نتائج تلاش

  1. دل پاکستانی

    جہالت کی انتہا

    سرجن بابا: روحانی آپریشن سے علاج ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ٹھٹہ، سندھ مزار کے احاطے کے اندر اور باہر کوئی ایک درجن کے قریب افراد زنجیروں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں دونوں بڑے کمروں میں سے درد انگیز چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں مگر یہ کسی ہسپتال کا منظر نہیں بلکہ شاہ یقیق اور جلالی...
  2. دل پاکستانی

    تعبیر

    ایک دانا سے کسی نے پوچھا: جناب میں نے رات خواب میں دیکھا کہ میری گردن کے گرد رسی لپٹی ہوئی ہے اور مجھے کوئی گھسیٹ رہا ہے۔ آپ اس کی تعبیر بتائیں۔ تمہاری عنقریب شادی ہونے والی ہے۔ دانا نے جواب دیا
  3. دل پاکستانی

    باتونی عورت

    ایک باتونی عورت نے اپنے شوہر سے کہا: آپ کے دوست کی بیوی کو آدابِ محفل بالکل نہیں آتے، کل رات پارٹی میں اس سے جتنی دیر میں باتیں کرتی رہی وہ بار بار جمائیاں لیتی رہی۔ شوہر: ممکن ہے وہ بار بار کچھ کہنے کی کوشش میں منہ کھول رہی ہو۔
  4. دل پاکستانی

    حالاتِ حاضرہ والے حصہ میں اضافہ کیا جائے۔

    میری رائے یہ ہے کہ جس طرح حالاتِ حاضرہ میں "پاکستان میں زلزلہ" کیٹیگری بنائی گئی ہے ویسے ہی موجودہ فوجی آپریشن کے بارے میں بھی ایک علیحدہ زمرہ بنایا جائے، جس میں تازہ ترین خبروں، حالات و واقعات، مہاجرین کے مسائل وغیرہ کو یکجا کیا جائے۔ اس زلزلے کی طرح ملک اب بھی ایک المیے سے گزر رہا ہے۔
  5. دل پاکستانی

    اقبال رندوں کو بھي معلوم ہيں صوفي کے کمالات - علامہ محمد اقبال

    رندوں کو بھي معلوم ہيں صوفي کے کمالات ہر چند کہ مشہور نہيں ان کے کرامات خود گيري و خودداري و گلبانگ 'انا الحق' آزاد ہو سالک تو ہيں يہ اس کے مقامات محکوم ہو سالک تو يہي اس کا 'ہمہ اوست' خود مردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!
  6. دل پاکستانی

    اقبال رباعیات - علامہ محمد اقبال

    فراغت دے اسے کار جہاں سے کہ چھوٹے ہر نفس کے امتحاں سے ہوا پيري سے شيطاں کہنہ انديش گناہ تازہ تر لائے کہاں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دگرگوں عالم شام و سحر کر جہان خشک و تر زير و زبر کر رہے تيري خدائي داغ سے پاک مرے بے ذوق سجدوں سے حذر کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غريبي ميں ہوں محسود اميري...
  7. دل پاکستانی

    غالب اے تازہ واردانِ بساطِ ہوائے دل - مرزا غالب

    اے تازہ واردانِ بساطِ ہوائے دل زنہار! اگر تمہیں ہوسِ نائے و نوش ہے دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو میری سنو، جو گوشِ نصیحت نیوش ہے ساقی، بہ جلوہ، دشمنِ ایمان و آگہی مُطرب، بہ نغمہ، رہزنِ تمکین و ہوش ہے یا شب کو دیکھتے تھے کہ ہر گوشۂ بساط دامانِ باغبان و کفِ گُل فروش ہے...
  8. دل پاکستانی

    تعارف میرا تعارف

    السلام علیکم میرا نام سعد ہے۔ سرگودھا پنجاب سے 55 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں رہتا ہوں۔ طالبعلم ہوں۔ میری دلچسپی کے موضوعات حالاتِ حاضرہ، اسلامی تاریخ، سیاسیات، شاعری، سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ ہیں۔ خیالات کسی حد تک " بنیادپرستوں " والے ہیں اور وطن، مذہب اور قومی زبان کے معاملے میں تھوڑا...
  9. دل پاکستانی

    Re-arrange the letters to make a word

    In this game, given word is misspelled and you have correct its spellings. Give the correct answer and challenge your follower by your word. examples: word: M R O F U S answer: FORUMS word: O S T P answer: POST, STOP So lets start. First word is M S L I E
  10. دل پاکستانی

    میر ہستی اپنی حباب کی سی ہے - میر تقی میر

    ہستی اپنی حباب کی سی ہے یہ نمائش سراب کی سی ہے نازکی اُس کے لب کی کیا کہئیے پنکھڑی اِک گلاب کی سی ہے بار بار اُس کے در پہ جاتا ہوں حالت اب اضطراب کی سی ہے میں جو بولا، کہا کہ یہ آواز اُسی خانہ خراب کی سی ہے میر اُن نیم باز آنکھوں میں ساری مستی شراب کی سی ہے
  11. دل پاکستانی

    پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں امریکی منصوبہ

    واشنگٹن (ندیم منظور سلہری) امریکی اینٹلی جنس ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار طالبان کے قبضے میں جانے سے روکنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب امریکہ کو محسوس ہوا کہ پاکستان پر طالبان القاعدہ یا کسی ا ور گروپ کا قبضہ ہونے والا ہے تو اس منصوبے پر...
  12. دل پاکستانی

    سمے سمے کی خلش میں تیرا ملال رہے ۔ فرحت عباس شاہ

    سمے سمے کی خلش میں تیرا ملال رہے جُدائیوں میں بھی یوں عالم وصال رہے اَنا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن پھر اس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے رہِ جنوں میں یہی زادِ راہ ہوتا ہے کہ جستجو بڑھے دیوانگی بحال رہے حسین راتیں بھی مہکیں تمہاری یادوں سے کڑے دنوں میں بھی پَل پَل تیرا خیال رہے...
  13. دل پاکستانی

    افسروں کی زیرسرپرستی لیڈیز پولیس اہلکاروں کی جسم فروشی کا انکشاف

    لاہور (محمد اعظم چودھری) محکمہ پولیس میں قانون کی آڑ میں خواتین اہلکاروں کی جسم فروشی کے مکروہ دھندے کے انکشافات ہوئے ہیں‘ جسم فروشی کے اس نیٹ ورک کو کئی اعلیٰ پولیس و سِول افسروں کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ کئی خواتین پولیس افسر و اہلکار اس میں براہِ راست ملوث ہیں۔ اس سکینڈل کا انکشاف ہونے پر ایس...
  14. دل پاکستانی

    پنجاب میں بیورو کریسی کی شاہ خرچیاں

    لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں بیورو کریسی نے اپنے مراعات کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور چیف سیکرٹری سمیت کئی اعلیٰ افسروں کے موبائل فون کی حد ختم کرکے جبکہ سیکرٹری‘ ڈی سی او‘ کمشنر و غیرہ کے موبائل فون کے استعمال کی حد میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بیورو کریسی کے لئے تقریباً...
  15. دل پاکستانی

    اختر شیرانی یارب رہے سلامت اردو زباں ہماری!

    یارب رہے سلامت اردو زباں ہماری! ہر لفظ پر ہے جس کے قربان جاں ہماری! مصری سی تولتا ہے‘ شکر سی گھولتا ہے جو کوئی بولتا ہے میٹھی زباں ہماری! ہندو ہو پارسی ہو عیسائی ہو کہ مسلم ہر ایک کی زباں ہے اردو زباں ہماری! دنیا کی بولیوں سے مطلب نہیں ہمیں کچھ اردو ہے دل ہمارا ‘ اردو ہے جاں ہماری! دنیا...
  16. دل پاکستانی

    شیر کی شادی اور کتا

    (شادی شدہ لوگوں سے معذرت کے ساتھ) جنگل میں شیر کی شادی تھی۔ سب شیر اسی خوشی میں ناچ رہے تھے۔ کہیں سے ایک کتا آ گیا اور وہ بھی کچھ فاصلے پہ ناچنا شروع ہو گیا ۔ شیروں کو بڑی حیرانی ہوئی۔ وہ سب کتے کے پاس چلے گئے اور اس سے پوچھا "شادی تو شیر کی ہے، تم کیوں ناچ رہے ہو؟ تم تو ایک کتا ہو!"...
  17. دل پاکستانی

    اکبر الہ آبادی انہیں شوق عبادت بھی ہے اور گانے کی عادت بھی - اکبر الہ آبادی

    انہیں شوق عبادت بھی ہے اور گانے کی عادت بھی نکلتی ہیں دعائیں ان کے منہ سے ٹھمریاں ہو کر تعلق عاشق و معشوق کا تو لطف رکھتا ہے مزے اب وہ کہاں باقی رہے بیوی میاں ہو کر نہ تھی مطلق توقع بل بنا کر پیش کر دو گے میری جاں لٹ گیا میں تمھارا مہماں ہو کر حقیقت میں میں بلبل ہوں مگر چارے کی خواہش ہے...
  18. دل پاکستانی

    بھارت کو کبھی خطرہ نہیں سمجھا - زرداری

    واشنگٹن (اے پی پی + جی این آئی + آن لائن) صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھارت کو خطرہ نہیں سمجھا‘ پاکستان پہلے ہی شدت پسندوں کے خلاف بہت کر چکا ہے‘ بھارتی سرحد پر تعینات فوج کو شمالی علاقوں ک جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل کے دورہ کے موقع...
  19. دل پاکستانی

    بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے - محمد وارث

    بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے نگاہِ شوق نہیں، آہِ صبح و شام نہیں عجب فسردہ دلی، حیف، مجھ پہ طاری ہے یہی متاع ہے میری، یہی مرا حاصل نہالِ غم کی لہو سے کی آبیاری ہے زبانِ حق گو نہ تجھ سے رکے گی اے زردار جنونِ عشق پہ سرداری کب تمھاری ہے اسد نہ...
  20. دل پاکستانی

    میر بے کلی بے خودی کچھ آج نہیں - میر تقی میر

    بے کلی، بے خودی کچھ آج نہیں ایک مدت سے وہ مزاج نہیں درد اگر یہ ہے تو مجھے بس ہے اب دوا کی کچھ احتیاج نہیں ہم نے اپنی سی کی بہت لیکن مرضِ عشق کا علاج نہیں شہرِ خوبی کو خوب دیکھا میر جنسِ دل کا کہیں رواج نہیں
Top