الفاظ اگر محمد ص بھی ادا کر رہے ہوں اور اخلاق کامل بھی ہو تو یہ نصیب کی بات ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔ یہ ہدایت ہے ہی نہیں انسانوں کے ہاتھوں میں۔ ہم تو یاد دھانی کے لیے ہیں بس۔
آپ دیکھ ہی رہے ہوں گے کہ عین قرآن و حدیث کی گفتگو میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔ کیا ہنسی مذاق کی بات سنجیدہ بات سے الگ نہیں ہونی چاہیے؟ چاہے لاکھ اختلاف ہو۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محض ایک خطیب ہیں اور بس۔ جیسے ڈاکٹر ایک خطیب تھے اور بس۔
کیا یہ پہلی صدی ہجری کے اختتام سے قبل اسلامی ریاست یورپ، افریقہ اور ایشیاء تک پھیل چکی تھی، بہت اہم بات ہے؟
:) سربراہ کو ڈال لینے دیں سارے الم غلم تین یا زائد آپشنز میں۔ وہ آپشنز جن کو صلح حدیبیہ کی طرح آپ بالکل پسند نہ کرتے ہوں۔
تین دن تو دور کی بات، تیس گھنٹے یا تین گھنٹے میں ہی معاملہ جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا۔
ماموں، چاچا، تایا، ماں یا باپ عاقل ہوں، یہ ضروری نہیں ہے۔ :)
جب صلح نامے پر گفتگو...
ابھی کچھ دنوں قبل ایک مبلغ کا گھریلو مسائل پر جذباتی بیان بلکہ اپیل سننے کا اتفاق ہوا۔ معاشی کمزوری اور زمانے کے دجل نے ہر ہر مرد و عورت کو اپنے شکنجے میں مختلف اندازسے جکڑا ہوا ہے۔
جب نکاح ہوتا ہے تو سمجھ لیں کہ مرد، عورت، مرد کے گھر والے اور عورت کے گھر والوں کے درمیان ایک صلح نامہ تحریر ہوتا...
کتا ہو لیا ہمراہ
مخلص اصحاب کہف کے جھرمٹ میں
کتا کم عقل تھا
پڑھی نہ تھی اس نے لغت
آنکھوں میں اسکے آنسو ڈبڈباتے تھے
وفادار،عاشق وہ بے حد ،تھامجسم محبت
کتابوں کے وزن سے
نہیں تھی عقل اسکی بھاری
مگر وہ دیکھ سکتا تھا کہ ہے وقت جدائی
محبت اسکی سہہ سکتی نہ تھی یہ جاں شکن سچائی
محبت دیکھ کر اس بے علم...
تم یہ سمجھے کہ نفس بدن ہے تیرا
یہ جسم، یہ گوشت یہ تن ہے تیرا
کسی نے کہہ دیا کہ نفس ضمیر ہے تیرا
کسی نے انجانے میں بتا دیا کہ ہمزاد ہے یہ تیرا
رہتا ہے وہ دن رات لیکن الگ ہو سکتا ہے ہمزاد تیرا
تیز اسکی پرواز ہے وہ نفس ہے اصل میں تیرا
کسی نے کہہ دیا کہ نفس اصل میں روح ہے
یہ جسم ہے اور اسکا نفس ایک...
دابۃ الارض قرآنِ مجید میں قیامت کی نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی ہے، جس کا ذکر سورۃ النمل کی آیت 82 میں آیا ہے:
اور جب ان پر بات پوری ہو جائے گی تو ہم زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے۔
دابۃ الارض کی خصوصیات:
1. زمین سے نکلنا: یہ مخلوق...
روح کیا ہے
جس نے اقرار کیا تھا
جس سے پوچھا کہ کیا میں رب نہیں تمہارا
جس نے کہا تھا کہ کیوں نہیں!
جب رب نے ان سب سے کہا أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟
ان سب نے کہا قَالُوا۟ بَلَىٰ شَهِدْنَاۚ
یہی بس روح ہے جس کو سچ سچ آج بھی معلوم ہے
کہ رب تو بس وہ ہے جس نے پوچھا تھا أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟
اب تم کو معلوم...
وہ کہہ رہا ہے کہ ان کو مرنا ہو گا
صہونی سن رہا ہے کہ مسلماں کو مرناہوگا
وہ کہہ رہا ہے کہ فتح ہو گی حق کی ہر طرف
مسلماں سن رہا ہے کہ صہونی کو مرنا ہو گا
وہ دبا کر آنکھ اس انداز سے بولا کہ ان کو مرنا ہو گا
ہندو سمجھ گیا کہ مسلماں کو مرنا ہو گا
وہ الفاظ کے چناو میں تھا محتاط کہ مرنا ہو گا
سارا یورپ...
کیا وجہ ہے کہ نوح کی دعا سے
معصوم بچے بھی غرق ہو گئے
بدکار فاجر تو ڈوبے
معصوم بچے بھی مر گئے
بچے تو معصوم ہوتے ہیں
معصوم تو نبی بھی ہوتے ہیں
نوح کی امت کے بچے بھی معصوم
اولو العزم نوح رسول اور معصوم
کیا وجہ بنی کہ اس صبح بے نور
ہلاک ہوئے گھر وں میں کھیلتے بچے اور پنگھوڑے کے معصوم
کیا سبب ہے...
میرے بال چھوڑو دادا
میری داڑھی چھوڑو ریم
خالد نبھان باہیں پھیلانے لگا
ریم دوڑ کر اپنے دادا کے سینے سے آلگی
دادا نے ریم کو بھینچ لیا
اس کے لبوں کو بوسے دیے
آج وہ سیاہ رات آنے کو تھی
جب سب بدل جانا تھا
دادا دادا چلو نہ ہمیں لے کر
آج نہیں جاسکتے ریم گولا باری میں
تم سو جاؤ، ہاں بھائی کے ساتھ...
میں ایک نوارنی روح تھی
جسے تین مردوں نے کچل دیا
میں تین پھولوں کی وہ کوکھ ہوں
جس کی گود بھر ہی نہ سکی
میں کس قدر میٹھی تھی نا!
البیلی اداؤں والی
معصوم
شرارتوں والی
میں کس قدر معصوم تھی نا!
ہر بات پر ہاں کر دینے والی
مسکراتی
گنگنانے والی
میرے باپ نے، میری ماں نے
میری روح کو تار تار کرنا شروع...
بچیاں کتنی حساس ہوتی ہیں
اور ماں باپ بھی عجیب ہوتے ہیں
عجیب ہی دھن میں رہتے ہیں
بیٹوں سے پیار اور
بیٹیوں کو دور کرتے ہیں!
اس دن جو میں گھر کے دروازے پر پہنچا ہی تھا
وہ بچی سہیلیوں کے جھرمٹ میں آئی
اس کا انداز تھا دوستانہ
کہنے لگی
کیا آپ یہاں رہتے ہیں
میں شفقت سے اس سے مخاطب ہوا
اور کہا جی...