1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

پنجاب میں بیورو کریسی کی شاہ خرچیاں

دل پاکستانی نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 13, 2009

  1. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں بیورو کریسی نے اپنے مراعات کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور چیف سیکرٹری سمیت کئی اعلیٰ افسروں کے موبائل فون کی حد ختم کرکے جبکہ سیکرٹری‘ ڈی سی او‘ کمشنر و غیرہ کے موبائل فون کے استعمال کی حد میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بیورو کریسی کے لئے تقریباً 600بلیک بیری سیٹ خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیس حتمی منظوری کے لئے محکمہ خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ محکمہ آئی ٹی سیٹ خرید کر دے گا اور محکمہ سروسز نے ان کے موبائل کے استعمال کی حد میں اضافہ کا کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنچاب نے کچھ عرصہ قبل پنجاب میں چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری اور اعلیٰ افسروں کو عام سیٹ استعمال کرنے کی بجائے بلیک بیری سیٹ خرید کر دئیے تھے اور ان کے موبائل فون کے کال کی حد جو 2500 روپے ماہانہ تھی جسے بڑھاکر 3500 کر دیا گیا، اس پر بھی یہ افسر مطمئن نہ ہوئے، انکے دبائو پر چیف سیکرٹری‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری‘ چیئرمین پی اینڈ ڈی اور آئی جی پنجاب کی حد کو ختم کیا جا رہا ہے وہ موبائل فون کا لامحدود استعمال کر سکیں گے جبکہ سیکرٹریوں‘ کمشنروں اور ڈی سی اوز اور دیگر اعلیٰ افسران کی موبائل استعمال کی حد کو 3500سے بڑھاکر 6000ماہانہ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے چند عرصہ قبل بلیک بیری سیٹ تقریباً 100 افسروں کو لے کر دئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب جو بلیک بیری سیٹ جو خریدے جا رہے ہیں وہ مارکیٹ میں مہنگے ترین ہیں اور جن کی قیمت 25 سے 45 ہزار روپے ہے اور تقریباً 2 کروڑ روپے کے سیٹ لئے جائیں گے۔

    نوائے وقت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اور ان شاہ خرچیوں کا بوجھ غریب عوام اٹھائے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    کیا ان کو نوکیا 1610 سیٹ پر آواز سنائی نہیں دے سکتے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ان کے منہ کو جو لگ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔ تو ایسا ہی کریں گے نا
     
  4. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بوجھ غریب عوام اٹھائے گی۔
     
  5. راشد احمد

    راشد احمد محفلین

    مراسلے:
    697
    غریب عوام اسی کام کے لئے رہ گئی ہے
     
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ارے بھائی کیا ہو گیا جو صاحبان اقتدار نے عوام کے اتنے سے پیسے خرچ کر لیے۔
    وہ بھی تو ہیں جن کا کوئی حساب کتاب ہی نہیں کہ کتنے خرچ کر رہے ہیں۔
     
  7. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,086
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    خادم پنجاب فوت ہوگئے ہیں؟
     
  8. ساجداقبال

    ساجداقبال محفلین

    مراسلے:
    2,018
    نہیں۔۔۔انہوں نے اپنے لیے آئی فون کا آرڈر دیا ہوا ہے۔
     
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خادم پنجاب زندہ ہی کب تھے، پہلے بھی آقائے پنجاب تھے، اب بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
     
  10. عاشق چانگ

    عاشق چانگ محفلین

    مراسلے:
    88
    شہباز صاحب کیا کر رہے ہیں، تعریف تو بڑی ہے، لیکن کیا وہ بھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  11. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس حمام میں سب ہی ننگے ہوتے ہیں۔ شہباز شریف بھی بس نام کے ہی شریف ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. راشد احمد

    راشد احمد محفلین

    مراسلے:
    697
    بابرا شریف کی طرح :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    سیاستدان توحکومت میں آتے جاتے اور کھاتے رہتے ہیں۔ لیکن بیوروکریسی والوں کی نوکری پکی ہوتی ہے۔
    خادمِ پنجاب ہو یا خادمِ سندھ، بیوروکریسی کو خوش رکھنا اس کی مجبوری ہوتی ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر