نتائج تلاش

  1. ملائکہ

    اعتبار ساجد موت اس طرح نہ آئے

    موت اس طرح نہ آئے کہ کسی بیٹے کو تنگ آکر کبھی ہمسائے سے کہنا پڑجائے آپ کی مجھ پہ بہت خاص عنایت ہوگی میری خاطر اگر اک چھوٹی سی زحمت کرلیں آج کی رات کئی کام ضروری ہیں مجھے میرے بدلے میرے پاپا کی عیادت کرلیں اعتبار ساجد
  2. ملائکہ

    ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے، درد

    ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے تجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے؟ دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہے آن میں کچھ ہے، آن میں کچھ ہے "لے خبر" تیغِ یار کہتی ہے "باقی اس نیم جان میں کچھ ہے" ان دنوں کچھ عجب ہے میرا حال دیکھتا کچھ ہوں، دھیان میں کچھ ہے اور بھی چاہیے سو کہیے اگر دلِ نا مہربان میں کچھ...
  3. ملائکہ

    تعارف خوش آمدید مرک

    چلیں مرک اب آپ اپنا جلدی سے تعارف کروا دیں:)
  4. ملائکہ

    قتیل شفائی یارو کہاں تک محبت نبھاؤں میں

    یارو کہاں تک محبت نبھاؤں میں دو مجھ کو بددعا کہ اسے بھول جاؤں میں دل تو جلاگیا ہے وہ شعلہ سا آدمی اب کس کو چھو کے اپنا ہاتھ جلاؤں میں سنتا ہوں اب کسی سے وفا کررہا ہے وہ اے زندگی خوشی سے کہیں مر نہ جاؤں میں اک شب بھی وصل کی نہ مرا ساتھ دے سکی عہد فراق آکہ تجھے آزماؤں میں بدنام میرے قتل سے...
  5. ملائکہ

    دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے

    دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے تو مل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے تمہی نے نہ سنایا اپنا دکھ ورنہ دعا وہ دیتے کہ آسماں ہلا دیتے وہ تیرا غم تھا کہ تاثیر میرے لہجے کی کہ جسے حال سناتے اُسے رولا دیتے ہمیں یہ زعم تھا کہ اب کہ وہ پکاریں گے انہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیتے تمھیں...
  6. ملائکہ

    فراز شہر آشوب

    اپنی بود و باش نہ پُوچھو ہم سب بے توقیر ہوئے کون گریباں چاک نہیں ہے ہم ہوئے تم ہوئے میر ہوئے سہمی سہمی دیواروں میں سایوں جیسے رہتے ہیں اس گھر میں آسیب بسا ہے عامل کامل کہتے ہیں دیکھنے والوں نے دیکھا ہے اک شب جب شب خون پڑا گلیوں میں بارود کی بُو تھی کلیوں پر سب خون پڑا اب کے غیر...
  7. ملائکہ

    فیض کس شہر نہ شہرہ ہوا نادانئ دل کا

    کس شہر نہ شہرہ ہوا نادانئ دل کا کس پر نہ کھلا راز پریشانئ دل کا آؤ کریں محفل پہ زر زخم نمایاں چرچا ہے بہت بے سروسامانئ دل کا دیکھ آہیں چلو کوئے نگاراں کا خرابہ شاید کوئی محرم ملے ویرانی دل کا پوچھو تو ادھر تیر فگن کون ہےیارو سونپا تھا جسے کام نگہبانئ دل کا دیکھو تو کدھر آج رخ بادصبا ہے...
  8. ملائکہ

    تعارف السلام علیکم

    السلام علیکم آپ لوگ مجھے ملائکہ کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ مجھے یہ سائٹ بہت اچھی لگی کیونکہ یہاں سب اردو میں ہےاور یہاں بہت پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں۔میرا تعلق کراچی سے ہے۔ اُمید ہے میرا اضافہ یہاں مفید ہوگا۔ :)
Top