نتائج تلاش

  1. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ شکریہ بیحد۔ خوش رہیئے۔۔اُمید ہے آپ خیریت سے ہوں گی۔۔۔ ویسے ہم آتے جاتے رہتے ہیں اِدھر۔ :)
  2. کاشفی

    میں ڈر رہا ہوں ہر اک امتحان سے پہلے - آنند سروپ انجم

    غزل (آنند سروپ انجم ) میں ڈر رہا ہوں ہر اک امتحان سے پہلے مرے پروں کو ہوا کیا اڑان سے پہلے مرے نصیب میں رستوں کی دھول لکھی تھی نہ مل سکی مجھے منزل تکان سے پہلے یہ کون شخص تھا چالاک کس قدر نکلا کہ بات چھیڑ گیا درمیان سے پہلے میں اس کے درد کا درماں تو جانتا تھا مگر وہ کچھ تو بولتا اپنی...
  3. کاشفی

    اللّہ تعالیٰ کی شان میں اشعار

    لکھتا ہے کوئی اسمِ الہٰی جب بھی پڑھتی ہے قلم کی بھی زباں بسم اللہ (انوار عزیز عزمی)
  4. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شکریہ جناب عالی! زمیں پر ہی ہیں بھائی جان۔ آپ خیریت سے۔۔۔ اپنا رشتہ زمیں سے ہی رکھو کچھ نہیں آسمان میں رکھا (جون ایلیا)
  5. کاشفی

    آپ ﷺ کی شان میں اشعار

    مداح ہوں میں دل سے محمد کی آل کا مشتاق ہوں وصیٔ نبی کے جمال کا سو جان سے فدا ہوں محمد کے نام پر جس نے بتایا فرق حرام و حلال کا تاریکیٔ لحد سے کچھ آغاؔ نہ خوف کر دامن ہے تیرے ہاتھ میں زہرا کے لال کا
  6. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پہلی بار نظروں نے چاند بولتے دیکھا ہم جواب کیا دیتے کھو گئے سوالوں میں (بشیر بدر)
  7. کاشفی

    روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا - آلوک شریواستو

    غزل (آلوک شریواستو) روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا تیری نیندوں میں یوں خلل دوں گا میں نئی شام کی علامت ہوں خاک سورج کے منہ پہ مل دوں گا اب نیا پیرہن ضروری ہے یہ بدن شام تک بدل دوں گا اپنا احساس چھوڑ جاؤں گا تیری تنہائی لے کے چل دوں گا تم مجھے روز چٹھیاں لکھنا میں تمہیں روز اک غزل دوں گا
  8. کاشفی

    تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں - آلوک شریواستو

    غزل ( آلوک شریواستو) تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں محبت اتنی ملتی ہے کہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں تبسم عطر جیسا ہے ہنسی برسات جیسی ہے وہ جب بھی بات کرتی ہے تو باتیں بھیگ جاتی ہیں تمہاری یاد سے دل میں اجالا ہونے لگتا ہے تمہیں جب گنگناتا ہوں تو راتیں بھیگ جاتی ہیں زمیں کی گود...
  9. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گا غم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے (شاعر نامعلوم - کراچی)
  10. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں جان بہت شرمندہ ہیں (افتخار عارف)
  11. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت کسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں (افتخار عارف)
  12. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطر اتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے (عبید اللہ علیم)
  13. کاشفی

    مرقّع ء رنج و الم زندگی ہے - فرزانہ اعجاز

    غزل (فرزانہ اعجاز) مرقّع ء رنج و الم زندگی ہے مری زندگی ، اب یہی زندگی ہے خوشی میں بھی دل ساتھ دیتا نہیں اب ہنسی میں ملی آنسو وءں کی نمی ہے نہ پوچھا کبھی تم نے احوال میرا مجھے زعم تھا کہ بڑی دوستی ہے گئ رات جیسے اندھیری گلی تھی سویرے کا مطلب نئ روشنی ہے ثبوت وفا مانگتے ہیں ہم ہی سے...
  14. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وقت رخصت الوداع کا لفظ کہنے کے لئے وہ ترے سوکھے لبوں کا تھر تھرانا یاد ہے (حسرت موہانی)
  15. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نے مر مر کے یہ انداز سخن پایا ہے تم کو تو حسن ملا ہے مری جاں گھر بیٹھے (شاذ تمکنت)
  16. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ اور طرح کی مشکل میں ڈالنے کے لیے میں اپنی زندگی آسان کرنے والا ہوں (آفتاب حسین)
  17. کاشفی

    عمران خان - ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

    شکریہ محمد احمد بھائی۔ خوش و خرم رہیئے ہمیشہ۔ خیریت سب۔
  18. کاشفی

    عمران خان - ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

    الحمد اللہ ۔ اللہ رب العزت کا کرم ہے۔ آپ کیسے ہیں۔ آپ سے کافی دنوں بعد مل کے اچھا لگا۔ خوش رہیئے۔۔
  19. کاشفی

    جئے الطاف حُسین

    جئے الطاف حُسین
Top