نتائج تلاش

  1. سید زبیر

    کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگا - کیف بھوپالی

    کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگا کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگا میرا دروازہ ہواوں نے ہلایا ہوگا دل ناداں نہ دھڑک اے دل ناداں نہ دھڑک کوئی خط لے کے پڑوسی کے گھر آیا ہوگا اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گل تو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا دل کی قسمت ہی میں لکھا تھا اندھیراشائد ورنہ...
  2. سید زبیر

    کشور ناہید : دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلے

    دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلے دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلے اس کو بھی بھولنا اچھا لگا پہلے پہلے دل تھا شب زاد اسے کس کی رفاقت ملتی خواب تعبیر سے چھپتا رہا پہلے پہلے پہلے پہلےوہی انداز تھا دریا جیسا پاس آکے پلٹتا رہا پہلے پہلے آنکھ آئینوں کی حیرت نہیں جاتی اب تک ہجر کا...
  3. سید زبیر

    ذوق کسی بے کس کو اے بیداد مارا تو کیا مارا

    کسی بے کس کو اے بیداد مارا تو کیا مارا کسی بے کس کو اے بیداد مارا تو کیا مارا جو آپ ہی مر رہا ہو اس کو گر مارا تو کیا مارا نہ مارا آپ کو جو خاک ہو اکسیر بن جاتا اگر پارے کو اے اکسیر گر ! مارا تو کیا مار بڑے موذی کو مارا نفس امارہ کو گر مارا نہنگ و اژدہا و شیر نر مارا تو کیا مارا...
  4. سید زبیر

    ابن انشا چاند کی خاطر ضد نہیں کرتے، اے میرے اچھے انشاء چاند

    چاند کی خاطر ضد نہیں کرتے، اے میرے اچھے انشاء چاند چاند کو اُترے دیکھا ہم نے، چاند بھی کیسا؟ پورا چاند انشاء جی ان چاہنے والی، دیکھنے والی آنکھوں نے ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، کیسا کیسا دیکھا چاند ہر اک چاند کی اپنی دھج تھی، ہر اک چاند کا اپنا روپ لیکن ایسا روشن روشن، ہنستا باتیں کرتا چاند ؟...
  5. سید زبیر

    ابن انشا پیت کے روگی سب کچھ بُوجھے سب کچھ جانے ہوتے ہیں

    پیت کے روگی سب کچھ بُوجھے سب کچھ جانے ہوتے ہیں پیت کے روگی سب کچھ بُوجھے سب کچھ جانے ہوتے ہیں اِن لوگوں کے اینٹ نہ مارو کہاں دوانے ہوتے ہیں؟ آہیں ان کی امڈتے بادل آنسو ان کے ابرِ مطیر دشت میں ان کو باغ لگانے شہر بسانے ہوتے ہیں ہم نہ کہیں گے آپ ہیں پیت کے دُشمن من کے کٹھور مگر آ ملنے کے نا ملنے...
  6. سید زبیر

    حفیظ جالندھری ابھی تو میں جوان ہوں

    ابھی تو میں جوان ہوں ہوا بھی خوش گوار ہے ، گلوں پہ بھی نکھار ہے ترنّمِ ہزار ہے ، بہارِ پُر بہار ہے کہاں چلا ہے ساقیا ، اِدھر تو لوٹ، اِدھر تو آ یہ مجھ کو دیکھتا ہے کیا اٹھا سبُو، سبُو اٹھا سبُو اٹھا، پیالہ بھر پیالہ بھر کے دے اِدھر چمن کی سمت کر نظر ،سماں تو دیکھ بے خبر وہ کالی کالی...
  7. سید زبیر

    کوثر نیازی : ایک خوبصورت آزاد نظم

    میٹھا، رسیلا ، صاف ، سنہرا،جوان سا اک سیب دھم سے فرشِ زمین پر ٹپک پڑا موسم بہار کی ساری لطافتی خوشبو ، ہوائیں ، رنگ ، شعائیں ، تمازتیں پی کر جواں جسم میں اپنے بسائے تھا ایک کوا ۔۔۔آنکھوں کے باوجود وہ اندھا تھا کور تھا دیکھا نہ اس نے رنگ کو نہ اسکے روپ کو اس کی مٹھاس کو نہ اس کی مہک کو پا سکا کم...
  8. سید زبیر

    جگر آدمی، آدمی سے ملتا ہے

    آدمی، آدمی سے ملتا ہے آدمی، آدمی سے ملتا ہے دل مگر کم کسی سے ملتا ہے بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتا ٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے آج کیا بات ہے که پھولوں کا؟ رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے سلسله فتنۂ قیامت کا تیری خوش قامتی سے ملتا ہے کاروبار جہاں...
  9. سید زبیر

    ساغر صدیقی آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا

    آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا جب کبھی گردشِ تقدیر نے گھیرا ہے ہمیں گیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا شمع کی جوت پہ جلتے ہوئے پروانوں نے اک ترے شعلہ دامن کو بہت یاد کیا جس کے ماتھے پہ نئی صبح کا جھومر ہو گا ہم نے اس وقت کی دلہن کو بہت یاد کیا آج ٹوٹے ہوئے...
  10. سید زبیر

    ڈاکٹر محمد سلیم کے مقالے سے چنداقتباسات ..عظمت اقبال ؒ

    ڈاکٹر محمد سلیم کے مقالے سے چنداقتباسات ..عظمت اقبال ؒ ٍ* " یکم دسمبر 1931ء کو اقبال مصر پہنچے۔ حمزہ فاروقی لکھتے ہیں کہ 2دسمبر 1931ء کی صبح مصر کے مشہور صاحب طریقت بزرگ سید محمد ماضی ابوالعزائم اپنے دو صاحبزادوں کیساتھ اقبال سے ملاقات کیلئے اس ہوٹل میں آئے جہاں اقبال ٹھہرے ہوئے تھے۔ اقبال انہیں...
  11. سید زبیر

    حسن نثار کا عشق رسول صلعم :ایک خوبصورت کلام

    حسن نثار کا عشق رسول صلعم :ایک خوبصورت کلام تيرے ہوتے جنم ليا ہوتا کوئ مُجھ سا ، نہ دُوسرا ہوتا سانس لیتا توں، اور میں جی اُٹھتا کاش مکّہ کی میں فضا ہوتا ہِجرتوں ميں پڑاؤ ہوتا ميں اور تُو کُچھ دير کو رُکا ہوتا تيرے حُجرے کے آس پاس کہيں ميں کوئی کچاراستہ ہوتا بيچ طائف بوقتِ سنگ زنی تيرے لب پر...
  12. سید زبیر

    ساغر صدیقی : سرمایۂ حیات ہے سِیرت رسولؐ کی

    ساغر صدیقی : سرمایۂ حیات ہے سِیرت رسولؐ کی سرمایۂ حیات ہے سِیرت رسولؐ کی اسرارِ کائنات ہے سِیرت رسولؐ کی پُھولوں میں ہے ظہُور ستاروں میں نُور ہے ذاتِ خُدا کی بات ہے، سِیرت رسولؐ کی بنجر دِلوں کو آپؐ نے سیراب کر دیا اِک چشمۂ صفات ہے سِیرت رسولؐ کی چشمِ کلیم، ایک تجلّی میں بِک گئی جلووں کی...
  13. سید زبیر

    نعت رسول صلی الله علیه وسلم از:: مولانا انس یونس

    نعت رسول صلی الله علیه وسلماز::مولانا انس یونس آپکی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو آپکی نعتیں میں لکھ لکھ کر سناؤں آپ کو کس طرح راضی کروں کیسے مناؤں آپ کو آپکو راضی نہ کر پایا تو مرجاؤنگا میں چھوٹی چھوٹی کرچیاں بن کر بکھر جاؤنگا میں زندگی کا اس طرح مجھ کو...
  14. سید زبیر

    اقتباسات محمد ولی رازی کی سیرت نبوی ؐ کی غیر منقوط کتاب 'ہادی عالم ' سے اقتباس

    محمد ولی رازی کی سیرت نبوی کی غیر منقوط کتاب 'ہادی عالم ' سے اقتباس مولود مسعود ہادیٔ اکرم ﷺ کے والد مکرم اس مولود مسعود کی آمد سے کئی ماہ اُ دھر راہیٔ ملک عدم ہُوۓ رسولؐ اللہ کی والدہ مکرمہ سے مروی ہے کہ وہ رسولؐ اللہ کی حاملہ ہو کر دور حمل کے ہر دُکھ اور ہر الم سے دور رہیں اور دل کو اک طرح...
  15. سید زبیر

    اقتباسات ممتاز مفتی کی کتاب " تلاش " سے اقتباس

    ممتاز مفتی کی کتاب " تلاش " سے اقتباس " ممتاز مفتی کی یاد میں" " ہمیں چھوڑ جانے سے چند روز قبل ممتاز مفتی مجھ سے کہنے لگے ' یار عکسی ترے لوک ورثہ کا فائدہ' 'یار ! یاد رکھنا جب میں مر جاؤں تو دو شہنائیوں والے اور ایک ڈ ھول والے کو بلوا لینا اور گھر کے باہر خوب شادیانے بجانا۔خوشی منانا ۔وعدہ کر...
  16. سید زبیر

    اقتباسات احمد ندیم قاسمی کی کتاب ' بازار حیات ' سے اقتباس

    احمد ندیم قاسمی کی کتاب ' بازار حیات ' سے اقتباس " شام کے کھانے کے بعد وہ اختر کو انگلی سے پکڑ ے باہر دالان میں آیا اور بولا ' آج دن بھر خوب سوئے ہو بیٹا ۔ چل آج ذرا گھومنے چلتے ہیں ۔چاندی رات ہے " اختر فوراً مان گیا پرمیشر سنگھ نے اسے کمبل میں لپیٹا اور کندھے پر بٹھا لیا ۔کھیتوں میں آکر وہ...
  17. سید زبیر

    اقتباسات قدرت اللہ شہاب کی کتاب " ماں جی " سے اقتباس

    قدرت اللہ شہاب کی کتاب " ماں جی " سے اقتباس " اڑتے اڑتے یہ خبر سر سید کے کانوں میں پڑ گئی جو اس وقت علی گڑھ مسلم کالج کی بنیاد رکھ چکے تھے انہوں نے اپنا خاص منشی گاؤں میں بھیجا اور عبداللہ صاحب کو وظیفہ دے کر علی گڑھ بلالیا یہاں پر عبداللہ صاحب نے خوب رنگ نکالا اور بی اے کرنے کے بعد انیس برس کی...
  18. سید زبیر

    قدرت اللہ شہاب کی کتاب "یا خدا " سے اقتباس

    قدرت اللہ شہاب کی کتاب "با خدا " سے اقتباس امریک سنگھ کا گھر مسجد کے عقب میں واقع تھا ۔اس مسجد کے دامن میں ایک بھیانک سا واہمہ پرورش پا رہا تھا گاؤں بھر میں یہ بات پھیل رہی تھی کہ سر شام ہی مسجد کے کنوئیں سے عجیب عجیب ڈراؤنی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں ۔جیسے دو چار بکریوں کو بیک وقت ذبح کیا...
  19. سید زبیر

    ابراہام لنکن کا اپنے بیٹے کے استاد کے نام خط

    ابراہام لنکن کا اپنے بیٹے کے استاد کے نام خط قابل احترام استاد صاحب !مجھے پتہ ہے کہ کہ یہ تو میرا بیٹا جان ہی جائے گا کہ تمام انسان انصاف پسند نہیں ہوتے ہیں اور اس طرح تمام انسان سچے بھی نہیں ہوتے پر آپ اسے سکھلائیں کہ ہر لچے لفنگے کے مقابل ایک نیک صفت بہادر شخص بھی ضرور ہوتا ہے بالکل ایسے ہی ہر...
  20. سید زبیر

    اقتباسات کرنل محمد خان کی کتاب " بجنگ آمد " سے اقتباس

    کرنل محمد خان کی کتاب " بجنگ آمد " سے اقتباس " ۴ جنوری ۱۹۴۴ کی صبح کو ہماراجہاز آہستہ آہستہ بمبئی کی گودی میں داخل ہوا ۔میں ایک مختصر سی نیند سے جاگا تو پورٹ ہول سے خشکی نظر آئی ایک بے تابی ے عالم میں کپڑے پہنے 'عرشے پر پہنچا ارض ہند پر نظر پڑی تو آنکھوں میں وفور مسرت سے آنسو چھلک اٹھے اور جب...
Top