تعارف السلام علیکم

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم

آپ لوگ مجھے ملائکہ کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ مجھے یہ سائٹ بہت اچھی لگی کیونکہ یہاں سب اردو میں ہےاور یہاں بہت پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں۔میرا تعلق کراچی سے ہے۔ اُمید ہے میرا اضافہ یہاں مفید ہوگا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اور خوش آمدید
آپ کا اضافہ کیسے مفید ہو سکتا ہے، چلیں اس کے متعلق بتائیں۔
 
ملائکہ

محفلین
مجھے یہ لگتا ہے کہ مفید تو میرے لئے ہی ہوگا کیونکہ یہاں بہت باعلم لوگ موجود ہیں اور میرے پاس جو تھوڑا سا علم ہے اگر اس سے کسی کو کوئی فائدہ ہو جاتا ہے تو یہ میری خوش نصیبی ہوگی :):)
 
ہاں کیا کہاں آپ نے

السلام علیکم

آپ لوگ مجھے ملائکہ کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ مجھے یہ سائٹ بہت اچھی لگی کیونکہ یہاں سب اردو میں ہےاور یہاں بہت پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں۔میرا تعلق کراچی سے ہے۔ اُمید ہے میرا اضافہ یہاں مفید ہوگا۔ :)

السلام علیکم:
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے بتایا کہ یہاں پڑھے لکھے لوگ بھی ہیں ہمیں تو معلوم بھی نہ تھا۔
چلو اچھا ہوا اب پتہ چل گیا۔
آپ کا شکریہ
اور ہاں کراچی کس چیز کا نام ہے اور کس چیز کے ساتھ اسے کھاتے ہیں
آپ کا اضافہ مگر مفید ہے
ھم سب فورمی صاحبان آپ کا سواگت کرتے ہیں
جی آیاں نوں
 
بہت بہت شکریہ سواگت کرنے کا۔ کراچی تو ایسا شہر ہے کہ اس پر سب کا حق ہے۔ جو اسے جیسے کھانا چاہتا ہے کھاتا ہے اور کسی چیز کی قید نہیں جیسے مرضی چاہے کھائیں۔ :cool:
 
شکر ہے آپ نے بتا دیا

بہت بہت شکریہ سواگت کرنے کا۔ کراچی تو ایسا شہر ہے کہ اس پر سب کا حق ہے۔ جو اسے جیسے کھانا چاہتا ہے کھاتا ہے اور کسی چیز کی قید نہیں جیسے مرضی چاہے کھائیں۔ :cool:

السلام علیکم:
بہتر ۔آج تک تو کراچی نہیں دیکھا مگر جس طرح آپ نے بیان کیا۔ دل کرتا ہے کہ دیکھیں آخر کیا ہے کراچی میں کہ جو جیسا کھانا چاہتا ہے کھاتا ہے۔
آپ کا سواگت کرنا ھم سب فورمی صاحبان کا فرض ہے۔ جو بھی نیا آتا ہے وہ ھمارے لیئے قابل احترام ہوتا ہے اور اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے
یہ اردو محفل ھم اور آپ سب لوگوں کے دم سے آباد ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ آپ مزید لوگوں کو اس کے بارے میں بتایئں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آیئں۔
اور اس کارواں میں ھمارے ھمسفر بنیں۔
اردو زبان کے اس دربار میں عالیجاہ کی طرف سے آپ کی حاضری قبول کی جاتی ہے
شہنشاہ اعظم آپ کو اجازت دیتے ہیں کہ آپ اس محل میں بلا روک ٹوک بنیادی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے مٹر گشت کرسکتی ہیں۔
ایک دفعہ پھر خوش آمدید
 
damsel

معطل
و علیکم السلام اور خوش آمدید
آپ کا اضافہ کیسے مفید ہو سکتا ہے، چلیں اس کے متعلق بتائیں۔

:grin:آپ کبھی کبھی کمال کی باتیں کرتے ہیں شمشاد بھائی:rolleyes:

السلام علیکم ملائکہ:)

welcome01ib9.gif
 
شمشاد

لائبریرین
ندیم بھائی مٹر گشت کی بجائے اگر مٹر گوشت ہو جائے تو کیا ہی بات ہے، ویسے تو مٹر آلو بھی چل جائے گا۔
 
نہ بابا نہ

ندیم بھائی مٹر گشت کی بجائے اگر مٹر گوشت ہو جائے تو کیا ہی بات ہے، ویسے تو مٹر آلو بھی چل جائے گا۔

السلام علیکم:
شمشاد بھائی کیا کہا مٹر گوشت ۔ آپ تو ادھر بیٹھے بڑے شوق سے کھاتے ہوں گے مگر یہاں 100 روپے کلو مٹر اور 250 روپے کلو گوشت کھانے کا نیک ارادہ کون کروے ہے۔
لیکن ایک راز کی بات بتاؤں۔ ذرا کان آگے کیجیئے۔ ہاں بس اتنا بہت ہے۔ جی ہاں میں میں گوشت نہیں کھاتا، پسند نہیں ہے۔ ہاں مٹر آلو چل سکتا ہے۔
مگر چاند بابو کے پلے سے۔
کیا خیال ہے آپ کا چاند بابو
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ملائکہ۔۔ اوردوسروں کی پوسٹ سے معلوم ہوا کہ محترمہ ہیں۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ جمع ہیں، اور سوچ رہا تھا کہ یہ فرشتوں کا غول یہاں کیسے آ گیا!!!
 
بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا بہت اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔انشاءاللہ۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

خوش آمدید

آتی رہیے گا ملائکہ ۔غائب مت ہو جائیے گا
ویسے اپ کو بہت بہت پڑھا لکھا کون لگا :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم:
شمشاد بھائی کیا کہا مٹر گوشت ۔ آپ تو ادھر بیٹھے بڑے شوق سے کھاتے ہوں گے مگر یہاں 100 روپے کلو مٹر اور 250 روپے کلو گوشت کھانے کا نیک ارادہ کون کروے ہے۔
لیکن ایک راز کی بات بتاؤں۔ ذرا کان آگے کیجیئے۔ ہاں بس اتنا بہت ہے۔ جی ہاں میں میں گوشت نہیں کھاتا، پسند نہیں ہے۔ ہاں مٹر آلو چل سکتا ہے۔
مگر چاند بابو کے پلے سے۔
کیا خیال ہے آپ کا چاند بابو

کیوں بھئی آپ گوشت کیوں نہیں کھاتے؟ سبزی خور ہیں کیا؟ اور ہاں کیا دعوتوں میں بھی گوشت سے پرہیز رہتا ہے؟
 
Top