نظم۔۔معیارِمحبت۔۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

متلاشی

محفلین
دل لگانے کے لئے بھی ٹیکٹ ہونا چاہئے
عاشقی کے واسطے پرفیکٹ ہونا چاہئے
واسطہ در واسطہ ہو لنک تو اچھا نہیں
ربط اہلِ حسن سے ڈائریکٹ ہونا چاہئے
زندگی میں یوں تو ہر ٹاپک پہ ہوتی ہے بحث
عشق بھی کمپلسری سبجیکٹ ہونا چاہئے
عشق کی ندی میں آتے ہیں بھنور ہر موڑ پر
عاشقوں کو عشق میں پرفیکٹ ہونا چاہئے
کیسے بیتیں گے یہ تنہا زیست کے لیل و نہار
عمر بھر کا اب کسی سے پیکٹ ہونا چاہئے
اس قدر تنہائیوں کی زندگی دشوار ہے
زندگی کا اب کوئی کنٹرکٹ ہونا چاہئے
یوں خیال آنا سرِ راہے کوئی الفت نہیں
لنک بس محبوب سے ڈائرکٹ ہونا چاہئے
رب کا بندے سے اور بندے کا ہو اللہ سے
عشق کا مطلب یہی انفیکٹ ہونا چاہئے
عشق بس اللہ سے بندے کا عارف ہو ضرور
جیسے ہو ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ ہونا چاہئے

(مولانا مشرف علی تھانوی)
 
Top