نتائج تلاش

  1. متلاشی

    غزل۔۔۔جنوں میں چھوڑ کر اپنا گل و گلزار بیٹھے ہیں ۔۔مولانامشرف علی تھانوی

    جنوں میں چھوڑ کر اپنا گل و گلزار بیٹھے ہیں جلا کر آشیانہ بر سرِ دیوار بیٹھے ہیں بتا دوں کیسے اسرار و رموزِ عاشقی ہمدم ابھی تو بزم میں بیگانہ و اغیار بیٹھے ہیں نہ چھیڑو اہلِ محفل بزم میں تم داستانِ غم گنوا کر اپنا سب کچھ آج ہم بیزار بیٹھے ہیں زبانِ حال کہتی ہے خریدارانِ دل آئیں لیے اب دل کے...
  2. متلاشی

    غزل۔۔۔کس سے سمجھو گے رخِ ناز و ادا میرے بعد۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    کس سے سمجھو گے رخ ناز و ادا میرے بعد کون بتلائے گا اندازِ وفا میرے بعد بزم سے میں تو چلا سہ کے یہ سب زخمِ جگر کس پہ اب ہو گی تری مشقِ جفا میرے بعد کون سہ لے گا محبت میں ترے تیرِ نظر کس کو دکھلاؤ گے یہ ناز و ادا میرے بعد میکدہ اب ہے نہ صہبا ہے نہ میخوار نہ جام ہائے کس رند پہ ہو گا وہ خفا میرے بعد...
  3. متلاشی

    غزل۔۔۔تیرے سائے سے بھی مجھ کو تو گلہ رہتا ہے ۔۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    تیرے سائے سے بھی مجھ کو تو گلہ رہتا ہے غیر کیوں ساتھ تیرے میرے سوا رہتا ہے تیرے قدموں میں کوئی تجھ پہ فدا رہتا ہے کشتہ ءِ خنجر تسلیم و رضا رہتا ہے عشق تیرا مرے سینے میں چھپا رہتا ہے اک سمندر ہے جو کوزے میں بسا رہتا ہے لائے گی وعدہ ءِ فردا کی سحر کیا پیغام انتظار اب ترا اے بادِ صبا رہتا ہے...
  4. متلاشی

    غزل۔۔۔۔لبِ بام آ کے ظالم وہ نگاہِ طائرانہ ۔۔۔۔مولانامشرف علی تھانوی

    لبِ بام آ کے ظالم وہ نگاہِ طائرانہ کہوں کیا کہ کتنے دل ہیں جنہیں کر گئی نشانہ ہے زباں زد خلائق مرا ذکر والہانہ نہ بھلا سکے گا مجھ کو مرے بعد یہ زما نہ ہے چمن کا ذرہ ذرہ مری کاوشوں کا شاہد مرے رنگ خوں سے گل پر ہے بہارِ جاودانہ یہ چمن یہ لالہ ءُ گل سبھی رخ بدل رہے ہیں چلو عندلیب چل کر کوئی ڈھونڈھ...
  5. متلاشی

    کیسے تصویر کو میں دل کا سہارا کہہ دوں ۔۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    کیسے تصویر کو میں دل کا سہارا کہہ دوں رنگ و روپ اس میں نہیں ناز اور انداز نہیں کچھ سماعت نہیں اس میں کوئی آواز نہیں تیری یادوں کے سوا اس میں کوئی ساز نہیں جانِ من تیری اداؤں کی یہ غماز نہیں کیسے تصویر کو میں دل کا سہارا کہہ دوں جنبشِ لب نہیں آنکھوں کے اشارے بھی نہیں رخ و رخسار میں شعلوں کے...
  6. متلاشی

    نظم۔۔معیارِمحبت۔۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    دل لگانے کے لئے بھی ٹیکٹ ہونا چاہئے عاشقی کے واسطے پرفیکٹ ہونا چاہئے واسطہ در واسطہ ہو لنک تو اچھا نہیں ربط اہلِ حسن سے ڈائریکٹ ہونا چاہئے زندگی میں یوں تو ہر ٹاپک پہ ہوتی ہے بحث عشق بھی کمپلسری سبجیکٹ ہونا چاہئے عشق کی ندی میں آتے ہیں بھنور ہر موڑ پر عاشقوں کو عشق میں پرفیکٹ ہونا چاہئے کیسے...
  7. متلاشی

    ترے وجود سے عالم کو یہ ظہور ملا

    ترے وجود سے عالم کو یہ ظہور ملا ترے جمال سے شمس و قمر کو نور ملا تری نماز سے ہر امتی کو طور ملا خدا کے سامنے بندوں کو بھی حضور ملا تری مہک سے گلوں کو ملی نئی خوشبو جہاں کو تیرے تبسم سے اک سرور ملا ترے طفیل بچے ہم فریبِ دنیا سے جہالتوں سے نکل کر ہمیں شعور ملا گھرا ہوا تھا شکنجہ میں ظلمتوں کے...
  8. متلاشی

    رتبہ کونین میں ہے ارفع واعلی تیرا

    رتبہ کونین میں ہے ارفع و اعلی تیرا عرش وکرسی پہ بھی ہے نقشِ کفِ پا تیرا اسوہ زیست ہے امت کا سراپا تیرا مرجعِ خلق مدینہ میں ہے روضہ تیرا رفعتیں تیری رفعنا لک ذکرک سے عیاں ہے علو شانِ دنیٰ وفَتَدَ لٰی تیرا شان ہے تیری حقیقت میں حبیب و محبوب ہے ثناء خوان ترے اوصاف کا مولا تیرا پھر کوئی اس کی...
  9. متلاشی

    حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اشعار کا منظوم ترجمہ

    واحسن منک لم ترقط عینی ِِ واجمل منک لم تلد النساءِِ خلقت مبرءاََ من کل عیب کاَنک قد خلقت کما تشاءِِ تجھ سے حسین تر کوئی دیکھا نہیں گیا تجھ سا جمیل بھی کسی ماں نے نہیں جنا ہر عیب سے بری تجھے پیدا کیا گیا گویا جو تو نے چاہا تھا آخر وہی ہوا (مولانا مشرف علی تھانوی)
  10. متلاشی

    ترے در پہ حاضری کی کبھی ہم ادا نہ سیکھے

    ترے در پہ ہاتھ اُٹھا کر کبھی مانگنا نہ سیکھے کبھی عرضِ مدعا کی کوئی ہم ادا نہ سیکھے گئے بار بار ہم بھی در کعبہ پر تو لیکن کبھی حیف ملتزم پر ادب دعا نہ سیکھے پھرے عاشقانہ ہم بھی جبل صفا سے مروہ مگر اپنے زنگ دل کے طُرُق صفا نہ سیکھے ادب مقام سے بھی کبھی آشنا نہ تھے ہم ترے در پہ حاضری کی کبھی ہم...
  11. متلاشی

    لسی خانہ

    یہاں ہر طرف مجھے چائے خانے ہی نظر آ رہے ہیں ۔۔۔ مگر وہ دوست جو چائے پینےکے شوقین نہیں ہیں وہ چائے خانے سے کنی کترا کر گذر جاتے ہیں جن میں بندہ موصوف خود بھی شامل ہے۔۔ اس لیے میں نے سوچا کہ چلو کوئی لسی خانہ کھول لیں ۔۔۔۔ سو لسی خانہ آپ کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلا رہے گا۔ فالحال بندہ کے پاس لسی...
  12. متلاشی

    معاشرے کی بگڑتی صورتحال، اورہماری بے حسی

    معاشرے کی بگڑتی صورتحال، اورہماری بے حسی آپ نے اکثر اخبار میں پڑھا ہو گا ۔ ٹی وی اور ریڈیو پر دیکھا اور سنا ہو گا، کہ آج کل ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان بڑھ رہا ہے، کوئی بھی شخص کسی دوسرے کی بات برداشت کرنے کو تیار نہیں، خواہ وہ بات عقائد سے تعلق رکھتی ہو یا اخلاقیات سے۔ ہر شخص کا یہی...
  13. متلاشی

    سید الشہداء حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ایک شعر

    قتلِ حسین اصل میں مرگِ یذید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کر بلا کے بعد (اقبال) ذرا سی بات تھی ، اندیشہء عجم نے جسے بڑھا دیا ہےفقط زیبَ داستاں کے لئے (اقبال)
  14. متلاشی

    صداقت کا پرچم اٹھا کے چلو

    ایک غزلیہ نظم پیشِ خدمت ہے۔ صداقت کا پرچم اُٹھا کے چلو بیانِ محبت سنا کے چلو دفاع ِ وطن کے لئے دوستو دل و جاں کی بازی لگا کے چلو وہ طرزِ عمل جو جناح نے دیا وہی فکر اب تم جگا کے چلو لگائی صدا تھی جو اقبال نے صدا پھر وہی تم لگا کے چلو جو میراث پائی تھی اسلاف سے زمانے کو وہ تم بتا کے چلو جو...
  15. متلاشی

    بڑوں سے بڑا ہے مقام محمد

    یہ نعت اصلاح کے لئے پیش ہے ۔۔۔ بڑوں سے بڑا ہے مقامِ محمدؐ پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ امانت ، دیانت، شرافت، صداقت نرالا ہے سب سے نظامِ محمدؐ ذرا پھر کبھی تم اسے پڑھ کے دیکھو نصیحت بھرا ہے کلامِ محمدؐ کبھی نام ان کا جو آئے زباں پر تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ یہ اس کی عطا ہے ، یہ اس کا کرم...
  16. متلاشی

    فخرِ کون ومکاں آپ کی ذات ہے (نعت)

    برائے مہربانی اس نعت کی اصلاح فرما دیں۔۔۔۔ فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے سروَرِ انس و جاں آپ کی ذات ہے عرش تا فرش یہ گونجتی ہے صدا کوکب و کہکشاں ، آپ کی ذات ہے خاتم الانبیاء ، خاتم المرسلیں رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے جس کو معراج خودر ب نے کروائی ہے واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے جس کی آمد...
  17. متلاشی

    محفل کے نام کے ڈیزائن (رسم الخط) کی تبدیلی کی ضرورت

    السلام علیکم دوستو اور بزرگو! نئی محفل ، نئی شکل میں کچھ نئی نئی اور پرکشش سی لگی ۔۔۔ باقی سب کچھ زبردست ہے مگر مجھے محفل کے شروع میں اوپر لکھا جانا والا لفظ ’’اردو محفل ‘‘ پسند نہیں آ رہا۔۔۔اس لئے میرا خیال کے اسے کسی اور ڈیزائن یا رسم الخط میں سیٹ کیا جائے ۔۔۔ اس کے مقصد کے لئے منتظمین...
  18. متلاشی

    میرا پسندیدہ شاعر

    السلام علیکم! دوستوں اور بزرگوں کی خدمت میں ایک رائے شماری لے کر حاضر ہوا ہوں ۔ امید ہے جواب دے ممنون فرمائیں گے۔ آپ کا پسندیدہ شاعر کون سا ہے ۔؟ آپ ایک سے زیادہ شعرا کے نام منتخب کر سکتے ہیں ۔
  19. متلاشی

    الف سے شروع ہونے والا شعر

    السلام علیکم! تمام دوستوں اور بزرگوں کی خدمت میں آداب۔۔۔! اس دھاگہ میں صرف ’’الف‘‘ سے شروع ہونے والے اشعار پوسٹ کیے جائیں گے۔۔۔ اسی طرح اس کے بعد ایک نیا دھاگہ بناؤں گا جس میں ’’بے‘‘ سے شروع ہونے والے اشعار پوسٹ کیے جائیں ۔۔۔۔اور اسی طرح ’’ے ‘‘ تک یہ سلسلہ چلے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس...
  20. متلاشی

    تمہیں شاید نہیں معلوم الفت کس کو کہتے ہیں

    ایک غزل اصلاح کے لئے پیشِ خدمت ہے ۔ تمہیں شاید نہیں معلوم ،الفت کس کو کہتے ہیں چلے آؤ سنو تم بھی ، محبت کس کو کہتے ہیں محبت اک حقیقت ہے ، ہزاروں رنگ ہیں اس میں جو ہیں راہی وفا کے وہ ، تو چاہت اس کو کہتے ہیں جو بندوں سے خدا کی ہو،تو رحمت ہے سراسر یہ جو کی جائے خدا سے تو، عبادت اس کو کہتے...
Top