سن 81 میں آئی تھی.
 
لاریب مرزا

محفلین
Top