اردو محفل فورم

خورشیداحمدخورشید
خورشیداحمدخورشید
(مبارک ہو) اللہ تعالٰی آپ کے بچوں کو آپکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
صابرہ امین
صابرہ امین
بہت مبارک ہو آپ کو۔۔ اللہ نصیب اچھا کرے اور دین و آخرت میں فلاح و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
زیک
زیک
مبارک ہو ہادیہ
سیما علی
سیما علی
بہت مبارک ہو ہادیہ ۔پروردگار والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔آمین
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اللهم أكثِرْ مالَها، وولدَها، وبارِكْ لها فيما أعطَيتَها
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
آپ کو بہت مبارک ہو ، ہادیہ! کوئی بھی اچھا سا نام جو آپ کو پسند ہو وہ رکھ لیں ۔بس یہ خیال رکھیے گا کہ پہلے بیٹے کے نام سے مختلف ہو ۔ ورنہ بہت مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔ ڈانٹنا کسی اور کو ہوتا ہے اور پڑ کسی اور کو جاتی ہے ۔
:) :):)
زیک
زیک
ظہیراحمدظہیر خیال تھا کہ شاعر ہونے کے ناطے آپ ہم قافیہ نام کا مشورہ دیں گے
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
میرے چھوٹے بھائی کا نام ضمیر ہے ۔ بعض اوقات لوگوں کو کنفیوژن ہوجایا کرتا تھا کہ مصرع اول کون ہے اور دوم کون ۔:) اللہ تعالٰی مطلع سلامت رکھے ۔
ویسے ہمارا ضمیر اس وقت سویا ہوا ہے ۔ سات گھنٹے کا فرق ہے ہمارے اوقات میں ۔ :):):)
عبید انصاری
عبید انصاری
بہت بہت مبارک ہو۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہادیہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک نور نظر لخت جگر بنائے۔ ذوالقرنین رکھ دیں۔ :ڈی
محمد وارث
محمد وارث
ماشاءاللہ، آپ کو مبارک ہو۔ ہادی ہی نام رکھ دیں! :)
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
مبارک ہو، اللہ پاک آپ کے بچوں کو سعادت اور ایمان والی زندگی عطاء فرمائے۔ آمین
عثمان
عثمان
ماشاءاللہ آپ کو بہت مبارک ہو
محمداحمد
محمداحمد
ماشاء اللہ! اللہ بہت مبارک کرے اور آپ کے بچوں کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
ماشاءاللّٰه
آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
ہم قبلہ محترم وارث صاحب کی تجویز سےمتفق ہیں عبدالہادی بہترین نام رہے گا
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ماشاءاللہ خوشی کی بات ہے ہادیہ ۔ اللہ تعالی زندگی سلامت رکھے ۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ہدیہ بھی نام رکھا جاسکتا ہے کہ یہ آپ کو خالق کی طرف سے ہدیہ ہوا ۔ویسے ہدیہ کسی کامردانہ نام سنا نہیں میں نے تو ابھی تک ۔
لیکن انگریزی میں ہادیہ سے سپیلنگ مشابہ ہو جائی گی۔ :)
Top