نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے

    بہت عرصے کے بعد کچھ تازہ اشعار احبابِ محفل کی خدمت میں پیش کررہا ہوں ۔ خاکدان کا مجموعہ ترتیب دینے کے بعد بھی کئی ساری پرانی غزلیں اور نکل آئی ہیں ۔ چند ایک کی نوک پلک درست کرکے مکمل بھی کرلیا ہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا ارادہ ہے ۔ فی الحال یہ تازہ اشعار دیکھئے گا ۔ امید ہے کہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    عرضی بخدمتِ عالیہ جناب میر منشی صاحب بتوسط ہیڈ محرران بحضور عالیجناب بلند اقبال میر منشی صاحب ! خدمت عالیہ میں عرض ہیکہ فدوی عرصہ قدیم سے سرکار ِ ھٰذامیں حاضری دیتا چلاآرہا ہے ۔ بندہ گاہے بگاہے حسبِ دستور دست بستہ سر خمیدہ حاضر ہوتا ہے اور بساط بھر خوشہ چینی کے بعد شادکام اپنے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    شمس الرحمٰن فاروقی مرحوم کی مشہور اور مقبول کتاب " شعر ، غیر شعر اور نثر" اردو کے تنقیدی ادب میں اہم حیثیت کی حامل ہے ۔ اس کتاب کا پہلا مضمون "شعر ،غیر شعر اور نثر" اس قدر دلچسپ اور فکر انگیز ہے کہ اسے بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے۔ اتفاق سے یہ مضمون ریختہ کی ویبگاہ پر یونیکوڈ میں مل گیا ۔ اردو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    چند منٹ پہلے محفل میں داخل ہوا اور تازہ ترین دھاگوں پر نظر ڈالی تو یہ منفرد کلام نظر سے گزرا ۔ پڑھ کر دل پر اتنا اثر ہوا کہ بے اختیار اور فی الفور ایسا ہی کلام مجھ سے بھی سرزد ہوگیا ۔ ملاحظہ فرمائیے گا ۔ اختتام کا درمیان دن کے دو بجے جب دوددھ جیسی سرمئی شام یکایک اپنےاختتام کو پہنچی تو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    تنقید کے موتی

    ارادہ ہے کہ اس دھاگے میں وقتاً فوقتاً اردو کے تنقیدی ادب سے چنیدہ کچھ ایسے شاہکار جملے یا پیراگراف پوسٹ کروں جو یاد رکھنے کے قابل ہیں اور لکھاری کے لئے رہنما اصولوں کا کام دیتے ہیں ۔ اگر احباب بھی اس سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیں تو ان کے اقتباسات کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    پرانے کلام سے ایک اور غزل احبابِ محفل کی خدمت میں پیش ہے ۔ خوشخبری یہ ہے کہ اب پانچ چھ پرانی غزلیں اور بچی ہیں اور ان سب کی داد اور بیداد بھی تابش بھائی کے حصے میں جائے گی ۔ میں بری الذمہ ہوں ۔ ٭٭٭ زہر کی ہے یہ لہو میں کہ دوا کی تیزی دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی اُس کے چھونے سے مرے زخم...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    متروکہ کلام سے ایک اور پرانی نظم پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں کہ آپ دوستوں کا یہی تقاضا تھا ۔ اس نظم کا نام اردو میں نہ ہونے کے لئے معذرت۔ باوجود کوشش کے ڈیژا وُو کا اردو متبادل مجھے نہیں مل سکا ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ڈیژا وُو عالمی طور پر شاید ہر زبان میں معروف ہے اس لئے اسی عنوان کو برقرار...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اک بادباں شکستہ طغیانیوں میں دیکھا

    احبابِ کرام! اب کھُرچن کی باری آگئی ہے ۔ کچھ پرانی غزلیں ڈھونڈ ڈھانڈ کر جھاڑ پونچھ کر ٹائپ کرلی ہیں اور یہاں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے ۔ میں تو انہیں شائع کرنے کے بارے میں متردد تھا لیکن تابش بھائی نے انہیں بنظرِ غور دیکھ کر بکمالِ مہربانی سندِ توثیق عطا فرمائی اور حوصلہ افزائی فرمائی ۔ چنانچہ...
  9. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    ایک دو غزلہ احباب محفل کے ذوق کی نذر ہے ۔ اس میں پہلی غزل مسلسل ہے ۔ آپ اہل ذوق کی آراء اور تبصرے میرے سخن کے لئے ہمیشہ روشنی اور روشنائی کا کام دیتے ہیں ۔ امید ہے کہ آپ کو کچھ اشعار ضرور پسند آئیں گے ۔ ٭٭٭ عشق پھر سے مجھے نیا کر دے ہر بھرے زخم کو ہرا کر دے آسرا چھین لے مسیحا کا مجھے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    بعض محفلین جو اپنے مراسلوں میں مختلف قسم کی ایموجی (المعروف بہ شتونگڑہ) لگاتے ہیں ان میں سے اکثر کا مطلب مجھے نہیں معلوم ۔ اگر کوئی محفلین ان شتونگڑوں کے معنی اور محلِ استعمال پر سفید رنگ کی روشنی ڈال دے توبیحدکرم ہوگا ۔ ( البتہ لیزر بیم سے پرہیز کیا جاوے کہ ہماری ٹِپنیاں ذرا کمزور...
  11. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    ایک پرانی نظم احبابِ محفل کی خدمت میں پیش ہے ۔ یہ نظم میرے عمومی رنگ سے بہت مختلف ہے ۔ اس طرز کا کلام ایک خاص دور اور کیفیت کا کلام ہوتا ہے کہ جسے عبور کئے برسوں گزرگئے ۔ میں اس طرح کا اپنا اکثر کلام رد کرچکا ہوں لیکن یہ نظم کسی طرح بچ بچا کر آپ تک پہنچ رہی ہے ۔ اگر مناسب سمجھیں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    حسبِ وعدہ ایک غزل احبابِ محفل کے ذوقِ سخن کی نذر ہے ۔ شاید ایک دو اشعار آپ کو پسند آئیں ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! ٭٭٭ اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا پاسِ ناموسِ مسیحا تھا مجھے درپردہ زخمِ جاں سوز کو مرہم سے بچائے رکھا ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم...
  13. ظہیراحمدظہیر

    استخارہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے

    مختلف مجلسوں اور بیٹھکوں میں دورانِ گفتگو یہ موضوع اکثر زیرِ بحث آتا ہے کہ استخارہ کیسے کرنا چاہئے اور اس سے نتیجہ کس طرح اخذ کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اس سادہ سی سنت کے بارے میں طرح طرح کی غلط فہمیاں اور بدعات عام ہوچکی ہیں۔ اکثر لوگ استخارہ کو کوئی پیچیدہ عمل سمجھتے ہیں کہ جسے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    احبابِ کرام ! ایک غزل جو پچھلے سال لکھی تھی آپ کے ذوقِ سخن کی نذر کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ یہ اشعار آپ کو پسند آئیں گے ۔ ٭٭٭ واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا کتنی حقیقتوں کو گماں سے بدل دیا ہونا تھا میرا واقعہ آغاز جس...
  15. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں ان کے خط میں مجھے غیروں کے"کلام" آتے ہیں پاکستان سے ہائی اسکول کے ایک دوست نے کہ جن سے مدتوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا ، کئی ماہ پہلے ایک غزل مجھے بھیجی ۔ معلوم یہ ہوا کہ اُن کی سالی کے ماموں کی خالہ کے ایک بھتیجے وغیرہ کو شاعری کا شوق ہے اور اصلاح کے لئے کسی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    پندرہویں سالگرہ کے اس موقع پر اراکینِ محفل حسبِ معمول مختلف طریقوں سے اردو محفل سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کررہے ہیں ۔ چونکہ محفل اب سنِ بلوغت کو پہنچ گئی ہے تو شعر کی صورت میں اظہارِ محبت بھی تقاضائے فطرت کے عین مطابق ہوگا۔ :) تمام محفلین کو دعوتِ عام دی جاتی ہے کہ کسی نظم یا شعر کی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    تمام اراکین کو اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ مبارک ہو! امید ہے کہ سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بہت ساری دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔ یہ دھاگا اُن محفلین کے لئے ایک پیغام ہے کہ جو کمپیوٹر گرافکس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ "اردو محفل" کا نام مختلف فونٹ ایفیکٹس کے ساتھ یا ڈیجیٹل...
  18. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    احبابِ کرام! آج یہ ناقص الکلام بصد عجز و احترام بحضور رسولِ عالی مقام ﷺ کچھ اشعار بصورت درود و سلام پیش کرنے کی جسارت کررہا ہے ۔ مری دعا ہے کہ اللہ کریم مجھے اُس ہادیِ برحق کے نقشِ قدم پر گام بہ گام چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ! ٭٭٭ وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا شعور دے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    ایک غزل آپ احبابِ ذوق کی خدمت میں اس امید کے ساتھ پیش کرتا ہوں کہ کچھ اشعار آپ کو پسند آئیں گے ۔ کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا سنگِ ارزاں تہِ بنیاد نہیں آئے گا دن نکلتے ہی بھلادوں گا میں اندیشۂ روز سرحدِ صبح میں شب زاد نہیں آئے گا ایسے اک طاقِ تمنا پہ رکھ آیا ہوں چراغ بجھ گیا بھی...
  20. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی : غلط فہمی کا ازالہ

    اس مختصر مراسلے کا مقصد آپ تمام بیوقوف اور سادہ لوح قارئین تک یہ اطلاع پہنچانا ہے کہ میں نے بارہ سال تک فارسی زبان پڑھی ہے ۔ اگرچہ فارسی میری مادری زبان نہیں لیکن فارسی گرامر کی درجنوں کتابیں چاٹنے ، لغات کھنگالنے اور برسوں کے گہرے غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ شیخ سعدی کا کلام...
Top