جرنگاؤ کا آدم خور
مقبول جہانگیر
جرنگاؤ ایک چھوٹے سے گاؤں کا نام ہے۔ جو ضلع ڈنگن کے اندر دریائے ڈنگن کے کنارے آباد ہے اور یہیں رہنے والے آدم خور شیر کی داستان میں آپ کو سناتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ اتنا بڑا شیر میں نے زندگی میں اس سے پیشتر کبھی نہیں دیکھا۔ اس کا قد گدھے کے برابر لمبائی دس فٹ سات انچ...