گھاگ
رشید احمد صدیقی
گھاگ ( یا گھاگھ) کی ہیڈت صوتی و تحریر اس کو کسی تعریف کا متحاج نہیں رکھتیں الفاظ کے شکل اور آواز سے کتنے اور کیسے کیسے معنی اخذ کیے گئے ہیں لسانیات کی پوری تاریخ اس پر گواہ ہے کبھی کبھی تلفظ سے بولنے والے کی نسل اور قبیلہ کا پتہ لگا لیتے ہیں ۔ گھاگ کی تعریف منطق یا...