مزدور کا عالمی دن
صبح صبح جب میں چوک سے گزرتا تو سڑک کے دونوں اطراف مزدور اپنی مزدوری کے انتظار میں رہتے۔ میں ان کو دیکھتا اور کچھ سوچے بغیر ہی یہاں سے گزر جاتا۔ لیکن کبھی کبھی جب میں 11 بجے واپس آتا اورمیرا چکر بھی چوک کی طرف لگتا تو وہاں کچھ مزدور ابھی تک موجود ہوتے۔ پھر یہ سوچتا شاید ان کو...